ولادت سے قبل کےآداب
۱۔مسلسل قرآن کی تلاوت کرے خاص طور پر سورہ مریم اور سورہ اسراء(بنی اسرائیل)۔ ۲۔ہرروز پچاس مرتبہ سورہ توحید کی قرائت کرے۔ ۳۔روزانہ ایک سو چالیس مرتبہ صلوات پڑھے۔۴۔استغفار کی مداومت کرے۔۵۔ساتویں مہینہ کے بعد پانچ سوروں کی تلاوت کرے جو تسبیح سے شرو ع ہوتے ہیں۔ ۶۔سورہ یس ہر ماہ و ہر دن پڑھے۔۷۔سورہ یوسف ہر مہینہ کے ایام میں تلاوت کرے۔۸۔حرام و مشتبہ غذا سے پرہیز کرے۔۹۔فکر گناہ سے بھی اجتناب کرےکیونکہ والدین کے اعمال حسنہ و سیئہ کے اثرات اولاد پر مترتب و اثرانداز ہوتے ہیں۔
پہلا مہینہ: ہر روز صبح ناشتہ میں چند دانہ کھجور کا استعمال کرے اور سورہ قدر کی تلاوت کرے۔
دوسرا مہینہ:روزانہ صبح ناشتہ میں عناب (نامی پھل)کا استعمال کرےاور سورہ توحید کی تلاوت کرے۔
تیسرا مہینہ:ہرروز ایک سیب صبح ناشتہ میں استعمال کرے اورآیت الکرسی پڑھے۔
چوتھا مہینہ:روزانہ انجیر صبح ناشتہ میں کھائے اور سورہ تین پڑھے۔
پانچواں مہینہ:ہر روزصبح ناشتہ میں انڈا کھائےاور سورہ حمد کی تلاوت کرے۔
چھٹا مہینہ:صبح ناشتہ میں روزانہ انار کا استعمال کرے اور سورہ فتح پرھے۔
ساتواں مہینہ:بہی یا بہ (ایک قسم کا پھل ہے جو ناشپاتی کے مثل ہوتا ہے) کا روزانہ ناشتہ میں استعمال کرےاور سورہ یاسین پڑھے۔
آٹھواں مہینہ:روزانہ صبح ناشتہ میں کباب زعفران کے ساتھ دودھ ، منقیٰ ، کھجور، بادام ، دیگر میوہ جات و سبزیوں کا استعمال کرے اورسورہ نصر اور سورہ انعام پڑھے۔
نواں مہینہ:ہر روز کھجور اور دودھ ناشتہ میں استعمال کرے اور سورہ دہر کی تلاوت کرے۔
٭بعدولادت کےآداب
۱۔ولادت کے وقت عورت کی شرمگاہ پر نظر نہ کرے۔۲۔نو مولود کو خاک کربلا اور فرات کا پانی چٹائے۔۳۔سات روز تک بچہ ہے تو محمد اور بچی ہے تو فاطمہ نام سے پکارا جائے۔۴۔ولادت کے بعد بچے کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے۔۵۔مولود کے لڑکا یا لڑکی ہونے کے سلسلہ میں بازپرس نہ کرے۔۶۔وضع حمل کے بعد عورت کو سات یا نو دانہ کھجور کھلائے۔ ۷۔سفید یا زرد کپڑے میں بچہ کو لپیٹ دیاجائے۔۸۔دوسال مکمل دودھ پلائے۔۹۔دونوں شیردان (پستان)سے دودھ پلائےکہ ایک بچہ کیلئے پانی ہے تو دوسرے میں بچہ کی غذا ہے۔ ۱۰۔رضاعت کے زمانہ میں حتی الامکان با وضو رہے۔۱۱۔اگر دایہ کا انتخاب کیا جا رہا ہےتو پاک و پاکیزہ ، باایمان اور اخلاق نیک کی حامل عورت تلاش کیا جائے۔۱۲۔دودھ پلانے سے پہلے بسم اللہ کہے۔ ۱۳۔غصہ کے عالم میں بچہ کو دودھ نہ پلائے۔۱۴۔ماں کا دودھ حرام غذا سے تیار نہ ہوا ہو۔۱۵۔ساتویں روز عقیقہ کرے۔۱۶۔سات روز کے بعد اسکے سر کو مونڈ کر بالوں کے برابر سونا یا چاندی صدقہ دے۔۱۷۔ساتویں دن بچی کے کان میں سوراخ کرایا جائے۔ ۱۸۔اگر ضرر کاخوف نہ ہو تو نوزاد کوولادت کے بعد دھویاجائے۔۱۹۔احمق اور بد نظر عورت کو دودھ پلانے کیلئے منتخب نہ کرے۔ ۲۰۔دودھ پلانے کیلئےحسین و جمیل عورت کا انتخاب کیا جائے ۔۲۱۔اگر دایہ کا انتخاب ہو رہا ہے تو اثنا عشری، عاقل وبافراست عورت تلاش کرے۔
No comments:
Post a Comment