آداب روز عید غدیر
۱۔روزہ رکھے کہ اس دن کا روزہ پوری عمر دنیا کے برابر روزہ رکھنے کے مساوی ہے، سو حج و عمرہ کا ثواب رکھتا ہے۔ ۲۔نیا لباس پہننا۔۳۔عطر و خوشبو لگانا۔۴۔سادات کے دیدار کیلئے جانا۔۵۔اعمال روز غدیر بجا لائے۔۶۔کثرت سے صلوات پڑھے۔۷۔ایک دوسرے سے ملاقات کرنے جانا اور گلے ملتے وقت ایک دوسرے کے کان میں کہے: اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ جَعَلَنَاْ مِنَ الْمُتَمَسِّکِیْنَ بِوِلَاْیَۃِ أَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْأَئَمَّۃِ الْمَعْصُوْمِیْن (عَلَیْہِمُ السَّلَاْم) ۔ ۸۔افطارکرانا۔۹۔زیارت امام حسینؑ کیلئے جانا۔۱۰۔جشن و محافل کا انعقاد کرنا۔۱۱۔مراسم عقد و اززدواج منعقد کرنا ۔ ۱۲۔ہدیہ دینا، جن سے تعلقات ختم ہیں ان سے تعلقات بحال کرنا۔۱۳۔اس دن دعا مستجاب ہوتی ہے۔۱۴۔نعمت الٰہی کا شکر ادا کرنا۔۱۵۔لباس سیاہ اتار دے۔۱۶۔عقد اخوت برقرار کرنا اپنے دینی بھائیوں سے۔
No comments:
Post a Comment