Sunday, 30 October 2022
حضرت شاہ چراغ 2
Saturday, 29 October 2022
حضرت شاه چراغ
آفتاب شیراز یعنی حضرت شاه چراغ
سرزمین علم وادب.شہر تمدن وثقافت.مسکن علماء عرفاء وادباء ایک بار تکفیری و انسان دشمن طاقتوں کے ذریعہ لہولہان ہوگئی. بیگناہوں کے خون سے سرخ شیراز کے ذرات بربریت کے شاہد ہیں. ماؤں کی ہچکیاں. زخمیوں کی سسکیاں انسانیت سوز مظالم کی داستان بیان کررہی ہیں. ایک بار پھر دشمنان دین ودیانت نے ایک اور مرکز وملجاء عاشقان آل کو نشانہ بنایا.اور قدیم دینی مرکز.مرکز عشق ومودت شاہچراغ میں رازونیاز میں مصروف مومنین کو اپنی خوں آشام فطرت کی تسکین کی خاطر قتل کردیا ہم اس سانحہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں.
اس مزار مقدس میں مدفون عظیم شخصیت وذات کے حالات زندگی مومنین کرام کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں.
حالات زندگی:
امام موسی کاظم ع کے فرزند اور امام علی رضا ع کے بھائی.اسم گرامی احمد.مادر گرامی ام احمد تھیں آپ کے القاب«شاهچراغ» و «سید السادات الاعاظم»بیان ہوئے ہیں، آپ کی ولادت کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تحقیقی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں لیکن کتب تواریخ میں یہ ضرور درج ہے کہ آپ اپنے والد کی خاص توجہات کے زیرسایہ رہے آپ سے بہت محبت فرماتے تھے
ولادت:
تاریخ ولادت کو مورخین نے بیان نہیں کیا ہے. ادھر کچھ عرصہ سے صوبہ فارس کے ثقافتی ادارہ نے ایک دن آپ کی ولادت سے مختص کرنے کیلئے تحقیقات انجام دیں لیکن انتھک کوششوں کے باوجود کوئی تاریخی دستاویز نہ ملی جس سے آپ کی تاریخ ولادت کو معین کیا جاسکے. مختلف اقوال وآراء آتے قول جانکا انتخاب ممکن نہیں تھالہذا طے پایا کہ دھہ کرامت(ولادت معصومہ قم اور امام رضا کےدرمیانی وقفہ )میں ایک دن آپ کی ولادت کاروز معین کردیاجائے.
پدر و مادر:
حضرت سید امیر احمد(ع) ملقب به شاه چراغ و سیدالسادات، امام موسی کاظم علیه السلام کے فرزند ہیں آپ کی مادر گرامی«ام احمد»ہیں جو بعض دیگر اولاد امام موسی کاظم ع کی بھی مادر گرامی ہیں. یہ خاتون اپنے دور کی سب سے زیادہ با تقوی. صاحب کرامت. اور عقلمند عورتوں میں سے تھیں امام کاظم ع نے اپنے بہت سے اسرار کا رازدار بنایا تھا اپنی امانتیں آن کے پاس رکھتے تھے.
امام علی رضا علیه السلام کے ہاتھوں پر بیعت:
جب مدینہ میں امام کاظم ع کی شہادت کی خبر پھیلی تو لوگ ام احمد مادر گرامی احمد شاہچراغ کے گھر پر جمع ہوئے اور احمد شاہچراغ کو مسجد میں لیکر گئے کیونکہ آپ کی جلالت. شخصیت. عبادت.احکام اسلامی کی نشر عاساعت. غیر معمولی امور کا ظہور آپ کی ذات سے سب کو معلوم تھا خیال یہ تھا کہ آپ وفات پدر کے بعد امام برحق وخلیفہ ہونگے اس لئے اہل مدینہ نے آپ کے ہاتھوں پر بیعت کیا آپ نے منبر پر جاکرایک نہایت فصیح بلیغ خطبہ ارشادکیا اور تمام حاضرین کو مخاطب کرکے اعلان فرمایاکہ اب جب کہ آپ حضرات نے میری بیعت کرلیاہے میں یہ اعلان کررہاہوں کہ میں نے اپنے بھائی علی ابن موسی الرضا ع کی بیعت کیلئے. جاں لو میرے والد بزرگوار کے بعد وہی امام برحق وخلیفہ و ولی خدا ہیں اللہ اور اسکے رسول کی طرف سے انکی اطاعت ہم سب پر فرض ہے انکی اطاعت کرو جو حکم دیں اسپر عمل کرو.اس کے بعد آپ نے امام رضا ع کے کچھ فضائل بیان کئے اور پھر فرمایا میں تم سے اپنی بیعت اٹھائے لیتاہوں آپ لوگ امام رضا ع کی اطاعت کریں.
اس کے بعد حاضرین احمد شاہچراغ کے ہمراہ امام رضا ع کی خدمت میں حاضرہوئے اور آپ کے ہاتھوں پر بیعت کیا. امام رضا ع نے اپنے بھائی کے حق میں دعا فرمایاکہ آپ نے حق چھپایانہیں خدا دنیا وآخرت آپ کی ضائع نہ کرے.
ایران کا سفر:
خراسان میں امام علی رضا ع کے قیام کے بعد دنیا کے مختلف گوشوں سے شیعیان آل محمد آپ کے چہرہ انور کی زیارت کےلئےایران کی طرف رواں دواں تھے حضرت احمد شاہچراغ بھی (198-203 ه. ق) اپنے دو بھائیوں سیدمیرمحمد وسید علاء الدین حسین کے ہمراہ ایک چاہنے والوں کا قافلہ لیکر مدینہ سے عام ایران ہوئے. اثناء سفر بہت سےدوسرے چاہنے والے بھی ہمراہ ہوگئے اس قافلہ کی خبر نےمامون خلیفہ عباسی کوہراساں کردیا.
سفر شیراز:
جب امام رضا ع خراسان میں تھوپی گئی ولی عہدی کامنصب سنبھالے ہوئے تھے سیداحمد اپنے بھائی سید محمد. سید علاء الدین اور دیگر اقارب ومحبان اہلبیت ع کے ہمراہ حجاز سے خراسان زیارت کی غرض سے عازم سفر ہوئے دوران سفر بہت سے دوسرے علاقوں کے شیعہ بھی آپ کے ہمراہ ہوگئے.مورخین نے بیان کیا ہے کہ شیراز پہونچتے پہونچتے تقریباپندرہ ہزار مردوزن پر مشتمل قافلہ تھاجسکی خبر سنکر عباسی خلیفہ مامون خوف زدہ ہوگیاکہ اگر اتنی بڑا گروی بنی ہاشم اور محبوب کا طوس پہونچ گیا تو میری سلطنت کی چولیں ہل جائیں گی لہذا تمام والیوں کو حکم دیا کہ اس قافلہ کو روکو اور مدینہ واپس کردو جہاں یہ حکم پہونچاوہاں سے قافلہ نکل چکاتھا مگر شیراز کاحاکم قتلغ خان تھا اس نے چالیس ہزار کا لشکر جرار آمادہ کیا اور شیراز سے آٹھ فرسخ کے فاصلہ پر قافلہ کو پالیا، اور یہ پیغام دیا کہ حکم خلیفہ ہے یہاں سے واپس لوٹ جاؤ سیداحمدشاہچراغ نے اپنے آنے کا مقصد بیان کیا کہ ہم زیارت امام رضا ع کی خاطر نکلے ہیں ہماراارادہ اس کے سوا کچھ نہیں ہے. لیکن لشکر نے راستہ روکے رکھا جس کے نتیجہ میں شدید جنگ ہوئ لیکن قتلغ خان کا لشکر ہاشمی شجاعت کے آگے پست ہوتا نظر آیا شکست خوردہ لشکر نے نئی چال چلی اور اعلان کرادیاکہ ولیعہد(امام علی رضا ع)دنیا سے رخصت ہوگئے یہ خبر بجلی بنکر گری اور ضعیف ارادوں والے افراد ہل گئے اور سید احمد کے پاس سے متفرق ہوگئے سید احمداپنے بھائیوں کیساتھ راتوں رات اجنبی راستوں سے شیرازپہونچےاور لباس تبدیل کرکے ایک دوسرے سے علاحدہ ہوگئے
شهادت:
حضرت احمد بن موسی(س) نے حکومت کے شر سے بچنے کیلئے پوشیدہ طور پر شیراز کے محلہ سردزک(اسی مقام پر آپ کا مرقد مقدس واقع ہے) میں ایک شیعہ کے یہاں قیام فرمایاشب وروز عبادت کرتےرہتے.قتلغ خان کے جاسوسوں نے چھپے ہوئے افراد کی تلاش شروع کردیا ایک سال کے بعد انھیں آپ کے بارے میں پتہ چلاتو آپ کا محاصرہ کیا آپ کی حکومتی سپاہیوں سے جھڑپ بھی ہوئی. سید احمد نے ہاشمی شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے دلیرانہ مقابلہ کیالیکن جب «قتلغ»کو پتہ چلا کہ اسلحوں سے ان پر قابو نہیں پایاجاسکتاہے تو پڑوس میں گھر لیا اور اس میں نقب لگانے اس وقت حملہ کردیا جب آپ محو استراحت تھے سرپر تلوار سے حملہ کردیااور جب آپ زخموں سے چور ہوگئے تو گھر آپ پر گرادیا گیا.
#Shiraz
#iran
#SHAH
#ahmad
#moosa
#kazim
Monday, 17 October 2022
حکمت عملی
Sunday, 16 October 2022
منافقوں کے مد مقابل نبوی حکمت عملی حصہ اول
دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ پیغمبر اکرم ص کا برتاؤ.
دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ پیغمبر اکرم ص کابرتاؤ
پيغمبر اكرم(صلی الله علیه و آله) امام صادق(علیه السلام)کی نظر میں
پيغمبر اكرم(صلی الله علیه و آله) امام صادق(علیه السلام)کی نظر میں
سیرت رسول اکرم ص
The biography of the Holy Prophet
The biography of the Holy Prophet
مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔
آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...
-
مصحف جناب فاطمہ ائمہ اطہار علیہم السلام کی نظر میں وفات رسالتمآب حضرت محمد مصطفی کے بعد اہل مدینہ نے پیغمبر اکرم کی اکلوتی بیٹی...
-
آداب زیارت ۱۔با وضو اور غسل کر کے صلوات کے ذریعہ اپنے دہن کو معطر کریں۔۲۔پاک و پاکیزہ لباس، خوشبو لگا کر ، حرم میں داخل ہوں ۔۳۔حرم جاتے ...
-
جناب فاطمہؑ زہرا پیغمبر اکرؐم اور جناب خدؑیجہ کی بیٹی، امام علی بن ابیطالبؑ کی شریکۂ حیات اور امام حسنؑ و امام حسینؑ (جناب زینبؑ ام کلث...