انصار حسینی کے خصوصیات
سینہ گیتی پرلاتعداد انقلابات رونما ہوئے،بے شمار تحریکوں نے جنم لیا جن کا تذکرہ کچھ دنوں زبان وقلم کے ذریعہ ہوتا رہا اور پھر طاق نسیاں کی زینت بن گئے کیونکہ اس کی افادیت ہمہ جہت اور مقاصد ہردور کے ضروریات سے سازگار نہ تھے،راہبروں اور ساتھیوں کے کردار میں جامعیت،اصول وآئین تحریک میں مفاد عامہ پیش نظر نہیں ہوتے تھے،تاریخ کے صفحات پر ان گنت تحریکوں کے عروج وزوال کی کہانیاں ثبت ہیں جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ تحریکوں کی کامیابی اور اس کےدوام کیلئے بلند وبالا مقاصد ،ہردور وزمانہ کے مطابق اہداف کے ساتھ ساتھ پختہ کردار،پاکیزہ طینت،جہد مسلسل کا حامل راہبر اور اس کے ہم نوا وہم صدا رفقاء کا رول کم اہمیت نہیں رکھتا ہے۔
تاریخ کے دامن میں تحریکوں ،انقلابات کے جلتے بجھتے ،ٹمٹماتے ،مدھم لو چراغوں کے درمیان ایک حسینی تحریک کا مصباح ہدایت آج بھی مشعل راہ ہے اور صبح قیامت تک بھٹکتی ہوئی انسانیت،سرگرداں آدمیت کو امن وامان،صلح وآشتی ،عدل وانصاف ،اخوت وبھائی چارہ کے جادہ پر نور کی نشاندہی کرتا رہے گا۔
حسینی فکر اور یزیدی خیال کا بنیادی فرق برائیوں کے خاتمہ ،اچھائیوں کو عام کرنےاور اسلامی سماج سے اقدار الہی کو ختم کرکے برائیوں کو اتنا عام کرنا کہ برائیوں سے نفرت کاجذبہ ہی مٹا دیا جائے تاکہ سماج ومعاشرہ برائی کو برائی ہی نہ سمجھے میں مضمر ہے اچھائیوں،کمالات اور اقدار الہی کے محافظ سرکار شہادت امام حسین علیہ السلام ہیں جبکہ برائیوں کا پیکر ،رذالتوں کا مجسمہ یزید ۔
آج کائنات کے ہر گوشہ وکنار میں جرائت وہمت،بہادری وشجاعت کی لازوال داستان کربلا کا تذکرہ ہورہاہے،اسلامی معاشرہ کے مفکرین ہوں یا غیر اسلامی سماج کے ارباب فکر ونظر ،ہر ایک عظمت شہداء کربلا ،تحریک حسینی کے آفاقی پیغام ،انقلاب عاشورا کے لازوال وعالمی اثرات کو محسوس کررہاہے اور خراج عقیدت پیش کررہاہے،افریقی سیاہ فام ہوں یا ملک عزیز ہندوستان کے عظیم راہنما مہاتماگاندھی سب نے کربلا سے سیکھا اور سیکھ کر کامیابی حاصل کیا،خاندان رسول اور عاشقان حسینی کے خون سے لکھی جانے والی حریت،ایثاروللہیت کی داستان آج بھی زندہ ہے نہ صرف زندہ بلکہ مردہ ضمیروں،اقوام عالم کے بے جان اندام میں روح حیات پھونک رہی ہے۔
عظیم ادیب ومفکر ابوالکلام آزاد اپنی کتاب شہید اعظم کے دیباچہ میں اس آفاقی وعالمی تحریک کے اثرات کے حوالہ سے رقمطراز ہیں:
"جس واقعہ نے اسلام کی دینی،سیاسی اور اجتماعی تاریخ پر سب سے زیادہ گہرا اثر ڈالا ہے وہ شہادت حسینی کا عظیم واقعہ ہے بغیر کسی مبالغہ کے کہا جاسکتاہے کہ دنیا کے کسی المناک حادثہ پر نسل انسانی کے اس قدر آنسو نہ بہے ہوں گے جس قدر اس حادثہ پر بہہ چکے ہیں"
اس تحریک کی جاذبیت اور مقناطیسیت میں جہاں ایک طرف امام حسین کا عصمتی کردار،دوررس نتائج کے حامل اہداف ،انسانیت نوازی،ظلم بیزاری کا جذبہ کارفرما ہے تو دوسری طرف اصحاب حسینی کے پاکیزہ کردار،عزم وحوصلہ،کمالات وخصوصیات کی دخالت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے،اصحاب حسینی کے عظمت کردار ،بلند مرتبہ شان ومنزلت کےلئے امام حسین کا یہ جملہ سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے:فانی لااعلم اصحابا اوفی ولا خیرا من اصحابی{الارشاد،ج۲،ص۹۱}اپنے اصحاب سے زیادہ باوفاونیک ساتھی میں نے نہیں دیکھا۔
ائمہ معصومین نے زیارات واحادیث میں کردار اصحاب کی بلندی ، صفات حمیدہ اور کمالات معنوی کا تذکرہ فرمایاہے جس کے مطالعہ کی روشنی میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اتنے عظیم صفات وکمالات کے حامل ساتھیوں کی معیت نے تحریک کربلا کے دائمی اثرات کو چارچاند لگا دیئے جس کی شعاعیں رہتی دنیا تک صراط مستقیم،جادہ انسانیت کو روشن بنائے رکھیں گی۔
زیارت رجبیہ میں اصحاب حسینی کے عشق الہی اور خدا سے مستحکم رابطہ کے سلسلے میں ہم پڑھتے ہیں: السلام علیکم ایھا الربانیون انتم خیرۃ اختارکم اللہ لابی عبد اللہ{اے ربانیوں تم پر سلام کہ اللہ نے تمکو امام حسین کے لئے منتخب فرمایا}
ربانی اس شخص کو کہاجاتاہے جس کا اللہ سے رابطہ والہانہ ہو ،شہداء کربلا کا والہانہ عشق اس بلندی پر تھا کہ خوشنودی رب کی خاطر اپنی کل کائنات لٹادینا گوارا کرلیا مگر ذات باری سے رابطہ کو کمزور نہیں ہونے دیا ۔
شب عاشورامام عالی مقام نے اپنی بہن ثانی زہرا سے اپنے اصحاب کی شجاعت وبہادری کو بیان کرتے ہوئے فرمایاتھا: واللہ قد بلوتھم فما وجدت فیھم الا الاشوش الاقعس لیستانسون بالمنیۃ دونی استیناس الطفل الی محالب امہ{مقتل مقرم،ص۳۶۳}بخدا میں نے اپنے ساتھیوں کو آزمایا تو انھیں صلابت واستواری،شیرانہ شجاعت سے لبریز پایا میری معیت میں موت سے وہ اتنا مانوس ہیں جتنا طفل شیر خوار ماں کے مخزن شیر سے مانوس ہوتاہے۔
کربلا کے جانبازایمان سے لبریز،عشق الہی سے سرشارتھے جس کی وجہ سے خوف وہراس کا گذر نہیں ہوسکا،یزیدی جبر واستبداد کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے،حق کی راہ پر ثابت قدمی واستقامت مشکل امر ہے یہ مشکل دوچند ہوجاتی ہے جب سماج ومعاشرہ کی اکثریت مد مقابل ہو جائے ،کربلا میں امام حسین کے باوفا اصحاب نے اس مشکل کا مقابلہ بھی خنداں پیشانی سے کیا اور پاء ثبات میں لغزش پیدا نہ ہونے دیا یہ استقامت وثبات نتیجہ ہے اس عشق الہی کا جس سے ان کے پاکیزہ قلوب مملو تھے۔
تاریخ کربلا کی ورق گردانی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ محبت دنیا،دنیا سے دل لگی کا انجام بہت برا ہوتاہے،کربلا میں امام حسین کے مقابل آنے والے افراد ریاست شہر ری کی لالچ،منصب وعہدہ کی خواہش لئے ہوئے تھے،حکومتی وعدوں نے دل ودماغ پر قفل لگادیاتھا جس کے نتیجہ میں نواسہ رسول ،فرزند بتول کے قتل کے درپے ہوگئے چند گنے چنے افراد تھے جو دنیا کے دام تزویر میں اپنی بصیرت ومعرفت کی بنیاد پر اسیر نہ ہوسکے اور اپنا سب کچھ امام کے قدموں میں رکھ دیا ،انھیں نہ دنیاوی مال ومنال کی تمنا تھی نہ حکومتی عہدہ ومنصب کی لالچ،الہی رضا کے حصول کی خاطر دنیا کو خیر باد کہکر امام وقت کی حفاظت کےلئے سب کچھ لٹاتے رہے اور ماتھے پر شکن بھی نہیں آئی۔
خوارزمی کا بیان ہے:روز عاشورا جب لشکر حسینی ویزید آمنے سامنے ہوئے تو امام کے ایک صحابی نے عمر سعد کے لشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا تم ان افراد سے جنگ پر آمادہ ہوجو شیر زمانہ اور بصیرت کے حامل ہیں عمر سعد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میرا خیال بھی یہی ہے{مقتل الحسین،ج۲،ص۱۸}
بصیرت اس استعداد کا نام ہے جس کے ہوتے ہوئے باطل کسی بھی لباس میں سامنے آئے اہل بصیرت کو فریب نہیں دے سکتاہے،دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کردیتی ہے اور اس کے ہر حربے کو ناکام بنادیتی ہے ،تاریخ کربلا گواہ ہے لشکر یزیدی کی دسیسہ کاریاں بے اثر ثابت ہوئیں اور لشکر یزیدی کو ہدایت حسینی کے آبشار نے اتنا متاثر کیا کہ ذہن حر کا پاک وپاکیزہ بناکر یزیدی اندھیرے سے نکالکر شاہراہ حسینیت پر گامزن بنا دیا۔
فداکاری وایثار مومن کے واقعی کمالات میں سے ایک ہے، اس تک رسائی وہی حاصل کرسکتاہے جس کا الہی وعدوں پر مستحکم اعتقاد ہو جہاں اعتقاد میں ذرہ برابر تزلزل ہوگا وہاں جذبہ فداکاری مفقود ہوگا،کربلا کی تاریخ نے فداکاری وایثار کے ایسے لازوال نقوش پیش کئے ہیں جس کی نظیر تاریخ آدم وعالم میں ناپید نہیں تو کمیاب ضرور ہے ،شب عاشور کے پر ہول مناظر،سخت ترین گھڑی میں جب سرکار شہادت اما م حسین نے اپنے ساتھیوں سے بیعت اٹھالینے کی بات کہی تو ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ انجام سے باخبر افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھالیتے لیکن کسی ایک کا نہ جانا ان کے جذبہ ایثار کی بلندی کا پتہ دیتاہے،ایک صحابی نے امام سے مخاطب ہوکر عرض کیا مولا بخدا فرزند رسول کو چھوڑ کر ہم کسی بھی حال میں نہیں جاسکتے ہیں ہمیں قتل کیا جائے پھر زندہ کیا جائے اور ہمیں جلاکر راکھ کردیا جائے اور ہماری راکھ کو فضا میں اڑا دیا جائے اور یہ عمل ستر بار انجام دیا جائے تب بھی ہم آپ سے جدا نہ ہوں گے اور ایساکیوں نہ کریں کہ آپ کی معیت میں قتل ہونا ابدی عزت کا سبب ہے{تاریخ الامم والملوک،ج۵،ص۴۱۸}
چشم فلک نے ایسے خصوصیات کے حامل ،اتنے عظیم صفات کے مالک افراد کم دیکھے ہوں گے یہ وہ ابدی نمونے ہیں جو ہمیشہ انسانیت کےلئے منارہ نور بنے رہیں گے۔
ہمارا کروڑوں سلام ان اجساد محترمہ ونفوس قدسیہ پر جنھوں نے اپنے خون سے ریگزار کربلا کو لالہ زار بنادیا ،اسلام کی ڈوبتی کشتی کو ساحل نجات تک پہونچاکر ابدی نیند سو گئے۔
#islam#quraan#imamat#ideology#iran#ghadeer#khum#prophet#muhammad#karbala#saqeefa#zahra#eid#jashn#maula#hadith#rawi#ahlesunnat#takfiri#wahabiyat#yahusain#aashura#azadari#mahfil#majlis#
#اسلام#قرآن#امامت#غدیر#خم#حدیث#راوی#عقاید#محمد#عاشورا#کربلا#سقیفہ#خلافت#ملوکیت#عمر#ابو بکر#عثمان#علی#صحابی#صحابیات#تاجپوشی##islam#اسلامی تعلیمات#Islamic#اسلامیات#educatin#اسلام#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain#imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najafalihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan#muharram1441 #yaabbas #yafatima#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #
#سلامعزیزخدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق#
No comments:
Post a Comment