نہضت حسینی کی تکمیل میں ثانی زہرا کا کردار
تاریخ اسلام کا تذکرہ ادھورا رہ جاتا ہے ان خواتین کے تذکرہ کے بغیر جنھوں نےاسلام کی نشر و اشاعت تبلیغ و ترویج میں نا قابل فراموش خدمات و قربانیاں پیش کی ہیں ، صدر اسلام سے تا این دم ہر دور میں اسلام کے لئے قربانیاں پیش کرنے میں خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ رہی ہیں، جناب خدیجہ الکبری سے لیکر ملکہ جنت حضرت فاطمہ زہرا اور پھر ان کے بعد ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی لازوال خدمات و بے نظیر قربانیاں صفحات تاریخ پر درج نظر آتی ہیں جو دعوت و تبلیغ دین میں حصہ داری اور انکے کردار کو نمایا ں کرتی ہیں۔
اشاعت اسلام کا مکی دور ہو یا مدنی زما نہ، جنگ کا میدان ہو یا صلح و آشتی کا موقع ہر موڑپرخواتین نے حالات کے پیش نظر ضروری و مناسب قربانیاں پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا ہے ، اور خواتین کا تعلق گروه انصار سے ہو یا طبقہ مہاجرین سے ، ہر ایک نے دین کی راہ میں ظلم وستم برداشت کئے ، خطرات کا مقابلہ کیا، دربدری کادکھ جھیلا ، فقر وفاقہ کی تکالیف برداشت کیں لیکن دین سے وفاداری کا مکمل حق بھی ادا کیا۔
صفحات قرطاس پر عورتوں کی لازوال قربانیوں کے تذکرہ کے جھرمٹ میں ایک تذکرہ جو نمایاں حیثیت کا حامل ہے جس کو بھلانے کی کوشش کی گئی مگر بھلایا نہ جاسکاوہ جناب زینب عقیلہ بنی باشم عالمہ غیر معلمہ کا تذکرہ ہے جس نے بقاء حق اور فناء باطل کے لئے بے نظیر ایثار و قربانی، صبر و استقامت ،شجاعت و شهامت کانمونہ پیش کرکے رہتی دنیا تک انسا نوں کو حیران و ششدر کر دیا ہے۔ ثانی زہرا زینب کبری کی تحریک حسینی میں بے مثال شراکت نے تاریخ انسا نیت میں اعلا ء کلمہ حق کے لئے رونما ہونے والے اس عظیم معرکہ کو زندہ جاوید بنا دیا۔ عصر عا شور سے مدینہ واپسی تک کے قیامت خیز حا لات ، ہمت شکن واقعات میں جناب زینب کاکردار هر جہت سے اہمیت کا حامل اور مشعل راہ ہے جوان بیٹوں کاغم، کڑیل جوان ہم شکل پیغمبر بھتیجے کی جدائی کا الم سہہ کر مذہبی و دینی فرائض کی ادائیگی میں تزلزل نہ پیدا ہونا ، یزیدی ظلم وستم کی یورش میں ریگزار گرم کربلا پربھوک و پیاس کے عالم میں پیکر صبر و رضا بن کر شکر کے سجدے کر نا جناب زینب کی حیات کے وہ لا زوال نقوش ہیں جو رہتی دنیا تک اس صبر و استقامت کے کوہ گراں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے ۔
شهادت حسینی کے بعد اسارت کے ایام میں وقار حسینی، فلسفه قیام حسینی کی تشہیر، کو فہ و شام کے خوابیدہ ضمیر، مردہ افکار کے احیاء کی خاطر جو خطبات دیئے اس نے باطل کی عبرتناک شکست کا سنگ بنیاد رکھا اور یزیدی بر بریت بے نقاب ہوگئی ۔ خوابیدہ شعور بیدار ہو گئے، افکار کو صحیح جہت ملی اور یزید کےگھر سے اعلان بغاوت ہو گیا ۔
حدیث عشق دوباب است کر بلا و دمشق
یکی حسین رقم کرد و دیگری زینب
شریک مقصد ،اطاعت شعار بہن نے مقصد حسینی کی نشر و اشاعت ، مخدرات عصمت و طہارت کی حفاظت ونگہبانی ، بچوں کی نگرانی یہ وہ اہم امور تھے جو عصر عاشور کے بعد انجام دیئے، شریکۃالحسین جناب زینب کی دور بین نگاہیں مسلسل خطرات کو دیکھ رہی تھیں ، یزیدی سازشوں سے بخوبی واقف تھیں اور اپنی مذہبی و دینی ذمہ داریوں کو جانتی اور پہچانتی تھیں لہذا انھوں نے حکمت عملی اور منظم منصوبہ تیار کیا تا کہ سازشوں کی بیخ کنی ہو جائے اور درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔ شمشیر پر خون کی فتح کے بعد تیرو تلوار کی دھاریں کند ہوچکی تھیں ، لہذا زینبی حکمت عملی نے اثرات کربلا کو ابدیت بخشنے کے لئے نیا انداز اپنایا۔ کوفہ و شام کے درباروںاور بازاروں میں خطبہ کی شمشیر آبدار کے ذریعہ مقصد کر بلا اور اسلام کی نشر و اشاعت کی عظیم ذمہ داری انجام دی، اپنی گھن گرج آواز سے فضا عالم کو متلاطم کر دیا ایک اشارہ میں انسانوں کی سانسیں حلق میں اٹک گئیں ، اونٹوں کے گلے میں لٹکی ہوئی گھنٹیوں کی آواز یں بھی خاموشی ہو گئیں ، راوی کو بیان کرنا پڑا کہ میں نے آج تک کسی خاتون کو ایسی عفت و حیا ءکے ساتھ خطبہ ارشاد کرتے نہیں دیکھا۔ آپ کے خطبہ نے حضرت علی کے خطبہ کی یاد تازہ کر دی تھی ۔ زنجیروں میں جکڑی مخدرات عصمت ، رسن بستہ بی بیاں اسارت کے پر ہول مناظر میں بھی چہروں کا عزم و استقلال ، اطمینان و سکون ،اعتماد و ایقان سے سر شار نگا ہیں ،زینبی حکمت عملی و نگہبانی کا نتیجہ تھیں جو سینہ سپربن کر ظلم یزیدی، اموی سازشوں کا مقابلہ کر رہی تھیں، جنکی ہیبت سے آج بھی ہر یزیدی لرزہ براندام ہے۔
تحریک کربلاکی تکمیل میں ثانی زہرا ، بنت فاطمہ وعلی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار اور انکی جانفشانیاں نا قابل انکار حقیقت ہے ، جس کا اعتراف درباری مورخین و مصنفین نے کیا ہے۔
کوفہ میں مخدرات عصمت و طہارت کار سن بسته، ستم دیده قافله پہونچا توزینب علیا مقام نےجو خطبہ ارشاد فرمایا تھا اس کو سنکر دھاڑیں ماررہے تھے یہ دیکھ کر شہزادی نے فرمایا تھا کہ یہ تمہارے آنسو تمہارے نفاق، پلید ی طینت کا غماز ہے، تمہاری کوتاہیوں نے یہ دن دکھلا یا ہے۔ ان جرائم کے ذمہ دار کوفہ کے خواص بھی ہیں۔
الحمد لله والصلاة على ابى محمد وآله الطيبين الاخیار اما بعد يا اهل الكوفة يا اهل الختل والغدراتبكون فلارقأت الدمعة ولاهدأت الرنة
شہزادی جناب زینب نے خطبه کے آغاز میں دو عقیدتی ارکان جن کا عقیده ہرمسلمان پر لازم ہے تذکرہ کرتے ہوئےرسول اکرم سے اپنی قرابت و رشتہ داری کو واضح کیا تا کہ اموی پر وپیگنڈے کی جڑیں سست ہو جائیں اموی سلطنت کے چہرہ سے نقاب اٹھ جائے، بنی امیہ کے غلط پروپیگنڈے نےیزید جیسے نابکار کو امیر المومنین بنانے کی سعی پیہم پر زینبی خطبہ نے پانی پھیر دیا اور امت مسلہ کو فریب دیکر اپنے مفادات تک پہونچنے کی جتنی را ہیں اموی مشینری نے تیار کیا تھا سب مسدود ہو گئیں ، کو فہ کی بے وفائی ، خاموشی ،
نصرت امام سے گریز کی مذمت کرتے ہوئےحقائق کوبر ملا کیا ہے اور اس بات کی وضاحت بھی کیا کہ یہ ناقابل جبران گناہ ہے جس پر یہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر پاک وصاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔ الفاظ کی گھن گرج نے دلوں پرجمی ہواو ہوس ، بزدلی وبے وفائی کی گرد کو صاف کر نےکا عمل کیا، جس کے نتیجہ میں ذہن و افکار میں انقلاب رونما ہونے لگا لوگوں میں حقائق جاننے کی چاہ پیدا ہوئی ۔ اموی سلطنت کے ایوان میں یزیدی بر بریت و حشیانه اقدام پر چه می گوئیاں شروع ہو گئیں جو مر ور ایام کے ساتھ انقلابی تحریک میں تبدیل ہوگئیں اموی سلطنت کا شیرازه بکھراکہ سمٹنے کا موقع بھی نہ ملا ۔
خطبہ کےنشیب و فراز میں مقصد حسینی کی ترویج ، خلافت اسلامیہ کے جھوٹے دعویداروں کے چہرہ سے نقاب اتار لینے، ظلم وبربریت ، مکرو فریب کے تاروپو د اکھاڑ دئیے ، حاکم نے قوت قلب ، وفصاحت و بلاغت الفاظ وجملات کے کاری ضرب کی تاب نہ لا کر سیاسی بازیگری شروع کر دیا، فریب خوردہ افراد بیدار ہوگئے فضاء کو فہ میں نالہ و شیون کی بلند ہوتی صدائوں میں یزیدی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ خطبہ کے ذریعہ پیدا ہونے والے انقلاب کو امام سجاد کی عصمتی نگاہوں نے محسوس کیا ، زبان عصمت بیان سے سند عطا فرمایا :انت بحمد الله عالمة غير معلمة وفهمة غير مفهمۃ
امام حسین کی شخصیت اور بلند پا یہ اہداف کی توضیح وتشریح کے ذریعہ غافل ذہنوں اور فریب خوردہ فکروں میں حقانیت تحریک حسینی کو واضح کر کے پیغام عاشورا کو و دوام عطا کیا کیا۔ جناب زینب کبری نے اپنے خطبات سے سبق دیا کہ ایک عورت مکمل اسلامی قوانین کی رعایت کرتے ہوئے احیاء کلمہ حقہ، اصلاح معاشرہ ، ظلم و بربریت کے خلاف قیام کر سکتی ہے، زینب کبری اسیری کے عالم میں بھی ظالم کے ظاہری رعب و خوف سے بے پرواہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی تحقیر کے حوالہ سے ایک لمحہ بھی گریز نہیں کیا ۔ اجتماعی مواقع پر فعال شرکت ، با هدف عزاداری، واقعات کربلا کی صحیح و حقیقی تحلیل و تجزیہ کے ذریعہ روح کر بلائی کو فروغ دینا یہ وہ امور ہیں جو جناب زینب نے واقعہ کربلا کے بعد انجام
دیئے۔
مصری مصنفہ بنت الشاطی نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں تحریر کیا ہے :
جناب زینب کی شخصیت کے جلوے واقعہ کربلا کے اختتام پر ختم نہیں ہوتے ہیں بلکہ عصر عاشور کے بعد آغاز جلوہ گری ہے ،اسراء کی سرپرستی ، امام سجاد کی حفاظت ،اگر جناب زینب نہ ہوتیں تو امام سجاد کی شہادت کا امکان تھا جس کے بعد امامت و اہل بیت کا خاتمہ ہو جاتا ( زینب بطلۃکر بلا ص۱۶۸}
مزید تحریر کرتی ہیں : اس جانکاہ دور مصیبت میں عظیم وسنگین ذمہ داری تھی اوروه ذمہ داری خون حسینی کو رائگاں جانے سے بچانا تھا ، یہ مبالغہ نہیں ہے کہ زینب نے واقعہ کربلا کو
جا وید بنا دیا، واقعه کربلاکے بعد ناقابل برداشت مصائب وآلام کو برداشت کرکے مختصر سی حیات میں شیعوں کے دلوں میں غم واندوہ ،حرارت خون کو اتنا بھر دیا کہ ابتک وہ حرارت سرد نہیں ہوئی ہے اور جن لوگوں نے پیغمبر اکرم کے اہل بیت کو دشمن کے حوالہ کیا تھا وہ بدبختی ،رسوائی اور ندامت کی مارجھیل رہے ہیں{زینب بطلۃ کربلا،ص۱۶۵}
جناب زینب پیغامبرکربلا ۔راہ حسینی کی محافظ ،مبلغہ اہداف حسینی تھیں جنھوں نے اس دور کے سماج ومعاشرہ کی سعادت وہدایت کے حوالہ سے بنیادی اقدام کئے ،اس بحرانی دور میں قافلہ سالاری،اسیری کو یزیدی تحقیر وتذلیل کا ذریعہ بنانے کا ہنر ،احساسی جذبات سے فکروں کی آبیاری کاڈھنگ دنیا کو سکھایا۔ہمارا کروڑوں سلام کائنات کی اس عظیم ذات پر ،
#islam#quraan#imamat#ideology#iran#ghadeer#khum#prophet#muhammad#karbala#saqeefa#zahra#eid#jashn#maula#hadith#rawi#ahlesunnat#takfiri#wahabiyat#yahusain#aashura#azadari#mahfil#majlis#
#اسلام#قرآن#امامت#غدیر#خم#حدیث#راوی#عقاید#محمد#عاشورا#کربلا#سقیفہ#خلافت#ملوکیت#عمر#ابو بکر#عثمان#علی#صحابی#صحابیات#تاجپوشی##islam#اسلامی تعلیمات#Islamic#اسلامیات#educatin#اسلام#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain#imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najafalihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan#muharram1441 #yaabbas #yafatima#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #
#سلامعزیزخدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق#
No comments:
Post a Comment