Sunday, 16 October 2022

پيغمبر اكرم(صلی الله علیه و آله) امام صادق(علیه السلام)کی نظر میں

پيغمبر اكرم(صلی الله علیه و آله) امام صادق(علیه السلام)کی نظر میں 
قسط دوم 
زهد و پارسائی : رسول خدا ص کبھی بھی دنیا کی ختم ہوجانےوالی لذتوں سے دل نہیں لگاتے تھے لوگوں کی ہدایت اور دنیاوی واخروی سعادت سے لوگوں کو ہمکنارکرنے کیلئے سیاست کے میدان میں اترے. امام صادق(ع)نے فرمايا: ایک دن رسول خدا(ص) غمزدہ گھر سے باہر نکلے فرشتہ نازل ہواجسکے پاس زمین کے خزانوں کی کنجیاں تھیں. فرشتہ نے کہا اے محمد ص یہ زمین کے خزانوں کی کنجیاں ہیں اللہ نے فرمایا ہے کہ ان کنجیوں کو لےلواور زمین کے خزانوں سے جو چاہو لےلواور استعمال کرواسمیں سے ایک ذرہ بھی میرےخزانہ میں کم نہ ہوگا.پیغمبر اکرم ص نے فرمایا دنیا اسکا گھر ہے جسکا حقیقی گھر نہ ہو. اس کے پاس وہی جمع ہوتے ہیں جن کے پاس عقل نہ ہو. فرشتہ نے کہا قسم ہے اس خدا کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایاجب میں چرخ چہارم پر یہ کنجیاں لے رہاتھاتو یہی بات ایک فرشتہ نے کہا تھا (1) ابن سنان کا بیان ہے: امام صادق(ع) نےفرمایا: ایک شخص نبی اکرم ص کی خدمت میں اس حال میں آیا کہ آنحضرت ایک چٹائی پر تشریف فرماتھے ایک حصہ اوڑھے ہوئے تھے خرمہ کی پتیوں کےبنےتکیہ پر سر مبارک اسطرح تھا کہ آپ کے رخسار پر اس کے اثرات ہویدا تھے وہ شخص ان نشانات کو بوسہ دیتا اور کہتا قیصر وکسریٰ کبھی اس طرح سونا پسند نہ کریں گے وہ تو حریر ودیباپر سوتے ہیں اور آپ سردار مخلوقات ہوکرچٹائی پر. پیغمبر اسلام ص نے فرمایابخدا میں ان سے بلندتر ہوں میں کہاں اور دنیا کہاں! دنیا کےجلد گزرجانے کی مثال اس شخص جیسی ہے جو سایہ دار درخت کے نیچے سے عبور کرے کچھ دیر ٹھہرے پھر روانہ ہوجائے . (2) 
زندگی پیغمبر اکرم ص کاکوئی پہلو ایسا نہیں ہے جسکو امام جعفر صادق ع نے بیان نہ فرمایا ہو آخر کلام میں وہ خطبہ جسمیں آپ نے رسول خدا ص کے اوصاف حمیدہ کو بیان کیا ہے تبرکا صرف مفہوم بیان کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں: برد باري، وقار و مهرباني خدا کے سبب لوگوں کی برائیاں اور گناہ مانع نہیں قرار پائے اس بات پر کہ اللہ اپنے محبوب شریف ترین بندہ محمد ابن عبداللہ کو لوگوں کی ہدایت کیلئے بھیجے محمد بن عبدالله(ص) نے عزتوں کے حریم میں آنکھیں کھولیں.شریف خاندان میں پروان چڑھے. حسب ونسب طیب وطاہر. دانشوروں نے انکے اوصاف بیان کئے. حکماء نے انکے اوصاف میں غور وفکر کیا. پاکدامنی میں بے نظیر. بے مثل ہاشمی نسب.اہل مکہ میں بے عدیل تھے. حياانکی صفت .سخاوت انکی طبیعت. متانت واخلاق نبوی خمیر تھا.پیغمبرانہ زہد وتقوی کی مہر تھی. یہاں تک کہ قضاء وقدر الہی سے آپ کی عمر مبارک منزل اختتام تک پہونچی پروردگار کا قطعی حکم سے پایہ تکمیل تک پہونچی. نسلا بعد نسل جناب آدم سے آپ کے پدر بزرگوار عبداللہ تک ہر ایک نے اپنے بعد منتقل کیا. نجاستوں کی آمیزش نسب میں متصور نہیں. پیدائش غیر شرعی ازدواج کی پلیدی سے مبرا تھی.بہترین طایفہ. مکرم ترین خاندان(بنی ہاشم)شریف ترین قبیلہ(فاطمہ مخزومیہ)میں محفوظ ترین شکم سے دنیا میں تشریف لائے امانت دار آغوش(آمنہ بنت وھب) میں پروان چڑھے.خدا نے آپ کا انتخاب فرمایا پھر کلید علم ودانش.سرچشمہ حکمت سے سرفراز کرکے مبعوث فرمایا تاکہ بندوں پر مہربان اور دوعالم کیلئے بہار بنکر رہیں. اللہ نے جوکتاب آپ پر نازل فرمایا اس میں ہر چیز کی وضاحت موجود ہے بغیر کسی انحراف کے عربی زبان میں قرار دیا اس امید کے ساتھ کہ لوگ متقی ہوائیں. اسکو لوگوں کیلئے بیان کیا اور اس کے معارف کی تشریح فرمایاجسکے ذریعہ سے اپنے دین کو آشکار کیا .کچھ واجبات کو لازم قراردیا .کچھ حدود متعین کئے.اور انکو لوگوں کیلئے آشکار اور انکو باخبر کیا.ان امور میں ذات پیغمبر نجات کی طرف راہنماو اللہ کی طرف ہدایت کی علامت ہے. رسول خدا نے رسالت کی تبلیغ فرمایا. اپنی ذمہ داری کو ادا کیااور نبوت کا بارگراں جو آپ کے دوش مبارک پر تھا اسکو منزل تک پہنچایا. خدا کی خاطر صبر کیا اورراہ خدامیں جہاد کیا.لوگوں کیلئے ترتیب دیئے گئے پروگرام وانگیزوں .ان مناروں سے جنکی علامتیں لہرارہی تھیں امت کی خیرخواہی فرمایانجات وکامیابی کی طرف دعوت دیا. یاد الہی کی ترغیب فرمایااور راہ ہدایت کی راہنمائی کیاتاکہ لوگ آپ کے بعد گمراہ نہ ہوں آنحضرت لوگوں کے حق میں دلسوز ومہربان تھے(3) حوالہ جات: 1-بحارالانوار،ج 16 ص 266. 2-بحارالانوار،ج 16 ص 282 و 283. 3-اصول كافي ج 2 332 و 333.
#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam #labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar #karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim #hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima #imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf #hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali #imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld #hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth #yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام #يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي #العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram #zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan #muharram1441 #yaabbas #yafatima #fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم #نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان #سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید #شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق #طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

No comments:

Post a Comment

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...