دنیاء ادب کا وہ روشن ستارہ جو برسوں آسمان ادب سے علم وحکمت فلسفہ وکلام تربیت وقوم سازی کا عمل مختلف انواع واصناف ادب کے ذریعہ کرتاہواسوئے ہوئے ضمیرووجدان کوجھنجھوڑتارہا مسلمانوں کی کسمپرسی کا صرف مرثیہ نہیں پڑھابلکہ اسکے دور کرنے کی تدابیر بھی بیان کرتارہاامت اسلامیہ کے انحطاط واوال پر افسوس کرنےکے بجائے عروج وترقی کی راہیں بیان کرتارہا جس دور میں غزل بے بنیاد عشق وعاشقی کے بیان کا ذریعہ تھی اس نے عشق حقیقی کے تذکروں سے سجایا فلسفہ وحکمت کے دقیق مطالب سے آراستہ کیا انسان ساز مفاہیم عقلانی کو قالب شعر میں ڈھالکر ذہن سازی کی کوشش کیا وہ صرف ایک شاعروادیب ہی نہ تھے بلکہ نکتہ رس فلسفی نبض شناس مصلح وماہر سیاستدان متبحر عالم بھی تھے
اقبال ایک عہد شناس عہد ساز روحانی جذبہ کے مالک اعلٰی انسانی اقدار کے محافظ تھے مغربی تہذیب وتمدن سے بیزاری کا اظہار اس لئے کرتے تھے کہ انکی نظر میں روحانی طورپرمریض تہذیب تھی جمود کے بجائے حرکت بےعملی کے بجائے عمل اور جہد مسلسل کے حامی تھےالقصہ اقبال ظلمتکدہ دہر میں اک منارہ نورتھے جسکی شعاعیں عالم اسلام کے ذہنوں فکر وخیالات کوروشن ومنور کرتی رہیں اور آج بھی کررہی ہیں
امت اسلامیہ کی زبونحالی مسلمان سماج ومعاشرہ کی بگڑتی صورتحال سے پریشان علامہ اقبال نے تاریخ کے جھرونکوں میں ایک رول ماڈل تلاش کیا جہاں انسانی اقدار اسلامی تہذیب قرآنی ثقافت اور مذہبی آئین کے انمٹ نقوش جگہ جگہ نظر آتے ہیں تاریخ کے کھنڈرات میں پڑے منفی اور بےکار کرداروں سے چشم پوشی کرتے ہوئے لائق تقلید کرداروں کوڈھونڈھ کر اشعار کے قالب میں بیان کرنے کا انوکھا ہنر انکے پاس تھا برائیوں میں بھی پائی جانے والی اچھائیوں کو تلاش کرنے میں مہارت رکھتے تھے چنانچہ ابلیس جیسی مجسمہ شرارت ذات میں بھی ایسے گوشوں کوتلاش کرکے پیش کردیاجوانسانوں کیلئے مایہ عبرت ہیں
حقیقی حسن وجمال کی تلاش وجستجو کاجذبہ انھیں ٹھہرنے نہیں دیتا خوب سے خوبتر کی تلاش انھیں تھکنے نہیں دیتی چنانچہ دنیاکی خاک چھانتے ہوئے ایک ایسے دروازہ پرپہونچے جہاں برائیوں کاتصور غلاظتوں وپلیدیوں کاگزر نہیں تھا مکان بوسیدہ تھامگر مکین کے عظمت کرداروسیرت کی گواہی خون کے پیاسے دشمن سے رہے تھے وہ بوریہ پرزندگی گزارتا مگرشاہوں کے تخت اسکے بوریہ کے سامنےہیچ نظر آتے ہیں اسکے پاس ظاہری لشکر نہ تھامگر اسکی معیت پرملک نازاں تھے اسکے پاس مال دنیا نہ تھامگر اسکی کنیز فضہ معنویت کے اس اعلیٰ مقام پرفائز تھی جس کے ایک اشارہ سے ذرات خاک سیم وزر بن جاتے خود بھوکا رہکر بھوکوں کو شکم سیر کرتاتھا اس لافانی وبےمثال دروازہ پر پہونچ کر اقبال کو گویا منزل مقصود مل گئی اور کائنات کے ہر باشعور کو اس نمونہ کامل واکمل سے استفادہ کی دعوت دی اس مقدس دہلیز پر جبہ سائی کو اپنا سرمایہ افتخار سمجھتے رہے
علامہ اقبال در صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا ع پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں
مریم از یک نسبت عیسی عزیز
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز
نورچشم رحمت للعالمین
آن امام اولین وآخرین
علامہ اقبال نے متذکرہ بالا اشعار میں حضرت زہراع کی نسبی شرافت وعظمت کاتذکرہ کرتے ہوئے آپ کو نورچشم رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ص سے تعبیر کیاہے مادر حسنین کریمین اور زوجیت حضرت علی ابن ابی طالب ع شرف آپ کے پاس ہے آخری نبی فخرموجودات وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ص کی بیٹی ہونے کاامتیاز آپ کے پاس ہے
جناب مریم کی ایک عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جناب مریم اس لئے عظمت ومکرمت کی حامل ہیں کہ وہ حضرت عیسٰی اولواالعزم پیغمبرکی ماں ہیں جبکہ حضرت زہرا ع کو تین شرف ومنزلت حاصل ہے وہ رحمت دوجہاں پیغمبرکی نورچشم ہیں جو گذشتہ وآئندہ میں آنے والے تمام لوگوں کے امام تھے انھیں کی وجہ سے مادرگیتی میں جان ہے وہ وجہ تخلیق کائنات ہیں ایک نئے دین کے ذریعہ آپ نے بشریت کو زندگی عطاکیا
حدیث قدسی میں ارشادہوا یااحمد لولاک لما خلقت الافلاک ولولا علی لماخلقتک ولولا فاطمہ لماخلقتکما
(جنت العاصمہ صفحہ ١۴۸)
اےاحمداگرتمہیں خلق نہ کرناہوتا تو آسمانوں کو خلق نہ کرتا اوراگر علی کوخلق نہ کرناہوتا تو تجھے خلق نہ کرتا اوراگر فاطمہ کوخلق نہ کرناہوتا تو تم دونوں کو خلق نہ کرتا
علامہ اقبال نے صرف ایک رخ دیکھاتھالہذا کہہ دیا وجہ تخلیق کائنات کی نورچشم اگر پوری حدیث قدسی پرنظرہوتی تو انداز بیان کچھ اورہی ہوتا مگر جوکچھ بھی بیان کیاہے وہ انکے جذبہ مودت کی عکاس ہے
بانوئے آن تاجدار ھل اتیٰ
مرتضیٰ مشکل کشا شیر خدا
دوسری منزلت جو حضرت زہرا ع کوعطاہوئی ہےوہ یہ کہ آپ اس ذات کی زوجہ ہیں جس کے سرپر تاج ھل آتیٰ رکھاگیاوہ حضرت علی مرتضیٰ ع مشکل کشاء دوعالم شیرخداہیں
فریقین کے مفسرین نے یہ بات تحریر کیاہے کہ سورہ ھل اتیٰ حضرات علی فاطمہ حسنین علیہم السلام کی شان اقدس میں نازل ہواہے حضرت علی ع حلال مشکلات دوعالم ہیں اس کے ثبوت واثبات کی چندان ضرورت نہیں ہے یہ مسلمہ حقیقت ہےجسکا اعتراف دشمن نے بھی ایک نہیں کئی بارکیاہے کہ اگر علی نہ ہوتے تو میں ہلاک ہوجاتا
تبلیغ وترویج اسلام کی راہ میں حضرت علی کی جرأت وبہادری شجاعت وشہامت محتاج دلیل نہیں ہے کتب تاریخ وسیر میں بے شمار واقعات درج ہیں اس عظیم جذبہ شجاعت کی وجہ سے آپ کو اسداللہ شیرخدا کے لقب سے یاد کیا جاتاہے تفصیلات کی گنجائش نہیں ہے ورنہ فریقین کے بیانات نقل کئے جاتے
پادشاہ وکلبہ ایوان او
یک حسام ویک زرہ سامان او
ایک معمولی سی جھونپڑی اس کا قصر شاہی ہے انکا کل سرمایہ حیات ایک تلوار اور ایک زرہ ہے
اس دور میں جب شاہان زمانہ سلاطین عرب وعجم بیت المال سے اپنی زندگی کوزرق برق پرعیش وطرب بنانے میں مصروف تھے اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کےلئے فلک بوس محلات تعمیر کررہے تھے زروجواہر سے افراد کی خرید وفروخت کاعمل عروج پرتھا اپنے خواہشات کی تسکین کےلئے توسیع مملکت کے پیش نظر بے گناہوں کے قتل وخون سے دریغ نہ کرتے تھے درّ ویاقوت سے مزین تخت وتاج کو اپنی شان سمجھتے تھے ایسے دور میں اللہ کامنتخب کردہ راہنما کائنات کا حاکم اسلامی مملکت اسلامیہ کاحقیقی ذمہ دار مدینہ کے ایک بوسیدہ مکان میں بوریہ پر بیٹھ کرمعارف ربانی کے موتی نچھاور کررہاتھا دنیاسے بے رغبتی کاعالم یہ تھاکہ خطاب فرمایا اے دنیا جا کسی اور کو دھوکا دینا علی کوتمہاری کوئی ضرورت نہیں سردوگرم زمانہ سے بے پرواہ معمولی ساز وسامان کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہے مصلیٰ تخت تھا مسجد دربار بیت المال امت اسلامیہ کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کرتےتھے
حضرت علی ع نے دنیاکے بارے میں فرمایا وان دنیاکم عندی اھون من ورقة فی فم جرادة تقضمها
(نہج البلاغہ کلمات قصار نمبر ٣۸٥)
تمہاری یہ دنیا میری نظرمیں درخت کے اس پتے سے بھی زیادہ پست ہے جسکومکھیوں نےچبایاہو
مادر آن مرکز پرکار عشق
مادر آن کاروان سالارعشق
پرکارعشق کےمرکز امام حسین ع کی ماں ہیں وہ کاروان سالار عشق کی مادرگرامی ہیں وہ حسین ع جس کے درپرکائنات کی جبین نیاز خم ہوتی ہے حریت وآزادی کے متلاشی دنیاکے ہرگوشہ وکنار میں آپ کے درس حریت سے سبق لےرہے ہیں
حدیث میں ارشاد ہوتاہے ان لقتل الحسین حرارۃ فی قلوب المؤمنین لاتبرد ابدا
(مستدرک الوسائل ج ١۰ ص ٣١۸)
قتل امام حسین ع سے مومنین کے قلوب میں دائمی حرارت پیداہوگئی ہے جوکبھی ٹھنڈی نہیں ہوگی
ذات امام حسین ع اس مرکز عشق ومودت کا نام ہے جہاں ہرفکروخیال قوم وملت مذہب وفرقے کے ماننے والے اپنی جبین کوجھکاناشرف سمجھتے ہیں آج کائنات کے گوشہ وکنار میں پھیلے انسان دوست افراد بلاتفریق حسینی افکار وپیغام سے درس انسانیت شرافت ایثاروفداکاری حاصل کرتے ہیں ہمارے ملک عزیز کے بابائے قوم مہاتماگاندھی ہوں یاافریقہ جیسے دورافتادہ علاقوں کےراہنما سب نےاسی درسگاہ حسینی سے سبق پڑھااورکامیابیوں کے بام عروج پرپہونچے عزم واستقلال کی جو لافانی وبے نظیر مثال امام حسین واصحاب باوفاء حسینی نے پیش کیاہےوہ رہتی دنیاتک جد وجہد کرنےوالی ہرفرد کیلئے سنگ میل ہے
اگر چشم بصیرت واکرکے دیکھاجائے تواربعین حسینی کاپیدل مارچ اس مرکز عشق ومودت کی جاذبیت وکشش کازندہ ثبوت ہے جہاں مختلف المزاج متعدد اقوام وملل کے افراد شانہ بشانہ بلاکسی زحمت وتکلف کے مرکز کی طرف رواں دواں نظرآتے ہیں نہ کسی کو کسی سے کوئی گلہ ہے نہ شکوہ عشق حسینی میں سرشار سفرکی تھکن کا احساس کئےبغیر چلتے نظرآتے ہیں
آن یکی شمع شبستان حرم
حافظ جمعیت خیر الامم
تانشیند آتش پیکار وکین
پشت پا زد برسر تاج ونگین
ایک بیٹا جو شبستاں حرم کی شمع اورخیرالامم یعنی بہترین امت کے افرادکامحافظ ہے جس نے کینہ وحسد آتش جنگ کوسردکرنےکیلئے تخت وتاج کو ٹھوکر ماردیاتاکہ امت مسلمہ کی حفاظت ہوسکے
امام حسن ع کی صلح کی طرف علامہ اقبال نے اشارہ کیا ہے امیرشام کی شاطرانہ سیاست سے حالات اس قدر بے قابو ہوچکے تھے کہ جنگ امت اسلامیہ کی تباہی کا پیش خیمہ بن جاتی بےگناہوں سے زمین سرخ ہوجاتی مصلحت اس بات کی متقاضی تھی کہ جنگ سےگریز کیاجائے چنانچہ امام حسن ع نے کچھ خاص شرائط کےساتھ صلح کیااور تخت وتاج کے نہ ملنے کاذرہ برابر ملال بھی ظاہر نہیں فرمایا
صلح کے اسباب شرائط وفوائد کو مورخین نے مفصل انداز میں تحریرکیا ہے جسکا تذکرہ طوالت کے خوف سے نہیں کیا جارہاہے مگراتناضرور کہناچاہیں گے کہ جوکام تلوار سے لیاجاتاتھاوہ کام امام حسن ع نے قلم سےلیا
بہرمحتاجی دلش آن گونہ سوخت
بہ یہودی چادرخود را فروخت
علامہ اقبال حضرت زہرا س کی سخاوت وایثار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حضرت زہرا اس ذات کانام ہے جو ایک محتاج کے سوال پرتڑپ اٹھیں اوریہودی کواپنی چادر فروخت کرکے عطاکیا
سیرت فاطمہ زہرا س کاانوکھاپہلو جو آج بھی دنیاکے ہرزن وشوہر کےلئے نمونہ عمل ہے شادی کےدوسرے دن اپنا شادی کالباس سائل کودیدنا جبکہ کائنات کی ہرعورت کیلئے شادی کاجوڑا زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتاہے نئی زندگی کے آغاز کی یادیں وابستہ ہوتی ہیں مگرحضرت زہراس نے وہ لباس بھی راہ خدامیں دیکر آیہ کریمہ لن تنالواالبر حتی تنفقوا مماتحبون کی عملی تفسیر دنیاکے سامنے پیش کیاجوہمیشہ نمونہ عمل رہے گی
اقبال درحضرت زہراس سے والہانہ عقیدت کوبیان کرتے ہیں
رشتہ آئین حق زنجیر پاست
پاس فرمان جناب مصطفیٰ است
ورنہ گردتربتش گردیدمے
سجدہ ھا برخاک او پاشیدمے
اسلامی آئین میرے پیروں کی زنجیر بناہے اور مجھے حکم حضرت محمد مصطفٰی کاپاس ولحاظ ہے ورنہ میں پوری عمر آپ کی قبر اقدس کے گرد طواف کرتا اور میں آپ کی خاک قبروتربت پرسجدے کرتارہتا
مودت وعقیدت کے بحرناپیداکنار میں غوطہ زن ہوکر اقبال نے عقیدت کے وہ درّ شہوار پالئے ہیں جوہرکس وناکس کے بس کی بات نہیں ہے اس کے لئے گیرائی وگہرائی فکر ونظر وسعت علم وآگہی کے ساتھ ساتھ پاک طینت پاکیزہ نسل باکمال آغوش تربیت درکارہوتی ہے
کیا ابن تیمیہ کی نجس آغوش کے پروردہ بنی اپھینکیں فیکٹری میں حدیث سازی کاگھناؤنا عمل انجام دینےوالے عقل وفکر سے مفلوج اور علم ودانش سے بے بہرہ افراد اقبال کے خلاف لب کشائی کی جرأت رکھتے ہیں؟
حدیث معصوم ع ہے من یوجد برد حبنا فی قلبہ فلیکثرالدعاء لامہ
(بحارالانوار ج۲۷ ص١۴۷)
جوہماری محبت کی ٹھنڈک اپنے دل میں محسوس کرے وہ اپنی ماں کےلئے زیادہ دعا کرے
#اقبال
#علامہ
#شاعر
#مشرق
#بانگ درا
#شکوہ جواب شکوہ
#بال جبریل
#iqbal
#mohd
#faima
#kulliyat
#allama
#zahra
#rasool
#butool
#azra
#فاطمہ
#زہرا
#بنت رسول
#فدگ
#ھل آتی
#حسین
#حسن
#صلح
#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam
#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar
#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani
#imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim
#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima
#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf
alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf
#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali
#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld
#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth
#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام
#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram
#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan
#muharram1441 #yaabbas #yafatima
#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq
#worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم
#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان
#سلامعزیزخدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید
#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria
#الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق
#طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس
No comments:
Post a Comment