🔰 اخلاق پیغمبر اکرم ص بزبان امام علی علیہ السلام
✨ مَا صَافَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلی الله علیه و آله أَحَداً قَطُّ فَنَزَعَ یَدَهُ مِنْ یَدِهِ حَتَّی یَکُونَ هُوَ الَّذِی یَنْزِعُ یَدَه
🔹رسول خدا صلی الله علیه و آله جب کسی سے مصافحہ کرتے تو اس وقت تک اپنا ہاتھ نہیں کھینچتے تھے جبتک سامنے والا خود نہ کھینچے
✨ وَ مَا فَاوَضَهُ أَحَدٌ قَطُّ فِی حَاجَةٍ أَوْ حَدِیثٍ فَانْصَرَفَ حَتَّی یَکُونَ الرَّجُلُ یَنْصَرِفُ
🔹 جب کوئی کسی ضرورت کے تحت آپ سے گفتگو کرتا تھا تو جبتک وہ خود نہیں اٹھ کر چلا جاتا اس وقت تک نبی اکرم اس کے پاس موجود رہتے تھے،
✨ وَ مَا نَازَعَهُ الْحَدِیثَ حَتَّی یَکُونَ هُوَ الَّذِی یَسْکُتُ
🔹 جب کوئی آپ سے کسی بات پر الجھ جاتا آپ خاموش رہتے یہاں تک کہ وہ خود خاموش ہوجاتا،
✨ وَ مَا رُئِیَ مُقَدِّماً رِجْلَهُ بَیْنَ یَدَیْ جَلِیسٍ لَهُ قَطُّ
🔹حضرت رسول خدا کسی کے سامنے پیر پھیلا کر نہیں بیٹھتے تھے
✨ وَ لَا عَرَضَ لَهُ قَطُّ أَمْرَانِ إِلَّا أَخَذَ بِأَشَدِّهِمَا
🔹جب دو کام درپیش ہوتے تو آپ دشوارترین کام کا انتخاب کرتے تھے ،
✨ وَ مَا انْتَصَرَ نَفْسَهُ مِنْ مَظْلِمَةٍ حَتَّی یُنْتَهَکَ مَحَارِمُ اللَّهِ فَیَکُونَ حِینَئِذٍ غَضَبُهُ لِلَّهِ تَبَارَکَ وَ تَعَالَی
🔹ظلم وستم کا انتقام لینے کی فراق میں نہیں رہتے ہاں اگر حرمت الہی پائمال ہوتی تو آپ کا غضب صرف خدا کےلئے ہوتا
✨ وَ مَا أَکَلَ مُتَّکِئاً قَطُّ حَتَّی فَارَقَ الدُّنْیَا
🔹 کھانا کھاتےوقت کسی چیز پر تکیہ نہیں فرماتے تھے
✨ وَ مَا سُئِلَ شَیْئاً قَطُّ فَقَالَ لَا
🔹 جب کسی چیز کا مطالبہ ہوتا تو ھرگز نہیں نہ کہتے
✨ وَ مَا رَدَّ سَائِلًا حَاجَةً إِلَّا بِهَا أَوْ بِمَیْسُورٍ مِنَ الْقَوْلِ
🔹 اگر کوئی درخواست کرتا تو اسکو پورا فرماتے یا مختصرگفتگوومحبوب انداز میں واپس کرتے
✨ وَ کَانَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً فِی تَمَامٍ وَ کَانَ أَقْصَرَ النَّاسِ خُطْبَةً وَ أَقَلَّهُ هَذَراً
🔹نماز کامل ہونے کےباوجود خستہ کنندہ نہیں ہوتی خطبہ سب سے مختصر ہوتا بے فائدہ گفتگو نہیں کرتے
✨ وَ کَانَ یُعْرَفُ بِالرِّیحِ الطَّیِّبِ إِذَا أَقْبَلَ
🔹 جب کہیں تشریف لاتے آپ کی خوشبو سے پتہ چلاجاتاتھا
✨ وَ کَانَ إِذَا أَکَلَ مَعَ الْقَوْمِ کَانَ أَوَّلَ مَنْ یَبْدَأُ وَ آخِرَ مَنْ یَرْفَعُ یَدَهُ
🔹 جب کسی قوم یا گروہ کے ساتھ کھانا نوش فرماتے تو سب سے پہلے شروع کرتے اور سب سے آخر میں ختم کرتے ،
✨ وَ کَانَ إِذَا أَکَلَ أَکَلَ مِمَّا یَلِیهِ فَإِذَا کَانَ الرُّطَبُ وَ التَّمْرُ جَالَتْ یَدُهُ
🔹 کھانا نوش کرتے وقت اپنے سامنے کی غذا سے نوش کرتے اور اگر کھانے میں کھجوریں ہوتیں تو ہاتھ پھیلاکر غذا اٹھاتے.
✨ وَ إِذَا شَرِبَ شَرِبَ ثَلَاثَةَ أَنْفَاسٍ وَ کَانَ یَمَصُّ الْمَاءَ مَصّاً وَ لَا یَعُبُّهُ عَبّاً
🔹پینے والی چیزتین مرتبہ میں پیتے تھے پانی تھوڑاتھوڑا پیتے ایک ساتھ نہیں پیتےتھے ،
✨ وَ کَانَ یَمِینُهُ لِطَعَامِهِ وَ شَرَابِهِ وَ أَخْذِهِ وَ إِعْطَائِهِ کَانَ لَا یَأْخُذُهُ إِلَّا بِیَمِینِهِ وَ لَا یُعْطِی إِلَّا بِیَمِینِهِ وَ کَانَ شِمَالُهُ لِمَا سِوَی ذَلِکَ مِنْ بَدَنِهِ
🔹داھنا ہاتھ اٹھانے.لینے اور عطا کرنے کےلئے تھا یہ امور صرف داھنے ہاتھ سے انجام دیتے تھے بایاں ہاتھ دیگر امور کےلئے تھا،
✨ وَ کَانَ یُحِبُّ التَّیَمُّنَ فِی کُلِّ أُمُورِهِ فِی لُبْسِهِ وَ تَنَعُّلِهِ وَ تَرَجُّلِهِ
🔹 آپ اپنے سارے امور لباس.پہننے سے لیکر کنگھی کرنےاور جوتا پہننے تک داہنے ہاتھ سے انجام دیتے ،
✨ وَ کَانَ إِذَا دَعَا دَعَا ثَلَاثاً وَ إِذَا تَکَلَّمَ تَکَلَّمَ وَتْراً وَ إِذَا اسْتَأْذَنَ اسْتَأْذَنَ ثَلَاثاً
🔹جب کسی.کو.پکارتے تو تین آوازیں دیتے جب گفتگو کرتے نپی تلی ہوتی اور جب اجازت لیتے تو تین بار اجازت لیتے،
✨ وَ کَانَ کَلَامُهُ فَصْلًا یَتَبَیَّنُهُ کُلُّ مَنْ سَمِعَهُ
🔹 کلام آنحضرت فصل الخطاب ہوتا جو سنتا وہ اس کوسمجھ لیتاہے،
✨ وَ إِذَا تَکَلَّمَ رُئِیَ کَالنُّورِ یَخْرُجُ مِنْ بَیْنِ ثَنَایَاهُ وَ إِذَا رَأَیْتَهُ قُلْتَ أَفْلَجُ الثَّنِیَّتَیْنِ وَ لَیْسَ بِأَفْلَجَ
🔹جب گفتگو کرتے تو آپ کے دہن مبارک سے ایک نور چمکتاجس سے دیکھنے والا یہ سمجھتا کہ آپ کے دندان مبارک نظر آرہے ہیں درآنحالیکہ ایسا نہیں ہوتاتھا،
✨ وَ کَانَ نَظَرُهُ اللَّحْظَ بِعَیْنِهِ
🔹نگاه کوتاہ ہوتی تھی یعنی ایک جھلک کسی چیز کی طرف دیکھتے تھے
✨ وَ کَانَ لَا یُکَلِّمُ أَحَداً بِشَیْ ءٍ یَکْرَهُهُ
🔹جوچیز ناپسند ہوتی اس سلسلے میں کسی سے گفتگو نہیں فرماتے،
✨ وَ کَانَ إِذَا مَشَی یَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ
🔹راستہ ایسے طے کرتے جیسے نشیبی راہوں پر چلاجاتاہے،
✨ وَ کَانَ یَقُولُ إِنَّ خِیَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ أَخْلَاقاً
🔹آپ فرماتے تھے تم بہترین وہ ہے جو اخلاق کے اعتبار سے برتر ہے
📚 بحارالانوار ج۱۶ ص۲۳۶
No comments:
Post a Comment