معارف اہل بیت علیہم السلام تک پہونجنے کا راستہ
واقعہ کربلا کے بعد ہدایت ورشادت تبیین وتشریح معارف الہی کی تمامتر ذمہ داری سلسلہ امامت کے چوتھے امام زین العابدین کے سپردکی گئی تھی اور یہ انتخاب کسی خاطی وعاصی بندہ کا نہیں تھابلکہ اشارہ الہی سےبزبان معصوم اس انتخاب کا اعلان ہوا امام زین العابدین نے حالات کے پیش نظر اسلامی معارف علوم ربانی کی نشرواشاعت کےلئے کچھ الگ راستے کا انتخاب کیا جن طریقوں سے امام سجاد نے اپنے فرائض منصبی کو اداکیا انمیں ایک
زیارت ہے زیارت امین اللہ آپ ہی کے دہن اقدس سے جاری کلمات والفاظ کامجموعہ ہے جسمیں آپ نے بہت سے اسلامی حقائق کو واضح کیا ہے جن کے ذریعہ سعادت کمال وک رامت تک پہونچا جاسکتا ہے تعلیم وتربیت کے راہنما اصول بھی اس میں نظر آتے ہیں
خطبات بازارکوفہ وشام کےہنگاموں میں اسیرمحن سیدسجاد ع کے خطبات کے ایک ایک لفظ برق شرربار بنکر ظلم واستبداد کو خاکستربناگئے
احادیث وروایات جنکی تعداد تقریباً تین سو سے زائد ہیں
رسالہ حقوق جس میں پچاس سے زائد حقوق بیان فرمائے ہیں اس کے راوی ابوحمزہ ثمالی ہیں جن کی عظمت کےلئے اتنا ہی کافی ہے کہ نگاہ پروردگار میں ان کی معمولی سی تکلیف ورنج بھی اہمیت کی حامل ہے چنانچہ جب بیٹی کاہاتھ ٹوٹ گیاجراح کےپاس گئے توصرف ابوحمزہ کےذہن میں یہ خیال کہ جب ہڈیاں صحیح کی جائیں گی بچی دردسےتڑپے گی تو میں باپ ہوکر کیسے برداشت کرونگا یہ تصور ذہن میں آیااورجب جراح نے بچی کاہاتھ پکڑاتوکہتا ہے اس کی ہڈیاں صحیح ہیں
دعا جسکا مجموعہ صحیفہ سجادیہ ہےآپ نے ان دعاؤں میں کربلا کی جنگ کو علم وعرفان دانش ومعرفت میں تبدیل کرکے پیش کیا ہے گذشتہ نصف صدی کے حالات سے آپ نے اندازہ لگالیاتھا کہ اسلامی سماج خواب خرگوش میں ڈوب گیا ہے اس کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے لہذاجگانے کاسامان دعا کے قالب میں پیش کیا تاکہ بے خبری کی نیند سے بیدار کرکے شاہراہ دانش وبینش پرگامزن بنایا جاسکے
حدیث نبوی انی تارک فیکم الثقلین کے مطابق خاندان اہل بیت عترت ہی وہ گھرانہ ہے جہاں سے بندگی خدا کی راہیں نکلتی ہیں یہیں سے علم ودانش رشد وہدایت کے چشمے پھوٹتے ہیں گمراہی وضلالت سے بچانے والے یہی ہیں یہی حقیقی مفسر قرآن ہیں جب تک اس خاندان کی کوئی فرد دنیا میں باقی رہے گی سلسلہ ہدایت ربانی منقطع نہیں ہوسکتاہے
امام سجاد نے اہل بیت کی پیروی اور ان کی اطاعت کے فوائد وبرکات کے سلسلے میں ارشاد فرمایا وَ صَلِّ عَلَی خِیرَتِک اللَّهُمَّ مِنْ خَلْقِک: مُحَمَّدٍ وَ عِتْرَتِهِ الصِّفْوَةِ مِنْ بَرِیتِک الطَّاهِرِینَ، وَ اجْعَلْنَا لَهُمْ سَامِعِینَ وَ مُطِیعِینَ کمَا أَمَرْتَ
(دعاء نمبر ٣٤ صحیفہ سجادیہ)
خدایا اپنی تمام مخلوقات میں پسندیدہ ترین فردحضرت محمد اورانکی پاکیزہ عترت پرصلوات نازل فرمااور ہمیں انکی بات کاسننے والا اورایسا اطاعت کرنے والا بنادے جیساتونے حکم دیا ہے
ایک دوسری دعا میں امام بارگاہ خداوندی میں ارشاد فرماتے ہیں اللَّهُمَّ وَ صَلِّ عَلَى أَوْلِيَائِهِمُ الْمُعْتَرِفِينَ بِمَقَامِهِمُ ، الْمُتَّبِعِينَ مَنْهَجَهُمُ ، الْمُقْتَفِينَ آثَارَهُمُ ، الْمُسْتَمْسِكِينَ بِعُرْوَتِهِمُ ، الْمُتَمَسِّكِينَ بِوِلَايَتِهِمُ ، الْمُؤْتَمِّينَ بِإِمَامَتِهِمُ ، الْمُسَلِّمِينَ لِأَمْرِهِمُ ، الُْمجْتَهِدِينَ فِي طَاعَتِهِمُ ، الْمُنْتَظِرِينَ أَيَّامَهُمُ ، الْمَادِّينَ إِلَيْهِمْ أَعْيُنَهُمُ ، الصَّلَوَاتِ الْمُبَارَكَاتِ الزَّاكِيَاتِ النَّامِيَاتِ الْغَادِيَاتِ الرَّائِحَاتِ وَ سَلِّمْ عَلَيْهِمْ وَ عَلَى أَرْوَاحِهِمْ ، وَ اجْمَعْ عَلَى التَّقْوَى أَمْرَهُمْ ، وَ أَصْلِحْ لَهُمْ شُؤُونَهُمْ ، وَ تُبْ عَلَيْهِمْ ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ، وَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ ، وَ اجْعَلْنَا مَعَهُمْ فِي دَارِ السَّلَامِ بِرَحْمَتِكَ ، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
خدایا اپنی صلوات نازل فرما اپنے ان اولیاء پر جو ان کے مقام کے معترف انکی ولایت سے وابستہ ان کے نقش قدم پر چلنے والے اپنے کو ان کے احکام کے حوالے کر دینے والے انکی اطاعت کی کوشش کرنے والے ان کے اقتدار کا انتظار کرنے والے انکی راہ میں آنکھیں بچھادینے والے ہیں وہ صلوات جو با برکت پاکیزہ مسلسل بڑھنے والی اور صبح وشام نازل ہونے والی ہو اپنی سلامتی نازل فرما ان پر اور انکی ارواحِ طیبہ پر ان کے امور کو تقویٰ پر جمع کردے اور ان کے حالات کی اصلاح کردے اور انکی توجہ کو قبول فرمالے کہ تو ہر توجہ کا قبول کرنے والا اور مہربان ہے اور بہترین بخشنے والا ہے مجھے اپنی رحمت کے سہارے ان کے ساتھ دارالسلام میں جگہ دیدے اے بہترین رحم کرنے والے
امام سجاد نے ذات باری سے راز و نیاز کرتے ہوئے بہت سے فضائل اخلاقی و رذائل اخلاقی کا تذکرہ فرمایا ہے جس سے یہ سمجھنا آسان ہو جاتا ہے کہ امام کی نظر میں خدا سے راز و نیاز کے ذریعہ بھی انسان کمالات اور اجتماعی وانفرادی ذمہ داریوں کو جان سکتا ہے اور اس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے
توکل قرآنی آواز دے رہا ہے على اللہ فلیتوکل المؤمنون صرف اللہ بھروسہ کرتے ہیں صاحب ایمان انسان کے بس میں نہیں ہے کہ وہ کسی نعمت کو حاصل کرلے جبتک مرضی معبود نہ ہو جو کچھ انسان کے پاس ہے وہ اللہ کی امانت ہے جب چاہے گا واپس لے لے گا امام نے دعا نمبر ٢٨میں اس بات کی طرف بخوبی اشارہ فرمایا ہے کہ انسان کسی اپنے جیسے پر بھروسہ نہ کرے امیدوآرزو صرف ذات باری سے لگائے
صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر ٣٨میں امام سجاد نے معاشرتی واخلاقی حقوق میں سے سات اہم حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں
پہلا معاشرتی واجتماعی حق مظلومین کا دفاع ہے امام ارشاد فرماتے ہیں اللَّهُمَّ إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ مِنْ مَظْلُومٍ ظُلِمَ بِحَضْرَتِي فَلَمْ أَنْصُرْهُ خدایا میں اس مظلوم کے بارے میں معذرت چاہتا ہوں جس پر میرے سامنے ظلم کیا گیا اور میں نے اس کی مدد نہیں کیا
دوسرا حق تشکر وقدردانی بیان کیا ہے وَ مِنْ مَعْرُوفٍ أُسْدِيَ إِلَيَّ فَلَمْ أَشْكُرْه اور ان نیکیوں کے بارے میں معذرت چاہتا ہوں جو مجھے عطا کی گئیں اور میں نے اس کا شکریہ ادا نہیں کیا
تیسرا حق دوسروں کے عذر کو قبول کرنا اور انھیں معاف کرنا۔و مِنْ مُسِيءٍ اعْتَذَرَ إِلَيَّ فَلَمْ أَعْذِرْہ اور ان غلط کاروں کے بارے میں طالب عفو ہوں جنھوں نے مجھ سے معذرت کی اور میں نے انھیں معاف نہیں کیا
مچوتھا حق مواسات وضرورتمندوں کی خبرگیری ودستگیری اس سلسلے میں امام بارگاہ خداوندی میں عرض کرتے ہیں، وَ مِنْ ذِي فَاقَةٍ سَأَلَنِي فَلَمْ أُوثِرْهُ اور ان مفلسوں کے بارے میں شرمندہ ہوں جنھوں نے مجھ سے سوال کیا اور میں نے انھیں اپنے اوپر مقدم نہیں کیا
پانچواں حق ایک انسان کا دوسرے انسان کے بہ نسبت کیا حق ہے امام ارشاد فرماتے ہیں، وَ مِنْ حَقِّ ذِي حَقٍّ لَزِمَنِي لِمُؤْمِنٍ فَلَمْ أُوَفِّرْهُ اور ان صاحبان حق کے بارے میں معافی کا طلبگار ہوں جنکا حق مجھ پرلازم تھا اور میں نے ادا نہیں کیا
چھٹاں حق ایک دوسرے کے عیوب کو چھپانا۔اس سلسلے میں امام بارگاہ الٰہی میں عرض کرتے ہیں، وَ مِنْ عَيْبِ مُؤْمِنٍ ظَهَرَ لِي فَلَمْ أَسْتُرْهُ اور مومنین کے ان عیوب کے بارے میں جو مجھے معلوم ہوئے تو میں نے ان کی پردہ داری نہیں کیا
ان چھ حقوق کے بیان کے بعد ساتویں حق کو اس طرح بیان کرتے ہیں، وَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ عَرَضَ لِي فَلَمْ أَهْجُرْهُ . أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ يَا إِلَهِي مِنْهُنَّ وَ مِنْ نَظَائِرِهِنَّ اعْتِذَارَ نَدَامَةٍ يَكُونُ وَاعِظاً لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنْ أَشْبَاهِهِنَّ فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ ، وَ اجْعَلْ نَدَامَتِي عَلَى مَا وَقَعْتُ فِيهِ مِنَ الزَّلَّاتِ ، وَ عَزْمِي عَلَى تَرْكِ مَا يَعْرِضُ لِي مِنَ السَّيِّئَاتِ ، تَوْبَةً تُوجِبُ لِي مَحَبَّتَكَ ، يَا مُحِبَّ التَّوَّابِينَ اور اس گناہ کے بارے میں جو میرے سامنے آیا اور میں نے اس کو ترک نہیں کیا خدایا ان تمام گناہوں سے اور ایسے تمام گناہوں سے میری معذرت شرمندگی کی معذرت ہے تاکہ وہ مجھے ایسے دوسرے جرائم سے روک سکے لہٰذا خدایا محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما اور میری گذشتہ لغزشوں کے بارے میں ندامت اور آئندہ سامنے آنے والی برائیوں کے بارے میں ترک کر دینے کے ارادے کو ایسی توبہ بنادے جو تیری محبت کو لازم قرار دیدے کہ تو توبہ کرنے والوں کو دوست رکھنے والا ہے
https://www.youtube.com/channel/UC9uGovqG8F_GNAmfVS6uJjA
#اسلام
#اسلامیات
#اسلامی_تعلیمات
#صحیفہ
#سجادیہ
#امام
#سجاد
#زین العابدین
#کربلا
#عاشور
#کوفہ
#شام
Islam#
Islamic#
Islamic_education#
Sahifa#
Sajjadiya#
Imam#
Sajjad#
Zainulaabedin#
Karbala#
Aashura#
Kufa#
Sham#
Prophet#
Quraan#
Hadis#
#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam
#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar
#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani
#imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim
#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima
#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf
alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf
#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali
#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld
#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth
#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام
#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram
#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan
#muharram1441 #yaabbas #yafatima
#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq
#worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم
#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان
#سلامعزیزخدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید
#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria
#الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق
#طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس
No comments:
Post a Comment