حصہ اول:
پیغمبر اسلام رحمت مجسم و پیکررأفت و عطوفت تھے، جسکا قصیدہ ذات باری نے پڑھا:"رحمة للعالمین"کی یہ رحمت وعطوفت صرف مسلمانوں سے مختص نہیں تھی بلکہ عمومیت رکھتی تھی. جسطرح نبی اکرم ص نے مکہ کے بت پرستوں کی ہدایت ورشادت کی انتھک کوشش فرمایا اسی طرح اہل کتاب کی ہدایت کی بھی کوشش کرتے رہے بقول قرآن مجید: لوگوں کی ہدایت کے حریص تھے یہ آپ کی رحمت کے بنیادی جلوے تھے
آنحضرت محبت آمیز سلوک کرنے اور انسانی برتاؤ میں سب سے آگے رہتے تھے.اس حسن سلوک پیغمبر اکرم ص کے معترف دشمن بھی نظر آتے ہیں. بعض یورپین مورخین کردار نبوی پر انگشت نمائی کرنے کی سعی لاحاصل کرتے ہوئے یہ الزام لگاتے نظر آتے ہیں کہ یہ سلوک وبرتاؤسیاسی مقاصد کے تحت تھا چونکہ اس وقت اسلام ابتدائی مراحل میں تھا اور اسکی وسعت کے مدنظر اس طریقہ عمل کو اپنایا.اس الزام کی حقیقت اس وقت واضح ہوجاتی ہے جب ہم آپ ص کی سیرت کا بنظر دقت مطالعہ کرتےہیں.ہم یہاں چند نمونہ بطور ثبوت پیش کرتے ہیں جنکا تعلق ان مراحل سےہے جب اسلام استحکام کے مراحل میں تھا. دشمن اسلام کی شان وشوکت سے خائف تھے.
1. کفار و مشرکین کے ساتھ برتاؤ :
(الف) امام صادق (ع) نے فرمایا:جنگ "ذات الرقاع"میں پیغمبر خدا ص ایک درہ کے پاس ایک درخت کے نیچے ٹھہرےہوئے تھے اسی وقت سیلاب آیا جو آپ اور آپ کے اصحاب کے درمیان حائل ہوگیا. مشرکین سے ایک شخص نے دیکھا کہ اصحاب پیغمبر دور ہوگئے ہیں اور سیلاب کے ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا میں محمد (ص)کو قتل کردوں گا اور یہ کہکر پیغمبر پر تلوار کھینچ لیا اور کہا اے محمد کون تمہیں بچائے گا؟پیغمبر اکرم ص نے فرمایا:وہی جو تمہارااور میرا پروردگارہے.اسی وقت جبرئیل نے اسکو اس کی سواری سے پھینک دیا. وہ چاروں خانہ چت زمین پر گرا نبی اکرم ص نے تلوار اٹھایا اور اس سے پوچھا اپ تم بتاؤ تم کو کون بچائے گا؟اس نے کہا اے محمد آپ کی بزرگواری وعفو. یہ سنکر پیغمبر ص دور ہٹ گئے وہ یہ کہتا ہوا اٹھا بخدا آپ مجھ سے بہتر اور بزرگوار ہیں..(1)
(ب)8ھجری میں فتح مکہ واقع ہوئی.استحکام دین اسلام اور مسلمانوں کی تربیت کا الہی حکم متحقق ہوچکاتھا.مسلمانوں کے دلوں کا امتحان لیاجاچکاتھا.دوسری طرف قریش کے مظالم و استبداد انتہا پر تھا. آیات الہیہ کی تکذیب میں مطلق دریغ نہیں کرتے تھے.اللہ نے نبی اور انکے اصحاب کو فتح مکہ کی نوید سنانے کا فیصلہ کیا. بتوں سے خانہ کعبہ کو پاک کرنے اور کعبہ کی حقیقی حالت پر واپس لانے کا ارادہ کیا.دشمنان مکہ سے انتقام کا موقع فتح مکہ کے روز میسر ہوا. پیغمبر اور اصحاب پیغمبر نے مختلف النوع مظالم برداشت کئے تھے. کبھی جادوگر. دیوانہ تو کبھی شاعر کہا گیا .راہ میں کانٹے بچھائے گئے. پتھر برسائے گئےمگر فتح مکہ کے روز پیغمبر نے قریش سے مخاطب ہوکر فرمایا:اے قریش تمہاراکیا خیال ہے میں تم سے کیسا برتاؤ کروں گا؟قریش نے استعجاب وخوف کے عالم میں کہا:خیرا اخ کریم و ابن اخ کریم.کریم بھائی کے کریم بیٹے سے نیکی وبھلائی کے علاوہ کوئی توقع نہیں.
پیغمبراکرم ص نےفرمایا:انی اقول لکم کما قال یوسف لاخوته لا تثریب علیکم الیوم اذهبوا فانتم الطلقاء.جو جملہ جناب یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہا تھا وہی میں تم سے کہتا ہوں آج تم سے کسی قسم کا مواخذہ نہیں ہوگا آج آزاد ہو جاؤ.(2)
2. یهود و نصاری کے ساتھ سلوک:
(الف)حضرت حسن اخلاق. محبت ورأفت میں کافر ومسلمان. دوست ودشمن.اپنے وبیگانے میں کسی قسم کا امتیاز نہیں فرماتے. وہ ابر رحمت دشت وچمن پر یکساں برستاتھا لیکن دشمن دشمنی میں اندھے ہوگئے تھے یہودیوں کی دشمنی کا بین ثبوت جنگ خیبر کے حالات ہیں.مثلا ایک بار ایک یہودی نے بازار میں کہا:قسم ہے اس ذات کی جس نے موسی کو تمام پیغمبروں پر برتری عطاکیا ہے.یہ سنکر ایک صحابی سے رہا نہیں گیا اس نے اس سے پوچھا کیا محمد پر بھی برتری حاصل ہے؟اس نے کہا ہاں. اس صحابی نے غصہ میں ایک طمانچہ ماردیا.یہودی دشمن ضرور تھامگراسکو محمد کے اخلاق وعدالت پر بھروسہ ضرور تھا وہ فورا پیغمبر اکرم کے پاس گیا اور صحابی کی شکایت کیا آنحضرت نے غصہ کے عالم میں اسکی مذمت کیا اور تنبیہ کیا.(3)
(ب) یہودیوں میں سے ایک یہودی کا بیٹا بیمار ہوگیا پیغمبر اکرم اس کی عیادت کےلئےپہونچےاور اسکو اسلام کی دعوت دیا اس نے باپ کی طرف دیکھا گویا وہ اپنے باپ کی رائے جاننا چاہتاہو اس کے باپ نے کہا جو یہ کہہ رہے ہیں اسکو قبول کرلو. اس طرح اسلام قبول کیا.
اس سلسلے میں بہت سی روایات موجود ہیں یہاں تک کہ یہودیوں کی عیادت کی تاکید کیا.(4)
3. منافقین کے ساتھ مدارات:
مدینہ کے منافقین کیوجہ سے مکہ کے مشرکوں کے بہ نسبت زیادہ مشکلات تھیں لیکن نبی کریم ص نے اپنے اخلاق کریمانہ کے ذریعہ انکو بھی علنی اظہار عداوت کا موقع نہیں دیا. عبداللہ ابن ابی بن سلول سردار منافقین کے ذریعہ تحقیر وتوہین کے مقابل جو برتاؤ آپ نے کیا بہترین ثبوت ہے. جنگ بنی مصطلق میں پیغمبر اکرم ص کی توہین واہانت بطور نمونہ نذر قارئین کیا جارہاہے.
سن 6ھجری رجب کے مہینے میں رسول خدا ص کو یہ خبر ملی کہ قبیلہ بنی مصطلق کےخاندان خزاعہ کے کچھ افراد مسلمانوں سے جنگ کے فراق میں ہیں.نبی ایک لشکر کے ہمراہ مقام مریسیع کی جانب روانہ ہوئے. بنی مصطلق سے جنگ واقع ہوئی دس آدمی قتل ہوئے اس جنگ میں عبد اللہ ابن ابی اور دیگر منافقین شریک تھے اور اس جنگ میں لشکر اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی سعی پیہم کررہے تھے.
مہاجرین سےجہجاہ ابن سعید غلام عمر ابن خطاب.اور انصار سے سنان جھنی نامی دو صحابی کنویں سے پانی نکالتے ہوئے بات کررہے تھے اچانک مہاجر کا غصہ کنٹرول سے باہر ہوگیا اس نے انصار کو ایک طمانچہ ماردیا. اسوقت دونوں نے جاہلیت کی رسم کے مطابق اپنے اپنے متعلقین کو بلایا دو آدمیوں کا جھگڑا دو گروہ میں تبدیل ہوگیادونوں طرف کے لوگ تلواریں برہنہ کئے قتل وخون پر آمادہ ہوگئے اس وقت رسول خدا ص نے دخالت کیا اور جھگڑا ختم کرایا.سردار منافقین عبداللہ ابن ابی نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور انصار کے مجمع میں مہاجرین کے خلاف اور پیغمبر کے خلاف تقریرکیا اور کہا:مہاجرین ہم پر غالب ہوگئے ہم محمد کے دوست بنے ہیں تاکہ طمانچہ کھائیں گویا نیکی کا بدلہ بدی ہے مدینہ پہونچکر عزتدار کو ذلیل کروں گا...
اس مجمع میں زید ابن ارقم نامی جوان اس اہانت سے بہت ناراض ہوااور عبداللہ سے الجھ گیا اور کہا ذلیل وبےچارہ تو ہے نہ کہ محمد. وہ تو عزت دار ہے.....
عبداللہ چیخنے لگا زیدنے نبی اکرم ص کے پا س جاکر عبد اللہ کے فتنے سے باخبر کیا.
پیغمبر اکرم ص نے بعض مصالح کی وجہ سے زید کی تائیدنہیں فرمایا. عمر ابن خطاب نے پیغمبر کو رائے دیا کہ عبداللہ کے شر سے مسلمانوں کو محفوظ کردیں ایک انصار کی مدد سے لیکن پیغمبر نے قبول نہیں کیا اس وقت افواہ پھیلانے والوں نے یہ خبر پھیلائی کہ محمد اپنے اصحاب کو قتل کررہے ہیں. نبی نے عبداللہ سے ماجرا دریافت کیا اس نے زید کی باتوں کی تکذیب کیا
پیغمبر اکرم ص نے چلنے کا حکم دیا بزرگ قبیلہ خارج اسید بن خضیر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا ان حالات میں چلنے کا حکم صادر نہ کریں. پیغمبر اکرم ص نے فرمایا:تم نے عبداللہ کی بات نہیں سنا کیا کہا ہے...
ابھی لشکر اسلام مدینہ پہونچنے بھی نہیں پایا تھا یا ایک بیان کے مطابق ابھی پہونچا ہی تھا کہ وحی نازل ہوئی اور زید ابن ارقم کی بات کی تصدیق کیا اور عبداللہ رسوا ہوا. سورہ منافقین نازل ہوا اور سخت ترین الفاظ میں گروہ منافقین کی مذمت کیا اور عبداللہ کے چہرہ سے نقاب اتر گئی.
حوالہ جات:
1- حمیدرضا شیخی ، پیامبر اعظم از نگاه قرآن و اهل بیت، قم، دارالحدیث، چ سوم،1386ش، ص 171.
2. یعقوبی، تاریخ یعقوبی، بیروت، دار صادر، بی تا، ج2، ص60 ؛ ابن اثیر، الکامل فی التاریخ، بیروت، دارصادر-داربیروت، 1965، ج2 ، ص 243.
3. بخاری، صحیح بخاری، بیروت، دارالفکر، ط اول، 1418ق، ج4، ص 164.
4. محمد تقی فلسفی، الحدیث(روایات تربیتی)، تهران، دفتر نشر فرهنگ اسلامی،1368ش، ج2، ص 338 ؛ شیخ حسن طبرسی، مکارم الاخلاق، قم، ناشر شریف رضی،چ چهارم، 1370ش، ص 359
#محمد
#رسول
#عید میلاد النبی
#ربیع النور
#اسلام_ناب
#شیعہ
#prophet
#mohammad
#eid
#milad
#islam
#shia
https://www.youtube.com/channel/UC9uGovqG8F_GNAmfVS6uJjA
No comments:
Post a Comment