Saturday, 22 June 2024

اسلامی طرز زندگی ۔15۔

 

روزِ جُمُعَہ کے آداب

          ۱۔روز جمعہ نماز صبح کی پہلی رکعت میں سورہ حمد کےبعد سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید پڑھے۔۲۔نماز فجر کے بعد تعقیبات و ادعیہ ماثورہ پڑھیں۔۳۔نماز صبح کے بعد سورہ رحمن پڑھے۔ ۴۔سو مرتبہ محمد ؐو آل محمدؑ پر درود پڑھے۔۵۔سو مرتبہ استغفار کرے۔۶۔سورہ ہود، کہف، نساء، صافات، رحمن، احقاف و مومنون پڑھے۔ ۷۔طلوع آفتاب سے پہلے دس مرتبہ سورہ کافرون پڑھ کر دعا کرے ، ان شاء اللہ مستجاب ہوگی۔۸۔آیت الکرسی اور سورہ قدر پڑھے۔۹۔غسل روز جمعہ کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ ۱۰۔خطمی نامی مٹی سے سر کو دھوئے۔۱۱۔ناخن کاٹنا ۔۱۲۔عطر و خوشبو لگانا۔۱۳۔اہل خانہ کیلئے اچھی چیزیں خریدنا۔۱۴۔انار کھانا۔۱۵۔دنیاوی امور سے قطع نظر عبادت میں مشغول رہنا۔۱۶۔زیارت قبور کیلئے جانا۔۱۷۔دعائے ندبہ پڑھنا۔۱۸۔والدین کی قبر پر جانا۔۱۹۔سورہ رحمٰن پڑھتے وقت جب آیت: فَبِأَیِّ آلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانکی تلاوت کے بعد کہے: لَاْ بِشَیْءٍ مِّنْ آلَآئِکَ رَبِّ أُکَذِّب

          ٭ آداب شب جمعہ

          ۱۔ سُبْحَاْنَ اللہِ وَ الْحَمْدُ لِلہِ وَ لَاْ إِلٰہّ إِلَّا اللہ وَ اللہُ أَکْبَر  کہنا۔۲۔زیادہ سے زیادہ درودپڑھنا کہ جس کی کمترین عدد سو ہے۔ ۳۔سورہ کہف، بنی اسرائیل، یس، حمد، احقاف، واقعہ، سجدہ، دخان، طور و جمعہ کا پڑھناکہ ان میں سے ہر سورہ کے مخصوص فضائل ہیں۔۴۔ماثورہ نمازیں پڑھنا خاص طور پر نماز امیر المومنینؑ جو دو رکعت ہے ،ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اذازلزلت پڑھے۔۵۔اشعار پڑھنے سے اجتناب کرے۔۶۔مومنین کیلئے دعا کرے۔۷۔اموات بالاخص والدین کیلئے خیرات و حسنات کا ایصال کرنا کہ وہ انتظار میں ہوتے ہیں۔۸۔دعائے کمیل و دیگر ادعیہ ماثورہ پڑھنا۔  ۹۔رات میں انار کھانا ۔

No comments:

Post a Comment

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...