Saturday, 22 June 2024

اسلامی طرز زندگی ۔14۔

 

مسجد کےآداب

          ۱۔مسجد میں داخل ہوتے ہوئے داہنا پیر پہلے داخل کرے اور خارج ہوتے ہوئے بایاں پیر پہلے باہر رکھے۔۲۔خوشبو لگا کر جائے۔۳۔پاک صاف لباس پہن کر جائے۔ ۴۔مسجد میں سونا درست نہیں ہے۔        ۵۔مسجد میں دنیاوی امور پر گفتگونہ کرے۔  ۶۔مسجد پر وقف کیا ہوا مال مسجد سے باہر لے جانا حرام ہے۔        ۷۔مسجد کو صاف ستھری رکھے۔ ۸۔سونے یا تصویر سے مزین نہ کرے۔  ۹۔مسجد میں داخل ہونےکے بعد دو رکعت نماز تحیت ادا کرے۔۱۰۔پیاز لہسن کھا کر مسجد نہ جائے۔ ۱۱۔سب سے پہلے مسجد میں جائے اور سب سے آخر میں مسجدسے باہر نکلے۔۱۲۔متفرق امور کے ذریعہ عبادت گزاروں کی عبادت میں رخنہ نہ ڈالیں ۔۱۳۔مسجد میں میت دفن نہ کریں۔۱۴۔نماز میت مسجد میں ادا نہ کی جائے۔۱۵۔گمشدہ چیز کا اعلان مسجد میں نہ کرے۔۱۶۔مسجد میں بلند آوازمیں اور بیہودہ گفتگو نہ کریں۔ ۱۷۔مسجد میں روشنی کا انتظام کرے۔     ۱۸۔مسجد پیدل چل کر جائے۔۱۹۔اطمینان و متانت سے مسجد جائے۔ ۲۰۔مسجد میں داخل ہوتے وقت دعاپڑھے: أَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَ افْتَحْ لِیْ أَبْوَاْبَ رَحْمَتِک (پروردگارا!میرے گناہوں کی مغفرت فرمااور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔  ۲۱۔مسجد سے باہر نکلتے وقت بھی دعا پڑھے: أَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَ افْتَحْ لِیْ أَبْوَاْبَ فَضْلِک (پروردگارا!میرے گناہوں کی مغفرت فرمااور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔) خواہ صلوات ہی کیوں نہ پڑھے۔۲۲۔بے مقصد مسجد میں رکنا درست نہیں ہے۔۲۳۔مسجد میں جہاں جگہ مل جائے بیٹھ جائے۔۲۴۔کسی کی جگہ کو غصب نہ کرے خاص طور پر اگر کسی نے نماز کی جگہ اپنے لئے مختص کر لی ہے اور اسکو ہٹا کر نماز پڑھے تو ایسی صورت میں نماز درست نہیں ہوتی۔ ۲۵۔مسجد میں بیٹھے ہوئے افراد کو سلام کرو لیکن اگر نمازپڑھ رہے ہوں تب سلام سے پرہیز کرے۔۲۶۔مسجد کوگذرگاہ نہ بناؤ۔۲۷۔بیہودہ اشعار مسجد میں پڑھنے سے گریز کریں۔۲۸۔مست افراد کو مسجد میں داخل نہ ہونے دو۔۲۹۔مسجد کے پڑوسیوں کے حقوق کی رعایت کی جائے۔۳۰۔مسجد کی تعمیر میں حلال مال کا استعمال کیا جائے۔۳۱۔مسجد کیلئے موقوفات متعین کریں۔۳۲۔تعمیر مسجد میں سادگی کی رعایت کریں۔۳۳۔مسجد کی دیوار پر قرآنی آیات کندہ کرائیں۔۳۴۔مجنب اور حائض مسجد میں نہ جائیں کہ حرام ہے۔۳۵۔مسجد میں قبلہ رخ بیٹھو۔ ۳۶۔مسجد میں لین دین کے معاملات انجام نہ دیئے جائیں۔۳۷۔مسجد میں آواز بلند نہ کریں۔  ۳۸۔مسجد کے درو دیوار پر نقش و نگار بنوانے سے پرہیز کریں۔

No comments:

Post a Comment

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...