صحیفہ سجادیہ معارف اسلامی کا بحر بیکراں
صحیفہ سجادیہ امام زین العابدین ع کی دعاؤں کا مجموعہ جس کو امام محمد باقرع اور زید ابن علی نےجمع کیاہے آخر القرآن زبور آل محمد انجیل اہلبیت ع کے نام سے بھی جانی وپہچانی جاتی ہے
امام سجاد ع نے دعاؤں کےقالب میں عقائد اسلامی اخلاقی مسائل سیاسی واقتصادی مباحث سماجی ومعاشرتی امور روحانی وجسمانی صحت کے راہنما اصول عسکری ولشکری قوانین کونہایت ہی دلنشین انداز میں پیش فرمایاہے
اس مجموعہ کی سندی حیثیت بھی اظہر من الشمس ہے علامہ مجلسی نجاشی جیسے بحر معارف کےغواص اورمتبحر علماء اسلام نے نقل کیاہے بعض علماء نے اس کے متواتر ہونے کوبھی بیان کیاہے جس کے بعد کسی سندی بحث ومباحثہ کی گنجائش ہی ختم ہوجاتی ہے فصاحت و بلاغت صحیفہ سجادیہ خود واضح کردیتی ہے کہ کسی غیرمعصوم کی فکروخیال سے بالاترہے
صحیفہ کاملہ میں موجود دعاؤں میں غور وفکر کرنے والا بآسانی اس نتیجہ تک پہونچ سکتاہے کہ اسمیں بلاغت کلام فصاحت متکلم کے علاوہ علوم ومعارف الہی کے ایسے شہ پارے موجود ہیں جن کو دیکھکر عقلیں حیران وششدر رہ جاتی ہیں کلمات وعبارات صحیفہ خود اسکی عظمت اور لافانی رفعت وبلندی کے بیان کےلئے کافی ہیں
ابن شہر آشوب کا بیان ہے بصرہ کے ماہر فن بلاغت کے پاس تھاگفتگو صحیفہ کاملہ کی فصاحت تک آن پہونچی اس نے کہا میں بھی ایسا کلام انشاء کرسکتاہوں یہ کہکر قلم کاغذ لیکر گردن جھکایا چاہاکچھ لکھیں مگر لکھ نہ سکا حرکت قلب ٹھہرگئی طناب فکر میں اضمحلال وارتعاش پیدا ہوگیا
ابن جوزی بے کہا اگر امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب ع نہ ہو تے تو امت اسلامیہ کا عقیدہ توحید ناقص رہ جاتا کیونکہ پیغمبر اکرم ص نے اصول وفروع کے کلیات بیان فرمائے تھے ان کلیات کی توضیح وتشریح جزئیات کی وضاحت حضرت علی اور ان کے تربیت یافتہ شاگردوں کی مرہون منت ہے پھر حضرت سجاد ع کے سلسلے میں کہتا ہے کہ علی ابن الحسین ع نے اللہ سےگفتگو کا سلیقہ خداسے مانگنے کا طریقہ تعلیم فرمایا اگر وہ نہ ہوتے تو مسلمان اللہ سے حاجت طلب کرنے کے اصولوں سے بے خبر مانگنے کے سلیقے سے نابلد ہوتے امام نے امت اسلامیہ کو سکھایا مرحلہ استغفار میں اللہ سے کیسےگفتگو کیاجائے بارش کی دعا کیسے کی جائے خوف ووحشت کے ایام میں اللہ سے کس طرح بات کی جائے
مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہخامنہ ای نے فرمایا افکار اہل بیت ع کا نچوڑ اس کتاب میں موجود ہے
امام زین العابدین ع نے دعاکےانداز میں اقدار انسانی معارف اخلاقی سماجی وسیاسی ضروریات عالم شباب وعالم پیری صحت وبیماری ظلم ظالم سے بچنے جیسے اہم ترین مسائل کو بیان کیا ہے خواہ انکا تعلق انفرادی زندگی سے ہویااجتماعی زندگی سے
صحیفہ کاملہ ارتباط الہی کا بہترین ذریعہ عالم مادہ سے منھ پھیر کرکمال معرفت وایمان کے حصول کا عصمتی وسیلہ ہے جوزبان معصوم پر جاری وساری ہوا
صحیفہ سجادیہ بے اخلاق حسنہ وروحانی کمالات کےایسے اصول معین کئے ہیں جس پر کاربند ہوکر انسان معنوی ارتقاء کی راہ پر گامزن ہوجاتاہے علمی حقائق روحانی نسخہ شفاکا ایسا مجموعہ جس تک انسانی فکروں کی رسائی نہیں ہوسکتی ہے
صحیفہ درحقیقت ایک تحریک ہے انفرادی اجتماعی اخلاقی وسیاسی فسادات غیر آئینی آزادی کے خلاف جسمیں عقائد واحکام کو عالمانہ عارفانہ اسلوب میں بیان کیا گیاہے
صحیفہ خودسازی خداترسی عاطفی روابط خانوادگی رابطوں کے اسرار ورموز کامجموعہ ہےپڑوسیوں دوستوں خاندان کے دیگرافراد کےلئے دعابزبان معصوم بیان ہوئی ہیں
امام سجاد ع نےگوشہ نشینی عوام سے قطع روابط کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئےلوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ میں رہنے کی تاکید کے ساتھ ساتھ اس رابطہ کی نوعیت وکیفیت کو بھی بیان کیاہے فخر ومباہات سے پرہیز بدزبانی مؤمن کی آبروریزی سے اجتناب اہل بدعت سے دوری غلط گواہی سے گریز سب وشتم سے کنارہ کشی جیسے اصول اجتماعی روابط کے استحکام میں معاون ومددگار بتایاہےآپ بے صحیفہ کی آٹھویں دعا میں بارگاہ الہی میں مناجات کرتے ہوئے فرمایا خدایامیں تیری پناہ چاہتاہوں لالچ کے ہیجان غضب کی شدت حسد کے غلبہ صبر کی کمزوری قناعت کی قلت اخلاق کی ابتری خواہشات کے دباؤ تعصب کی حکمیت ہوائے نفس کےاتباع ہدایت کی مخالفت غفلت کی نیند تکلف پسندی حق پرباطل کے مقدم کرنے گناہوں پراصرار معصیت کو معمولی خیال کرنے اطاعت کو تکلیف دہ تصور کرنے دولتمندوں سے مقابلہ کرنےغریبوں کو ذلیل کرنے زیردستوں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے نیک برتاؤ کرنےوالوں کا شکریہ ادا نہ کرنے ظالم کی امدادکرنے مظلوم کو نظر انداز کردینے غیرحق کا مطالبہ کرنے اور بلاسوچے سمجھے بات کہنے سے
یہ بلندوبالا معارف اس زبان پر جاری ہونے ہیں جس سے غلط بات نکلنے کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتاہے گناہوں سے آلودہ زبانیں ان معارف کو بیان نہیں کرسکتی ہیں
آج جب کائنات مرکز آلام ہے مصائب ومشکلات نے ہرطرف سے انسانوں کو جکڑ رکھاہے چین وسکون کیلئے خلق خدا دردر بھٹک رہی ہے ان دعاؤں کے کلمات والفاظ زخم دل کیلئے مرہم زنگار ہیں کریم پروردگار ہمیں ان دعاؤں سے فیض یاب ہونے کی توفیق کرامت فرما
آج دنیاء شیعیت اس عظیم ذخیرہ سے غافل ہے درد سے تڑپ رہی ہے مگر درد کے علاج سے بے خبر ہے جہالت کے دلدل میں پھنسی ہے مگرنورعلم سے منھ پھیرے ہے ضرورت اس بات کی ہے ہم ان ذخیروں سے خود بھی فیض یاب ہوں دوسروں کو بھی فیض پہونچائیں کہ یہ دعاؤں کاصرف ذخیرہ نہیں ہے بلکہ معجزنما ہے معارف اسلامی کے بحر بیکراں کوکوزے میں سمو دینے کے مترادف ہے
جامعہ ساز ہےجوسماج کی معنوی وروحانی بلندی کی ضامن ہے اخلاقی پستیوں سے نجات دلانے والی ہے
زندگی کے ہرشعبے کے مسائل ومشکلات کا حل اسمیں موجود ہے
صحیفہ سجادیہ تفسیر قرآن بزبان معصوم ہے
کریم تجھے کیسے پکاروں کہ میری حیثیت معلوم ہے رب الارباب ہم پیروان آل محمد کوحقیقی پیروکار بننے کی توفیق کرامت فرما بحق محمد وآلہ
#sahifa
#sajjadiya
#zainulabedin
#karbala
#imam
#kamila
#dua
#injeel
#zoboor
#امام
#زین العابدین
#سجاد
#کربلا
#صحیفہ
#سجادیہ
#کاملہ
#انجیل
#زبور
#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam
#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar
#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani
#imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim
#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima
#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf
alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf
#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali
#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld
#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth
#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام
#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram
#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan
#muharram1441 #yaabbas #yafatima
#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq
#worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم
#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان
#سلامعزیزخدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید
#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria
#الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق
#طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس
No comments:
Post a Comment