Sunday, 16 October 2022

پيغمبر اكرم(صلی الله علیه و آله) امام صادق(علیه السلام)کی نظر میں

پيغمبر اكرم(صلی الله علیه و آله) امام صادق(علیه السلام)کی نظر میں 
قسط اول. 

 تاریخ بشریت میں بہت کم ایسے افراد ملتے ہیں جنکی زندگی کی ہر خصوصیت کا تذکرہ کتب تاریخ وسیر میں ثبت ومحفوظ ہواہو. خداوند متعال نے قرآن كريم جسکی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے ہاتھوں میں رکھی ہے(1) جو بغیر کسی قسم کی تحریف وتبدیلی کے صبح قیامت تک باقی رہنے والی ہے میں نہایت حسین وجمیل انداز میں آپ کے صفات کا تذکرہ کیا ہے: «انك لعلي خلق عظيم »; (2)آپ عظیم اخلاق پر فائز ہیں «محمد رسول الله و الذين معه اشداو علي الكفاررحماء بينهم. » (3)محمد اللہ کے رسول اور جو انکے ساتھ ہیں وہ کفار کے مقابل سخت اور آپسمیں مہربان ہیں. محققین، تاريخ نويسوں و دانشمندوں نے آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے لیکن ائمہ معصومین ع نے چونکہ عالم ملکوت سے اس ذات والا صفات کو دیکھااورپہچاناہے لہذا انکے بیان کردہ خصوصیات ہمہ گیر اور نہایت معنی خیز ہیں. اس تحریر میں کوشش کی جائے گی کہ امام جعفر صادق ع کے بیانات کی روشنی میں کچھ خصوصیات ہدیہ قارئین کیا جائے. نور کی ولادت: امام صادق(ع)نے سلمان فارسي سے نقل کیا ہے کہ نبی اکرم ص نے فرمایا: اللہ نے مجھے اپنے نور کی چمک سے خلق کیا ہے (4) امام صادق(ع) نےفرمایا: خداوند متعال نے رسول اکرم(ص)سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: «اے محمد! آسمان. زمین. عرش ودریا کے پیدا کرنے سے پہلے تمہارے اور علی ع کے نور کو خلق کیا...». (5) ثقه الاسلام كليني(ره) تحریر کرتے ہیں : امام صادق(ع) نےفرمایا: «حضرت رسول خدا ص کی ولادت کے وقت جناب فاطمہ بنت اسد جناب آمنہ(والدہ ماجدہ پیغمبر ص)کے پاس تھیں انمیں سے ایک نے دوسرے سے کہاکہ کیا تم بھی وہ دیکھ رہی ہو جو میں دیکھ رہی ہوں؟دوسرے نے کہاکیا دیکھ رہی ہو ؟کہا یہ نور جو مشرق ومغرب کو گھیرے ہوئے ہےاسی وقت جناب ابوطالب تشریف لائے اور ان سے کہا :کیوں حیرت زدہ ہو؟جناب فاطمہ بنت اسد نے ساراماجرابیان کیا جناب ابوطالب نے کہا کیا تم چاہتی ہوکہ تم کو بشارت دوں؟انھوں نے کہاہاں.جناب ابوطالب نے فرمایا تم سے ایک بچہ پیداہونےوالاہے جو اس نومولود کا وصی ہوگا (6) اسماء پيغمبر ص عرب کا عظیم نسب شناس کلبی کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق ع نے مجھ سے پوچھا کہ آخری نبی کے کتنے اسماء قرآن مجید میں مذکور ہیں؟ میں نے کہا دو یا تین نام. امام جعفر صادق ع نے فرمایا قرآن کریم میں دس(10)نام مذکور ہیں: محمد، احمد، عبدالله، طه، يس، نون، مزمل، مدثر، رسول و ذكر. پھر ہرایک نام کے لئے ایک آیت تلاوت کیا اور فرمایا: «ذكر» جناب محمد(ص) کا ایک نام ہے اور ہم اہلبیت ع اہل ذکر ہیں. كلبي! جو پوچھنا ہو پوچھ لو. كلبي کا بیان ہے: صادق آل محمد(ع)کے رعب ودبدبہ کی وجہ سے لگتا تھاپورا قرآن بھول گیا ہوں کوئی سوال ذہن میں نہیں آرہاتھا. (7) بعض نے چار سو اسماء والقاب پیغمبر کے تذکرہ کو قرآن میں تسلیم کیا ہے. (8) عظمت نام محمد(ص) امام جعفر صادق ع کے نزدیک نام محمد کی اتنی عظمت تھی کہ جب کبھی آپ کے سامنے نام مبارک لیا جاتاآپ کے چہرہ کا رنگ متغیر ہوجاتا اور زرد وسبز رنگ میں تبدیل ہوجاتا اور اتنا گہرا رنگ بدلتاکہ پہچاننے والوں کیلئے بھی ناآشنا ہوجاتے. (9) کبھی کبھی آپ کا اسم مبارک سنکر امام فرماتے ہماری جان قربان. ابوہارون کا بیان ہے ایک روز امام جعفر صادق ع کی خدمت میں حاضر ہوا توآپ نے فرمایا کئی روز سے تم کو دیکھا نہیں. میں نے عرض کیا آقا مجھے اللہ نے بیٹا عطا کیا ہے امام نے برکت کی دعا فرمایا اور سوال کیا کیا نام رکھا؟میں نے عرض کیا محمد نام رکھاہےامام نے نام سنکر سر کو زمین کی طرف جھکایا کہ لگتا تھا چہرہ مبارک زمین سے مل جائے گا اور پھر زیر لب کہتے رہے: محمد، محمد، محمد.پھر فرمایا میری جان میری اولاد اور تمام اہل زمین رسول خا پر قربان جائیں اسکو برابھلا مت کہنا.طمانچہ نہ مارنا. اس کے ساتھ برا سلوک نہ کرنا. جان لو! روئے زمین پر کوئی ایساگھر نہیں ہے کہ اس میں محمد نامی شخص ہو مگریہ کہ تمام ایام میں اسمیں برکت ہوگی.(10) سيماي محمد(ص) امام جعفر صادق ع نے روایت کیا ہے کہ امام حسن (ع) نے اپنے ماموں "ہند بن ابی ھالہ" (11) سے، جو پیغمبر اکرم (ص) کے چہرے کو بیان کرنے میں ماہر تھے، سے کہا کہ وہ ان کے لئے پیغمبر اکرم (ص) کا چہرہ بیان کریں۔ ہند بن ابی ھالہ نے جواب دیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھنے میں بہت اچھے لگتے تھے، آپ کے سینے میں شان و شوکت تھی، آپ کا قد لمبا تھا، آپ کے بال نہ الجھے تھے اور نہ گرے ہوئے تھے، آپ کا رنگ سفید اور چمکدار تھا، آپ کی پیشانی مبارک چوڑی تھی، آپ کی بھنویں بالوں والی اور محراب والی تھیں۔ ،آپ کی بھنویں بالوں والی اور محرابی اور چوڑی تھیں، آپ کی ناک کے بیچ میں ایک ابھار تھا، آپ کی داڑھی گھنی تھی، آپ کی آنکھیں کالی تھیں، آپ کے گال نرم اور گوشت والے نہیں تھے، آپ کے دانت پتلے اور جسم معتدل تھا۔ جب وہ چلتے تھے تو وقار کے ساتھ چلتے تھے۔ جب آپ نے کسی چیز پر دھیان دیا تو آپ اسے گہری نظر سے دیکھتے، وہ لوگوں کو نہیں گھورتے تھے، وہ ہر اس شخص کو سلام کرتے تھے جس سے آپ کا سامنا ہوتا تھا، وہ ہمیشہ لوگوں کے رہنما اور رہنمائی کرتے تھے۔دنیاوی معاملات میں ہارنے پر غصہ نہیں آتا۔ آپ کی زیادہ تر ہنسی مسکراہٹ تھی، آپ کی آنکھوں میں سب سے اچھا انسان وہ ہوتاتھا جو لوگوں کو سب سے زیادہ سکون، مہربانی اور مدد پہونچاۓ.....» (12) برترين مخلوق حسين بن عبدالله کا بیان ہے:امام جعفر صادق ع سے عرض کیا کیا رسول خدا ص اولاد آدم کے سردار تھے؟آنحضرت نے فرمایا بخدا وہ تمام مخلوقات کے سردار تھے اللہ نے کسی مخلوق کو محمد ص سے بہتر خلق نہیں کیا (13) امام صادق(ع)نے ایک دوسری حدیث میں فرمایا: جب رسول خدا ص معراج پر گئے جبرئیل ایک منزل تک آپ کے ہمراہ تھے اس کے بعد ٹھہر گئے پیغمبر اکرم ص نے فرمایا جبرئیل اس حال میں مجھے تنہا چھوڑ رہے ہو؟جبرئیل نے عرض کیا آپ جائیں بخدا آپ ایسے مقام پر قدم رکھ رہے ہیں جہاں آپ سے پہلے کسی بشر نے قدم نہیں رکھاہے (14) معمر بن راشد کا بیان ہے: امام صادق(ع) کو فرماتے ہوئے سناہے کہ ایک یہودی خدمت رسول اکرم ص میں آیا اور بہت ہی غور سے آپ کو دیکھ رہاتھا رسول خدا ص نے سوال کیا کوئی حاجت ہے؟یہودی نے پوچھا آپ بہتر ہیں یا موسی ابن عمران؟ان سے اللہ نے کلام کیا تھاان پر توریت نازل کیاتھاانکے عصا سے دریا میں راستہ بناتھا بادل آن پر سایہ فگن رہتاتھا؟پیغمبر اسلام ص نے فرمایا:مناسب نہیں ہے کہ انسان اپنی زبان سے اپنی تعریف کرے لیکن تمہارے جواب کے طور پر کہتا ہوں جناب آدم نے توبہ کے وقت کہاتھا: «اللهم اني اسالك بحق محمد و آل محمد لما غفرت لي »،خدايا! محمد وآل محمدکے حق کا واسطہ مجھے معاف کردے.اور اللہ نے انکی توبہ قبول کرلیں. حضرت نوح(ع)نے دریاکے اندربگڑتے حالات کودیکھکر دعاکیا تھا «اللهم اني اسالك بحق محمد و آل محمد لماانجيتني من الغرق »; خدايا بحق محمد و آل محمد میں تم سےسوال کرتاہوں کہ مجھے نجات عطا کر. حضرت ابراهيم(ع) نے نار نمرودی میں کہا تھا:«اللهم اني اسالك بحق محمد وآل محمد لما انجيتني منها»; خدايا! بحق محمد و آل محمد مجھے اس آگ سے نجات عطاکراور خداوند عالم نے نجات دیا. حضرت موسي(ع) نے جب عصا زمین پرپھینکاتو گھبراۓ اور عرض کیا : «اللهم اني اسالك بحق محمد و آل محمد لما امنتني »;خدايا! بحق محمد و آل محمد تجھ سے امنیت کا طلبگارہوں خدانے جواب میں فرمایا:«لاتخف انك انت الاعلي » (21) خوفزدہ نہ ہوں آپ ہی برتر ہیں.اے یہودی اگر موسی حیات ہوتےاور میرے زمانہ میں میری نبوت کے معتقد نہ ہوتے تو انکی نبوت وایمان انکے لئے بے سود ہوتا.اے یہودی میری ذریت سے ایک شخص ظہور کرتا جسکا نام مہدی ہوگا جسکی مدد کیلئے جناب عیسی ابن مریم آسمان سے نازل ہوں گے اور انکی اقتدا میں نماز ادا کریں گے. (15)
 پيغمبر(ص)کی سیاست: 
دور حاضر میں سیاست مترادف ہے سلطنت کے حصول کی خاطر نیرنگیوں اور فریب کے. لیکن لغوی اعتبار سے سیاست یعنی حکومتی امور کا ادارہ کرنا. اللہ نے انبیاء بالاخص خاتم الانبیاء اور انکے برحق جانشین حضرات ائمہ معصومین ع بہترین سیاست مدار گرداناہے. زیارت جامعہ میں ائمہ معصومین ع جو مکتب نبوت کے تربیت یافتہ ہیں کو: «وساسۃ العباد»سے تعبیر کیا ہے جسکا مفہوم ہے بندوں کی مدیریت کرنے والے. فضيل بن يسار کا بیان ہے: امام صادق(ع)سے میں نے سناکہ بعض اصحاب قیس ماصرسے فرمایا:اللہ نے پیغمبر کی تربیت کیا اور بہت ہی نیک تربیت کیا جب تربیت مکمل ہوگئی تو خلق عظیم کا تاج سر پر رکھااور ارشاد فرمایا:"انك لعلي خلق عظيم "آپ عظیم اخلاق پر فائز ہیں.پھر دین وامت کے امور آپ کے سپردکیا تاکہ اسکی ادارہ کرنے کی ذمہ داری اٹھائیں پھر فرمایا: «ما اتاكم الرسول فخذوه و ما نهاكم عنه فانتهوا» (16) ،جورسول خدا تمہیں دیں لے لو اور جس سے روک دیں رک جاؤ. رسول خدا(ص) استوار، و روح القدس کےذریعہ تائید شدہ تھے لہذا سیاست وتدبیر میں کہیں سے کسی قسم کی لغزش وخطا کا تصور نہیں پایاجاتاہے اور الہی آداب کے مطابق تربیت شدہ تھے... . (17) حوالہ جات: 1- حجر، آيه 9. «انا نحن نزلنا الذكر و انا له لحافظون » 2- قلم، آيه 4. 3- فتح، آيه 29. 4- مصباح الشريعه، ترجمه زين العابدين كاظمي، ص 126.«خلقني الله من صفوه نوره...» 5- جلاء العيون. ص 11. 6- همان، ص 36. 7- بحار الانوار، ج 16، ص 101. 8- مناقب، ج 1، ص 150. 9- سفينه البحار، ج 1، ص 433. 10- بحار الانوار، ج 17، ص 30، 11- هند بن ابي هاله، فرزند حضرت خديجه(س) از شوهر قبلي اش بودكه در خانه پيامبر اسلام رشد و نمو نمود. 12- بحار الانوار، ج 16، ص 147148. 13- بقره، آيه 146. 14- اصول كافي، ترجمه سيد جواد مصطفوي، ج 2، ص 325. 15- همان، ص 321. 16- طه، آيه 68. 17- بحار الانوار، ج 16، ص 366. به نقل از جامع الاخبار،ص 98. ترتیب وتدوین: منہال رضا خیرآبادی 8115205786 #محمد #رسول #عید میلاد النبی #ربیع النور #اسلام_ناب #شیعہ #prophet #mohammad #eid #milad #islam #shia #karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam #labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar #karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim #hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima #imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf #hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali #imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld #hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth #yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام #يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي #العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram #zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan #muharram1441 #yaabbas #yafatima #fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم #نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان #سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید #شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق #طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

https://www.youtube.com/channel/UC9uGovqG8F_GNAmfVS6uJjA

No comments:

Post a Comment

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...