Tuesday, 29 November 2022

صحیفہ شناسی ۲

معارف اہل بیت علیہم السلام تک پہونجنے کا راستہ
واقعہ کربلا کے بعد ہدایت ورشادت تبیین وتشریح معارف الہی کی تمامتر ذمہ داری سلسلہ امامت کے چوتھے امام زین العابدین کے سپردکی گئی تھی اور یہ انتخاب کسی خاطی وعاصی بندہ کا نہیں تھابلکہ اشارہ الہی سےبزبان معصوم اس انتخاب کا اعلان ہوا امام زین العابدین نے حالات کے پیش نظر اسلامی معارف علوم ربانی کی نشرواشاعت کےلئے کچھ الگ راستے کا انتخاب کیا جن طریقوں سے امام سجاد نے اپنے فرائض منصبی کو اداکیا انمیں ایک
زیارت ہے زیارت امین اللہ آپ ہی کے دہن اقدس سے جاری کلمات والفاظ کامجموعہ ہے جسمیں آپ نے بہت سے اسلامی حقائق کو واضح کیا ہے جن کے ذریعہ سعادت کمال وک رامت تک پہونچا جاسکتا ہے تعلیم وتربیت کے راہنما اصول بھی اس میں نظر آتے ہیں
خطبات بازارکوفہ وشام کےہنگاموں میں اسیرمحن سیدسجاد ع کے خطبات کے ایک ایک لفظ برق شرربار بنکر ظلم واستبداد کو خاکستربناگئے
احادیث وروایات جنکی تعداد تقریباً تین سو سے زائد ہیں
رسالہ حقوق جس میں پچاس سے زائد حقوق بیان فرمائے ہیں اس کے راوی ابوحمزہ ثمالی ہیں جن کی عظمت کےلئے اتنا ہی کافی ہے کہ نگاہ پروردگار میں ان کی معمولی سی تکلیف ورنج بھی اہمیت کی حامل ہے چنانچہ جب بیٹی کاہاتھ ٹوٹ گیاجراح کےپاس گئے توصرف ابوحمزہ کےذہن میں یہ خیال کہ جب ہڈیاں صحیح کی جائیں گی بچی دردسےتڑپے گی تو میں باپ ہوکر کیسے برداشت کرونگا یہ تصور ذہن میں آیااورجب جراح نے بچی کاہاتھ پکڑاتوکہتا ہے اس کی ہڈیاں صحیح ہیں
دعا  جسکا مجموعہ صحیفہ سجادیہ ہےآپ نے ان دعاؤں میں کربلا کی جنگ کو علم وعرفان دانش ومعرفت میں تبدیل کرکے پیش کیا ہے گذشتہ نصف صدی کے حالات سے آپ نے اندازہ لگالیاتھا کہ اسلامی سماج خواب خرگوش میں ڈوب گیا ہے اس کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے لہذاجگانے کاسامان دعا کے قالب میں پیش کیا تاکہ بے خبری کی نیند سے بیدار کرکے شاہراہ دانش وبینش پرگامزن بنایا جاسکے
حدیث نبوی انی تارک فیکم الثقلین کے مطابق خاندان اہل بیت عترت ہی وہ گھرانہ ہے جہاں سے بندگی خدا کی راہیں نکلتی ہیں یہیں سے علم ودانش رشد وہدایت کے چشمے پھوٹتے ہیں گمراہی وضلالت سے بچانے والے یہی ہیں یہی حقیقی مفسر قرآن ہیں جب تک اس خاندان کی کوئی فرد دنیا میں باقی رہے گی سلسلہ ہدایت ربانی منقطع نہیں ہوسکتاہے
امام سجاد نے اہل بیت کی پیروی اور ان کی اطاعت کے فوائد وبرکات کے سلسلے میں ارشاد فرمایا وَ صَلِّ عَلَی خِیرَتِک اللَّهُمَّ مِنْ خَلْقِک: مُحَمَّدٍ وَ عِتْرَتِهِ الصِّفْوَةِ مِنْ بَرِیتِک الطَّاهِرِینَ، وَ اجْعَلْنَا لَهُمْ سَامِعِینَ وَ مُطِیعِینَ کمَا أَمَرْتَ 
(دعاء نمبر ٣٤ صحیفہ سجادیہ)
خدایا اپنی تمام مخلوقات میں پسندیدہ ترین فردحضرت محمد اورانکی پاکیزہ عترت پرصلوات نازل فرمااور ہمیں انکی بات کاسننے والا اورایسا اطاعت کرنے والا بنادے جیساتونے حکم دیا ہے
ایک دوسری دعا میں امام بارگاہ خداوندی میں ارشاد فرماتے ہیں اللَّهُمَّ وَ صَلِّ عَلَى أَوْلِيَائِهِمُ الْمُعْتَرِفِينَ بِمَقَامِهِمُ ، الْمُتَّبِعِينَ مَنْهَجَهُمُ ، الْمُقْتَفِينَ آثَارَهُمُ ، الْمُسْتَمْسِكِينَ بِعُرْوَتِهِمُ ، الْمُتَمَسِّكِينَ بِوِلَايَتِهِمُ ، الْمُؤْتَمِّينَ بِإِمَامَتِهِمُ ، الْمُسَلِّمِينَ لِأَمْرِهِمُ ، الُْمجْتَهِدِينَ فِي طَاعَتِهِمُ ، الْمُنْتَظِرِينَ أَيَّامَهُمُ ، الْمَادِّينَ إِلَيْهِمْ أَعْيُنَهُمُ ، الصَّلَوَاتِ الْمُبَارَكَاتِ الزَّاكِيَاتِ النَّامِيَاتِ الْغَادِيَاتِ الرَّائِحَاتِ  وَ سَلِّمْ عَلَيْهِمْ وَ عَلَى أَرْوَاحِهِمْ ، وَ اجْمَعْ عَلَى التَّقْوَى أَمْرَهُمْ ، وَ أَصْلِحْ لَهُمْ شُؤُونَهُمْ ، وَ تُبْ عَلَيْهِمْ ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ، وَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ ، وَ اجْعَلْنَا مَعَهُمْ فِي دَارِ السَّلَامِ بِرَحْمَتِكَ ، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ 
خدایا اپنی صلوات نازل فرما اپنے ان اولیاء پر جو ان کے مقام کے معترف انکی ولایت سے وابستہ ان کے نقش قدم پر چلنے والے اپنے کو ان کے احکام کے حوالے کر دینے والے انکی اطاعت کی کوشش کرنے والے ان کے اقتدار کا انتظار کرنے والے انکی راہ میں آنکھیں بچھادینے والے ہیں وہ صلوات جو با برکت پاکیزہ مسلسل بڑھنے والی اور صبح وشام نازل ہونے والی ہو اپنی سلامتی نازل فرما ان پر اور انکی ارواحِ طیبہ پر ان کے امور کو تقویٰ پر جمع کردے اور ان کے حالات کی اصلاح کردے اور انکی توجہ کو قبول فرمالے کہ تو ہر توجہ کا قبول کرنے والا اور مہربان ہے اور بہترین بخشنے والا ہے مجھے اپنی رحمت کے سہارے ان کے ساتھ دارالسلام میں جگہ دیدے اے بہترین رحم کرنے والے
امام سجاد نے ذات باری سے راز و نیاز کرتے ہوئے بہت سے فضائل اخلاقی و رذائل اخلاقی کا تذکرہ فرمایا ہے جس سے یہ سمجھنا آسان ہو جاتا ہے کہ امام کی نظر میں خدا سے راز و نیاز کے ذریعہ بھی انسان کمالات اور اجتماعی وانفرادی ذمہ داریوں کو جان سکتا ہے اور اس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے
توکل قرآنی آواز دے رہا ہے على اللہ فلیتوکل المؤمنون صرف اللہ بھروسہ کرتے ہیں صاحب ایمان انسان کے بس میں نہیں ہے کہ وہ کسی نعمت کو حاصل کرلے جبتک مرضی معبود نہ ہو جو کچھ انسان کے پاس ہے وہ اللہ کی امانت ہے جب چاہے گا واپس لے لے گا امام نے دعا نمبر ٢٨میں اس بات کی طرف بخوبی اشارہ فرمایا ہے کہ انسان کسی اپنے جیسے پر بھروسہ نہ کرے امیدوآرزو صرف ذات باری سے لگائے
صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر ٣٨میں امام سجاد نے معاشرتی واخلاقی حقوق میں سے سات اہم حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں
پہلا معاشرتی واجتماعی حق مظلومین کا دفاع ہے امام ارشاد فرماتے ہیں اللَّهُمَّ إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ مِنْ مَظْلُومٍ ظُلِمَ بِحَضْرَتِي فَلَمْ أَنْصُرْهُ خدایا میں اس مظلوم کے بارے میں معذرت چاہتا ہوں جس پر میرے سامنے ظلم کیا گیا اور میں نے اس کی مدد نہیں کیا
دوسرا حق تشکر وقدردانی بیان کیا ہے وَ مِنْ مَعْرُوفٍ أُسْدِيَ إِلَيَّ فَلَمْ أَشْكُرْه اور ان نیکیوں کے بارے میں معذرت چاہتا ہوں جو مجھے عطا کی گئیں اور میں نے اس کا شکریہ ادا نہیں کیا
تیسرا حق دوسروں کے عذر کو قبول کرنا اور انھیں معاف کرنا۔و مِنْ مُسِي‌ءٍ اعْتَذَرَ إِلَيَّ فَلَمْ أَعْذِرْہ اور ان غلط کاروں کے بارے میں طالب عفو ہوں جنھوں نے مجھ سے معذرت کی اور میں نے انھیں معاف نہیں کیا
مچوتھا حق مواسات وضرورتمندوں کی خبرگیری ودستگیری اس سلسلے میں امام بارگاہ خداوندی میں عرض کرتے ہیں، وَ مِنْ ذِي فَاقَةٍ سَأَلَنِي فَلَمْ أُوثِرْهُ اور ان مفلسوں کے بارے میں شرمندہ ہوں جنھوں نے مجھ سے سوال کیا اور میں نے انھیں اپنے اوپر مقدم نہیں کیا
پانچواں حق ایک انسان کا دوسرے انسان کے بہ نسبت کیا حق ہے امام ارشاد فرماتے ہیں، وَ مِنْ حَقِّ ذِي حَقٍّ لَزِمَنِي لِمُؤْمِنٍ فَلَمْ أُوَفِّرْهُ   اور ان صاحبان حق کے بارے میں معافی کا طلبگار ہوں جنکا حق مجھ پرلازم تھا اور میں نے ادا نہیں کیا
چھٹاں حق ایک دوسرے کے عیوب کو چھپانا۔اس سلسلے میں امام بارگاہ الٰہی میں عرض کرتے ہیں، وَ مِنْ عَيْبِ مُؤْمِنٍ ظَهَرَ لِي فَلَمْ أَسْتُرْهُ اور مومنین کے ان عیوب کے بارے میں جو مجھے معلوم ہوئے تو میں نے ان کی پردہ داری نہیں کیا
ان چھ حقوق کے بیان کے بعد ساتویں حق کو اس طرح بیان کرتے ہیں، وَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ عَرَضَ لِي فَلَمْ أَهْجُرْهُ . أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ يَا إِلَهِي مِنْهُنَّ وَ مِنْ نَظَائِرِهِنَّ اعْتِذَارَ نَدَامَةٍ يَكُونُ وَاعِظاً لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنْ أَشْبَاهِهِنَّ  فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ ، وَ اجْعَلْ نَدَامَتِي عَلَى مَا وَقَعْتُ فِيهِ مِنَ الزَّلَّاتِ ، وَ عَزْمِي عَلَى تَرْكِ مَا يَعْرِضُ لِي مِنَ السَّيِّئَاتِ ، تَوْبَةً تُوجِبُ لِي مَحَبَّتَكَ ، يَا مُحِبَّ التَّوَّابِينَ اور اس گناہ کے بارے میں جو میرے سامنے آیا اور میں نے اس کو ترک نہیں کیا خدایا ان تمام گناہوں سے اور ایسے تمام گناہوں سے میری معذرت شرمندگی کی معذرت ہے تاکہ وہ مجھے ایسے دوسرے جرائم سے روک سکے لہٰذا خدایا محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما اور میری گذشتہ لغزشوں کے بارے میں ندامت اور آئندہ سامنے آنے والی برائیوں کے بارے میں ترک کر دینے کے ارادے کو ایسی توبہ بنادے جو تیری محبت کو لازم قرار دیدے کہ تو توبہ کرنے والوں کو دوست رکھنے والا ہے

https://www.youtube.com/channel/UC9uGovqG8F_GNAmfVS6uJjA
#اسلام
#اسلامیات
#اسلامی_تعلیمات
#صحیفہ
#سجادیہ
#امام
#سجاد
#زین العابدین
#کربلا
#عاشور
#کوفہ
#شام
 Islam#
Islamic#
Islamic_education#
Sahifa#
Sajjadiya#
Imam#
Sajjad#
Zainulaabedin#
Karbala#
Aashura#
Kufa#
Sham#
Prophet#
Quraan#
Hadis#

#karbalastatus#nadeemsarwar  #nohastatus  #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam
#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar
#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani 
#imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim
#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima
#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf
alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf
#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali
#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld
#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth
#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام
#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram
#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan
#muharram1441 #yaabbas #yafatima
#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq
 #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم
#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان
#سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید
#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria
 #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق
#طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

Sunday, 27 November 2022

صحیفہ شناسی ١

صحیفہ سجادیہ معارف اسلامی کا بحر بیکراں

صحیفہ سجادیہ امام زین العابدین ع کی دعاؤں کا مجموعہ جس کو امام محمد باقرع اور زید ابن علی نےجمع کیاہے آخر القرآن زبور آل محمد انجیل اہلبیت ع کے نام سے بھی جانی وپہچانی جاتی ہے
امام سجاد ع نے دعاؤں کےقالب میں عقائد اسلامی اخلاقی مسائل سیاسی واقتصادی مباحث سماجی ومعاشرتی امور روحانی وجسمانی صحت کے راہنما اصول عسکری ولشکری قوانین کونہایت ہی دلنشین انداز میں پیش فرمایاہے 
اس مجموعہ کی سندی حیثیت بھی اظہر من الشمس ہے علامہ مجلسی نجاشی جیسے بحر معارف کےغواص اورمتبحر علماء اسلام نے نقل کیاہے بعض علماء نے اس کے متواتر ہونے کوبھی بیان کیاہے جس کے بعد کسی سندی بحث ومباحثہ کی گنجائش ہی ختم ہوجاتی ہے فصاحت و بلاغت صحیفہ سجادیہ خود واضح کردیتی ہے کہ کسی غیرمعصوم کی فکروخیال سے بالاترہے
صحیفہ کاملہ میں موجود دعاؤں میں غور وفکر کرنے والا بآسانی اس نتیجہ تک پہونچ سکتاہے کہ اسمیں بلاغت کلام فصاحت متکلم کے علاوہ علوم ومعارف الہی کے ایسے شہ پارے موجود ہیں جن کو دیکھکر عقلیں حیران وششدر رہ جاتی ہیں کلمات وعبارات صحیفہ خود اسکی عظمت اور لافانی رفعت وبلندی کے بیان کےلئے کافی ہیں
ابن شہر آشوب کا بیان ہے بصرہ کے ماہر فن بلاغت کے پاس تھاگفتگو صحیفہ کاملہ کی فصاحت تک آن پہونچی اس نے کہا میں بھی ایسا کلام انشاء کرسکتاہوں یہ کہکر قلم کاغذ لیکر گردن جھکایا چاہاکچھ لکھیں مگر لکھ نہ سکا حرکت قلب ٹھہرگئی طناب فکر میں اضمحلال وارتعاش پیدا ہوگیا
ابن جوزی بے کہا اگر امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب ع نہ ہو تے تو امت اسلامیہ کا عقیدہ توحید ناقص رہ جاتا کیونکہ پیغمبر اکرم ص نے اصول وفروع کے کلیات بیان فرمائے تھے ان کلیات کی توضیح وتشریح جزئیات کی وضاحت حضرت علی اور ان کے تربیت یافتہ شاگردوں کی مرہون منت ہے پھر حضرت سجاد ع کے سلسلے میں کہتا ہے کہ علی ابن الحسین ع نے اللہ سےگفتگو کا سلیقہ خداسے مانگنے کا طریقہ تعلیم فرمایا اگر وہ نہ ہوتے تو مسلمان اللہ سے حاجت طلب کرنے کے اصولوں سے بے خبر مانگنے کے سلیقے سے نابلد ہوتے امام نے امت اسلامیہ کو سکھایا مرحلہ استغفار میں اللہ سے کیسےگفتگو کیاجائے بارش کی دعا کیسے کی جائے خوف ووحشت کے ایام میں اللہ سے کس طرح بات کی جائے 
مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہخامنہ ای نے فرمایا افکار اہل بیت ع کا نچوڑ اس کتاب میں موجود ہے
امام زین العابدین ع نے دعاکےانداز میں اقدار انسانی معارف اخلاقی سماجی وسیاسی ضروریات عالم شباب وعالم پیری صحت وبیماری ظلم ظالم سے بچنے جیسے اہم ترین مسائل کو بیان کیا ہے خواہ انکا تعلق انفرادی زندگی سے ہویااجتماعی زندگی سے 

صحیفہ کاملہ ارتباط الہی کا بہترین ذریعہ عالم مادہ سے منھ پھیر کرکمال معرفت وایمان کے حصول  کا عصمتی وسیلہ ہے جوزبان معصوم پر جاری وساری ہوا 
صحیفہ سجادیہ  بے اخلاق حسنہ وروحانی کمالات کےایسے اصول معین کئے ہیں جس پر کاربند ہوکر انسان معنوی ارتقاء کی راہ پر گامزن ہوجاتاہے علمی حقائق روحانی نسخہ شفاکا ایسا مجموعہ جس تک انسانی فکروں کی رسائی نہیں ہوسکتی ہے
صحیفہ درحقیقت ایک تحریک ہے انفرادی اجتماعی اخلاقی وسیاسی فسادات غیر آئینی آزادی کے خلاف جسمیں عقائد واحکام کو عالمانہ عارفانہ اسلوب میں بیان کیا گیاہے
صحیفہ خودسازی خداترسی عاطفی روابط خانوادگی رابطوں کے اسرار ورموز کامجموعہ ہےپڑوسیوں دوستوں خاندان کے دیگرافراد کےلئے دعابزبان معصوم بیان ہوئی ہیں
امام سجاد ع نےگوشہ نشینی عوام سے قطع روابط کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئےلوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ  میں رہنے کی تاکید کے ساتھ ساتھ اس رابطہ کی نوعیت وکیفیت کو بھی بیان کیاہے فخر ومباہات سے پرہیز بدزبانی مؤمن کی آبروریزی سے اجتناب اہل بدعت سے دوری غلط گواہی سے گریز  سب وشتم سے کنارہ کشی جیسے اصول اجتماعی روابط کے استحکام میں معاون ومددگار بتایاہےآپ بے صحیفہ کی آٹھویں دعا میں بارگاہ الہی میں مناجات کرتے ہوئے فرمایا خدایامیں تیری پناہ چاہتاہوں لالچ کے ہیجان غضب کی شدت حسد کے غلبہ صبر کی کمزوری قناعت کی قلت اخلاق کی ابتری خواہشات کے دباؤ تعصب کی حکمیت ہوائے نفس کےاتباع ہدایت کی مخالفت غفلت کی نیند تکلف پسندی حق پرباطل کے مقدم کرنے گناہوں پراصرار معصیت کو معمولی خیال کرنے اطاعت کو تکلیف دہ تصور کرنے دولتمندوں سے مقابلہ کرنےغریبوں کو ذلیل کرنے زیردستوں کے ساتھ بدترین سلوک  کرنے نیک برتاؤ کرنےوالوں کا شکریہ ادا نہ کرنے ظالم کی امدادکرنے مظلوم کو نظر انداز کردینے غیرحق کا مطالبہ  کرنے اور بلاسوچے سمجھے بات کہنے سے
یہ بلندوبالا معارف اس زبان پر جاری ہونے ہیں جس سے غلط بات نکلنے کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتاہے گناہوں سے آلودہ  زبانیں ان معارف کو بیان نہیں کرسکتی ہیں
آج جب کائنات مرکز آلام ہے مصائب ومشکلات نے ہرطرف سے انسانوں کو جکڑ رکھاہے چین وسکون کیلئے خلق خدا دردر بھٹک رہی ہے ان دعاؤں کے کلمات والفاظ زخم دل کیلئے مرہم زنگار ہیں کریم پروردگار ہمیں ان دعاؤں سے فیض یاب ہونے کی توفیق کرامت فرما

آج دنیاء شیعیت اس عظیم  ذخیرہ سے غافل ہے درد سے تڑپ رہی ہے مگر درد کے علاج سے بے خبر ہے جہالت کے دلدل میں پھنسی ہے مگرنورعلم سے منھ پھیرے ہے ضرورت اس بات کی ہے ہم ان ذخیروں سے خود بھی فیض یاب ہوں دوسروں کو بھی فیض پہونچائیں کہ یہ دعاؤں کاصرف ذخیرہ نہیں ہے بلکہ معجزنما ہے معارف اسلامی کے بحر بیکراں کوکوزے میں سمو دینے کے مترادف ہے
جامعہ ساز ہےجوسماج کی معنوی وروحانی بلندی کی ضامن ہے اخلاقی پستیوں سے نجات دلانے والی ہے
زندگی کے ہرشعبے کے مسائل ومشکلات کا حل اسمیں موجود ہے
صحیفہ سجادیہ تفسیر قرآن بزبان معصوم ہے
کریم تجھے کیسے پکاروں کہ میری حیثیت معلوم ہے رب الارباب ہم پیروان آل محمد کوحقیقی پیروکار بننے کی توفیق کرامت فرما بحق محمد وآلہ
#sahifa
#sajjadiya
#zainulabedin
#karbala
#imam
#kamila
#dua
#injeel
#zoboor
#امام
#زین العابدین
#سجاد
#کربلا
#صحیفہ
#سجادیہ
#کاملہ
#انجیل
#زبور
#karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam #labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar #karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim #hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima #imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf #hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali #imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld #hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth #yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام #يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي #العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram #zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan #muharram1441 #yaabbas #yafatima #fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم #نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان #سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید #شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق #طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

Friday, 11 November 2022

اقبال دربارگاہ حضرت فاطمہ ع پر

شاعر مشرق علامہ اقبال حضرت صدیقہ طاہرہ علیہا السلام کے حضور



 دنیاء ادب کا وہ روشن ستارہ جو برسوں آسمان ادب سے علم وحکمت فلسفہ وکلام تربیت وقوم سازی کا عمل مختلف انواع واصناف ادب کے ذریعہ کرتاہواسوئے ہوئے ضمیرووجدان کوجھنجھوڑتارہا مسلمانوں کی کسمپرسی کا صرف مرثیہ نہیں پڑھابلکہ اسکے دور کرنے کی تدابیر بھی بیان کرتارہاامت اسلامیہ کے انحطاط واوال پر افسوس کرنےکے بجائے عروج وترقی کی راہیں بیان کرتارہا جس دور میں غزل بے بنیاد عشق وعاشقی کے بیان کا ذریعہ تھی اس نے عشق حقیقی کے تذکروں سے سجایا فلسفہ وحکمت کے دقیق مطالب سے آراستہ کیا انسان ساز مفاہیم عقلانی کو قالب شعر میں ڈھالکر ذہن سازی کی کوشش کیا وہ صرف ایک شاعروادیب ہی نہ تھے بلکہ نکتہ رس فلسفی نبض شناس مصلح وماہر سیاستدان متبحر عالم بھی تھے اقبال ایک عہد شناس عہد ساز روحانی جذبہ کے مالک اعلٰی انسانی اقدار کے محافظ تھے مغربی تہذیب وتمدن سے بیزاری کا اظہار اس لئے کرتے تھے کہ انکی نظر میں روحانی طورپرمریض تہذیب تھی جمود کے بجائے حرکت بےعملی کے بجائے عمل اور جہد مسلسل کے حامی تھےالقصہ اقبال ظلمتکدہ دہر میں اک منارہ نورتھے جسکی شعاعیں عالم اسلام کے ذہنوں فکر وخیالات کوروشن ومنور کرتی رہیں اور آج بھی کررہی ہیں امت اسلامیہ کی زبونحالی مسلمان سماج ومعاشرہ کی بگڑتی صورتحال سے پریشان علامہ اقبال نے تاریخ کے جھرونکوں میں ایک رول ماڈل تلاش کیا جہاں انسانی اقدار اسلامی تہذیب قرآنی ثقافت اور مذہبی آئین کے انمٹ نقوش جگہ جگہ نظر آتے ہیں تاریخ کے کھنڈرات میں پڑے منفی اور بےکار کرداروں سے چشم پوشی کرتے ہوئے لائق تقلید کرداروں کوڈھونڈھ کر اشعار کے قالب میں بیان کرنے کا انوکھا ہنر انکے پاس تھا برائیوں میں بھی پائی جانے والی اچھائیوں کو تلاش کرنے میں مہارت رکھتے تھے چنانچہ ابلیس جیسی مجسمہ شرارت ذات میں بھی ایسے گوشوں کوتلاش کرکے پیش کردیاجوانسانوں کیلئے مایہ عبرت ہیں حقیقی حسن وجمال کی تلاش وجستجو کاجذبہ انھیں ٹھہرنے نہیں دیتا خوب سے خوبتر کی تلاش انھیں تھکنے نہیں دیتی چنانچہ دنیاکی خاک چھانتے ہوئے ایک ایسے دروازہ پرپہونچے جہاں برائیوں کاتصور غلاظتوں وپلیدیوں کاگزر نہیں تھا مکان بوسیدہ تھامگر مکین کے عظمت کرداروسیرت کی گواہی خون کے پیاسے دشمن سے رہے تھے وہ بوریہ پرزندگی گزارتا مگرشاہوں کے تخت اسکے بوریہ کے سامنےہیچ نظر آتے ہیں اسکے پاس ظاہری لشکر نہ تھامگر اسکی معیت پرملک نازاں تھے اسکے پاس مال دنیا نہ تھامگر اسکی کنیز فضہ معنویت کے اس اعلیٰ مقام پرفائز تھی جس کے ایک اشارہ سے ذرات خاک سیم وزر بن جاتے خود بھوکا رہکر بھوکوں کو شکم سیر کرتاتھا اس لافانی وبےمثال دروازہ پر پہونچ کر اقبال کو گویا منزل مقصود مل گئی اور کائنات کے ہر باشعور کو اس نمونہ کامل واکمل سے استفادہ کی دعوت دی اس مقدس دہلیز پر جبہ سائی کو اپنا سرمایہ افتخار سمجھتے رہے علامہ اقبال در صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا ع پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں مریم از یک نسبت عیسی عزیز 
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز
 نورچشم رحمت للعالمین 
آن امام اولین وآخرین 
علامہ اقبال نے متذکرہ بالا اشعار میں حضرت زہراع کی نسبی شرافت وعظمت کاتذکرہ کرتے ہوئے آپ کو نورچشم رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ص سے تعبیر کیاہے مادر حسنین کریمین اور زوجیت حضرت علی ابن ابی طالب ع شرف آپ کے پاس ہے آخری نبی فخرموجودات وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ص کی بیٹی ہونے کاامتیاز آپ کے پاس ہے جناب مریم کی ایک عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جناب مریم اس لئے عظمت ومکرمت کی حامل ہیں کہ وہ حضرت عیسٰی اولواالعزم پیغمبرکی ماں ہیں جبکہ حضرت زہرا ع کو تین شرف ومنزلت حاصل ہے وہ رحمت دوجہاں پیغمبرکی نورچشم ہیں جو گذشتہ وآئندہ میں آنے والے تمام لوگوں کے امام تھے انھیں کی وجہ سے مادرگیتی میں جان ہے وہ وجہ تخلیق کائنات ہیں ایک نئے دین کے ذریعہ آپ نے بشریت کو زندگی عطاکیا حدیث قدسی میں ارشادہوا یااحمد لولاک لما خلقت الافلاک ولولا علی لماخلقتک ولولا فاطمہ لماخلقتکما (جنت العاصمہ صفحہ ١۴۸) اےاحمداگرتمہیں خلق نہ کرناہوتا تو آسمانوں کو خلق نہ کرتا اوراگر علی کوخلق نہ کرناہوتا تو تجھے خلق نہ کرتا اوراگر فاطمہ کوخلق نہ کرناہوتا تو تم دونوں کو خلق نہ کرتا علامہ اقبال نے صرف ایک رخ دیکھاتھالہذا کہہ دیا وجہ تخلیق کائنات کی نورچشم اگر پوری حدیث قدسی پرنظرہوتی تو انداز بیان کچھ اورہی ہوتا مگر جوکچھ بھی بیان کیاہے وہ انکے جذبہ مودت کی عکاس ہے بانوئے آن تاجدار ھل اتیٰ
 مرتضیٰ مشکل کشا شیر خدا 
دوسری منزلت جو حضرت زہرا ع کوعطاہوئی ہےوہ یہ کہ آپ اس ذات کی زوجہ ہیں جس کے سرپر تاج ھل آتیٰ رکھاگیاوہ حضرت علی مرتضیٰ ع مشکل کشاء دوعالم شیرخداہیں فریقین کے مفسرین نے یہ بات تحریر کیاہے کہ سورہ ھل اتیٰ حضرات علی فاطمہ حسنین علیہم السلام کی شان اقدس میں نازل ہواہے حضرت علی ع حلال مشکلات دوعالم ہیں اس کے ثبوت واثبات کی چندان ضرورت نہیں ہے یہ مسلمہ حقیقت ہےجسکا اعتراف دشمن نے بھی ایک نہیں کئی بارکیاہے کہ اگر علی نہ ہوتے تو میں ہلاک ہوجاتا تبلیغ وترویج اسلام کی راہ میں حضرت علی کی جرأت وبہادری شجاعت وشہامت محتاج دلیل نہیں ہے کتب تاریخ وسیر میں بے شمار واقعات درج ہیں اس عظیم جذبہ شجاعت کی وجہ سے آپ کو اسداللہ شیرخدا کے لقب سے یاد کیا جاتاہے تفصیلات کی گنجائش نہیں ہے ورنہ فریقین کے بیانات نقل کئے جاتے
 پادشاہ وکلبہ ایوان او
 یک حسام ویک زرہ سامان او
 ایک معمولی سی جھونپڑی اس کا قصر شاہی ہے انکا کل سرمایہ حیات ایک تلوار اور ایک زرہ ہے اس دور میں جب شاہان زمانہ سلاطین عرب وعجم بیت المال سے اپنی زندگی کوزرق برق پرعیش وطرب بنانے میں مصروف تھے اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کےلئے فلک بوس محلات تعمیر کررہے تھے زروجواہر سے افراد کی خرید وفروخت کاعمل عروج پرتھا اپنے خواہشات کی تسکین کےلئے توسیع مملکت کے پیش نظر بے گناہوں کے قتل وخون سے دریغ نہ کرتے تھے درّ ویاقوت سے مزین تخت وتاج کو اپنی شان سمجھتے تھے ایسے دور میں اللہ کامنتخب کردہ راہنما کائنات کا حاکم اسلامی مملکت اسلامیہ کاحقیقی ذمہ دار مدینہ کے ایک بوسیدہ مکان میں بوریہ پر بیٹھ کرمعارف ربانی کے موتی نچھاور کررہاتھا دنیاسے بے رغبتی کاعالم یہ تھاکہ خطاب فرمایا اے دنیا جا کسی اور کو دھوکا دینا علی کوتمہاری کوئی ضرورت نہیں سردوگرم زمانہ سے بے پرواہ معمولی ساز وسامان کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہے مصلیٰ تخت تھا مسجد دربار بیت المال امت اسلامیہ کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کرتےتھے حضرت علی ع نے دنیاکے بارے میں فرمایا وان دنیاکم عندی اھون من ورقة فی فم جرادة تقضمها (نہج البلاغہ کلمات قصار نمبر ٣۸٥) تمہاری یہ دنیا میری نظرمیں درخت کے اس پتے سے بھی زیادہ پست ہے جسکومکھیوں نےچبایاہو 
 مادر آن مرکز پرکار عشق 
مادر آن کاروان سالارعشق
 پرکارعشق کےمرکز امام حسین ع کی ماں ہیں وہ کاروان سالار عشق کی مادرگرامی ہیں وہ حسین ع جس کے درپرکائنات کی جبین نیاز خم ہوتی ہے حریت وآزادی کے متلاشی دنیاکے ہرگوشہ وکنار میں آپ کے درس حریت سے سبق لےرہے ہیں حدیث میں ارشاد ہوتاہے ان لقتل الحسین حرارۃ فی قلوب المؤمنین لاتبرد ابدا (مستدرک الوسائل ج ١۰ ص ٣١۸) قتل امام حسین ع سے مومنین کے قلوب میں دائمی حرارت پیداہوگئی ہے جوکبھی ٹھنڈی نہیں ہوگی ذات امام حسین ع اس مرکز عشق ومودت کا نام ہے جہاں ہرفکروخیال قوم وملت مذہب وفرقے کے ماننے والے اپنی جبین کوجھکاناشرف سمجھتے ہیں آج کائنات کے گوشہ وکنار میں پھیلے انسان دوست افراد بلاتفریق حسینی افکار وپیغام سے درس انسانیت شرافت ایثاروفداکاری حاصل کرتے ہیں ہمارے ملک عزیز کے بابائے قوم مہاتماگاندھی ہوں یاافریقہ جیسے دورافتادہ علاقوں کےراہنما سب نےاسی درسگاہ حسینی سے سبق پڑھااورکامیابیوں کے بام عروج پرپہونچے عزم واستقلال کی جو لافانی وبے نظیر مثال امام حسین واصحاب باوفاء حسینی نے پیش کیاہےوہ رہتی دنیاتک جد وجہد کرنےوالی ہرفرد کیلئے سنگ میل ہے اگر چشم بصیرت واکرکے دیکھاجائے تواربعین حسینی کاپیدل مارچ اس مرکز عشق ومودت کی جاذبیت وکشش کازندہ ثبوت ہے جہاں مختلف المزاج متعدد اقوام وملل کے افراد شانہ بشانہ بلاکسی زحمت وتکلف کے مرکز کی طرف رواں دواں نظرآتے ہیں نہ کسی کو کسی سے کوئی گلہ ہے نہ شکوہ عشق حسینی میں سرشار سفرکی تھکن کا احساس کئےبغیر چلتے نظرآتے ہیں
 آن یکی شمع شبستان حرم 
حافظ جمعیت خیر الامم 
تانشیند آتش پیکار وکین
 پشت پا زد برسر تاج ونگین
 ایک بیٹا جو شبستاں حرم کی شمع اورخیرالامم یعنی بہترین امت کے افرادکامحافظ ہے جس نے کینہ وحسد آتش جنگ کوسردکرنےکیلئے تخت وتاج کو ٹھوکر ماردیاتاکہ امت مسلمہ کی حفاظت ہوسکے امام حسن ع کی صلح کی طرف علامہ اقبال نے اشارہ کیا ہے امیرشام کی شاطرانہ سیاست سے حالات اس قدر بے قابو ہوچکے تھے کہ جنگ امت اسلامیہ کی تباہی کا پیش خیمہ بن جاتی بےگناہوں سے زمین سرخ ہوجاتی مصلحت اس بات کی متقاضی تھی کہ جنگ سےگریز کیاجائے چنانچہ امام حسن ع نے کچھ خاص شرائط کےساتھ صلح کیااور تخت وتاج کے نہ ملنے کاذرہ برابر ملال بھی ظاہر نہیں فرمایا صلح کے اسباب شرائط وفوائد کو مورخین نے مفصل انداز میں تحریرکیا ہے جسکا تذکرہ طوالت کے خوف سے نہیں کیا جارہاہے مگراتناضرور کہناچاہیں گے کہ جوکام تلوار سے لیاجاتاتھاوہ کام امام حسن ع نے قلم سےلیا
 بہرمحتاجی دلش آن گونہ سوخت
 بہ یہودی چادرخود را فروخت 
علامہ اقبال حضرت زہرا س کی سخاوت وایثار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حضرت زہرا اس ذات کانام ہے جو ایک محتاج کے سوال پرتڑپ اٹھیں اوریہودی کواپنی چادر فروخت کرکے عطاکیا سیرت فاطمہ زہرا س کاانوکھاپہلو جو آج بھی دنیاکے ہرزن وشوہر کےلئے نمونہ عمل ہے شادی کےدوسرے دن اپنا شادی کالباس سائل کودیدنا جبکہ کائنات کی ہرعورت کیلئے شادی کاجوڑا زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتاہے نئی زندگی کے آغاز کی یادیں وابستہ ہوتی ہیں مگرحضرت زہراس نے وہ لباس بھی راہ خدامیں دیکر آیہ کریمہ لن تنالواالبر حتی تنفقوا مماتحبون کی عملی تفسیر دنیاکے سامنے پیش کیاجوہمیشہ نمونہ عمل رہے گی 
اقبال درحضرت زہراس سے والہانہ عقیدت کوبیان کرتے ہیں رشتہ آئین حق زنجیر پاست
 پاس فرمان جناب مصطفیٰ است
 ورنہ گردتربتش گردیدمے 
سجدہ ھا برخاک او پاشیدمے
 اسلامی آئین میرے پیروں کی زنجیر بناہے اور مجھے حکم حضرت محمد مصطفٰی کاپاس ولحاظ ہے ورنہ میں پوری عمر آپ کی قبر اقدس کے گرد طواف کرتا اور میں آپ کی خاک قبروتربت پرسجدے کرتارہتا مودت وعقیدت کے بحرناپیداکنار میں غوطہ زن ہوکر اقبال نے عقیدت کے وہ درّ شہوار پالئے ہیں جوہرکس وناکس کے بس کی بات نہیں ہے اس کے لئے گیرائی وگہرائی فکر ونظر وسعت علم وآگہی کے ساتھ ساتھ پاک طینت پاکیزہ نسل باکمال آغوش تربیت درکارہوتی ہے کیا ابن تیمیہ کی نجس آغوش کے پروردہ بنی اپھینکیں فیکٹری میں حدیث سازی کاگھناؤنا عمل انجام دینےوالے عقل وفکر سے مفلوج اور علم ودانش سے بے بہرہ افراد اقبال کے خلاف لب کشائی کی جرأت رکھتے ہیں؟ حدیث معصوم ع ہے من یوجد برد حبنا فی قلبہ فلیکثرالدعاء لامہ (بحارالانوار ج۲۷ ص١۴۷) جوہماری محبت کی ٹھنڈک اپنے دل میں محسوس کرے وہ اپنی ماں کےلئے زیادہ دعا کرے #اقبال #علامہ #شاعر #مشرق #بانگ درا #شکوہ جواب شکوہ #بال جبریل #iqbal #mohd #faima #kulliyat #allama #zahra #rasool #butool #azra #فاطمہ #زہرا #بنت رسول #فدگ #ھل آتی #حسین #حسن #صلح #karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam #labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar #karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim #hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima #imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf #hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali #imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld #hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth #yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام #يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي #العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram #zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan #muharram1441 #yaabbas #yafatima #fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم #نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان #سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید #شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق #طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

Thursday, 10 November 2022

امام حسن عسکری ع اور انحرافی افکار

 


امام حسنؑ عسكري اور انحرافي افكار سے مقابلہ  


رہبران دین اسلام کا مقصد حیات ہدایت و رشادت، دینی افکار و عقائد کی پاسبانی ہے اس راہ میں رہبران الہی نے ہر ممکن کوشش کیا ہے. بلا واسطہ یا بالواسطہ دینی رہبروں نے باطل عقائد کی بیخ کنی اور عقائد حقہ کی ترویج کا عمل انجام دیا ہے، ضرورت پڑنے پر ہادیان الہی نے عملی اقدام سے بھی گریز نہیں کیا. عقائد باطلہ کی حقیقت کو واضح کرتے ہوئے ذہن سازی کا عمل بھی انجام دیتے رہے. معاشرہ و سماج میں پھیلی ہوئی غیر اسلامی و قرآنی افکار سے مقابلہ کیلئے افراد بھی تربیت کرتے رہے اور انہیں دور دراز کے علاقوں میں بحیثیت مبلغ دین و شریعت بھیجتے تھے.

ایک طرف جہاں مذہبی راہنماؤں نے تبلیغ و ترویج کے قرآنی اصول: حکمت و موعظہ اور جدال احسن کو اپنایا وہیں دوسری طرف دنیا طلب حکمرانوں نے اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کیلئے انحرافی افکار کو پھلنے پھولنے کے تمامتر مواقع فراہم کئے تا کہ ان کی حکمرانی کو خطرہ لاحق نہ ہو. کشتزار عقائد باطل کی آبیاری کرتے رہے تا کہ داعیان حق و حقانیت کی گرفت کمزور ہو جائے اس راہ میں ظلم و استبداد، مال و زر، طاقت و قوت وجاہ بھر پور استعمال کیا لیکن ائمہ معصومین کے ہوشمندانہ طرز عمل اور پاکیزہ حکمت عملی کے سامنے سلاطین کی تمامتر نیرنگیاں بے سود ثابت ہوتی رہیں اور گمراہ کن افکار، باطل عقائد سے مقابلہ کی مختلف حکمت عملی ترتیب دے کر سلاطین بنی امیہ و بنی عباس کی سازشوں کو ناکام بناتے رہے. ائمہ معصومین کے ذریعہ تیار شدہ حکمت عملی کی جامعیت اور ہمہ گیری کو سمجھنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہادیان دین حقہ نے کس تعمق فکری کے ذریعہ مقابلہ کی حکمت عملی تیار کیا تھا.اس بات پر حالات کے تناظر میں ایک نظر ڈال لی جائے. 

★ امام حسنؑ عسکری کے سیاسی و سماجی حالات:


یوں تو ہر دور اور ہر زمانہ میں پیروان حق کیلئے ظلم و ستم روا رکھا گیا، قید و بند، فقر و فلاکت میں اسیر کیا گیا، رہبران دینی پر قدغن لگائی گئی، قید خانوں میں رکھا گیا، مگر ضلالت و گمراہی کے شب تار میں چراغ ایمانی کہ لو مدھم نہ ہوئی. دار و رسن پائے ثبات میں لغزش پیدا نہ کر سکے. دین و آئین کی آہنی دیوار میں سیندھ نہیں مار سکے. شیعوں کو قتل و خون سے ہراساں نہیں کیا جا سکا. یکے بعد دیگرے ائمہ معصومینؑ جام شہادت نوش فرماتے رہے مگر تبلیغ و ترویج مقاصد کا سلسلہ رکنے نہ پایا. گزرتے ہوئے زمانہ کے ساتھ سازشوں کی نوعیت و کیفیت بھی تبدیل ہوتی رہی مگر حریم عصمت و طہارت کے محافظین نے قدم پیچھے نہ ہٹایا.

امام حسنؑ عسکری کے دور کا مطالعہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ کے دور میں سیاسی و اقتصادی حالات نہایت ابتر تھے، شیعوں پر سیاسی طور پر شکنجہ کستا جا تہا تھا، آپ نے طولانی قید و بند کا زمانہ دیکھا مگر جس قید خانہ میں رہے اپنے اخلاق و کردار، تہجد و عبادت سے داروغہ زندان کو متاثر کرتے رہے جس کے سبب آپ کو یکے بعد دیگرے متعدد قید خانوں میں منتقل کیا جاتا رہا. تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ جب آپ علی بن نازش کے قید خانہ میں تھے جو نہایت ہی متعصب انسان تھا مگر آپ کی چھوٹی سی ملاقات نے اس کے اندر انقلاب برپا کر دیا. ایک داروغہ زندان کی بے رحم و سنگدل زوجہ آپ سے اتنی متاثر ہوئی کہ آپ کی حمایت میں اپنے شوہر کے سامنے قد علم کر دیا جس سے جھلا کر امام کو درندوں کے درمیان رکھا مگر جو منظر اس نے دیکھا اس سے اس کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں کہ ان درندوں کے درمیان بھی باکمال اطمینان و سکون امام مشغول راز و نیاز ہیں.

امام حسنؑ عسکری جب قید خانہ سے باہر ہوتے تب بھی شیعوں سے علنی ملاقات پر خطرات لاحق رہتے تھے لہذا پوشیدہ طور پر شیعوں سے ملاقات کرتے اور ان کے دینی مشکلات حل فرماتے تھے. ایسے پرآشوب دور میں دین و مذہب کی پاسبانی و حفاظت کیلئے نہایت دقیق و جامع حکمت عملی کی ضرورت تھی جو صاحبان عصمت اور حاملان طہارت کے علاوہ کسی اور فرد بشر سے ممکن نہ تھی.


عباسی خلفاء اپنی نا اہلی کو چھپانے کی خاطر اسلامی آئین، قرآنی اصولوں کو بے دریغ پامال کرتے رہتے، رعایا کے منافع کا مطلق پاس و لحاظ نہیِ کرتے تھے اپنے عیش و عشرت کی خاطر کسی بھی طرح کے اقدامات سے گریز  نہیں کرتے تھے.

مورخین کے بیانات کی روشنی میں یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ مملکت اسلامیہ کے ذرائع آمدنی سے حاصل شدہ کروڑوں درہم عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے عالیشان محل تعمیر کرانے، کنیزوں کی خرید و فروخت، عیش و طرب پر خرچ کرتے تھے. (تاریخ تمدن اسلامی ج ۵، ص ۷۹ مولفہ جرجی زیدان)

مالیات کی جمع آوری پر مامور افراد خراج وصول کرنے میں کسی بھی قسم کی زور زبردستی سے پرہیز نہ کرتے. تشدد آمیز رویہ اختیار کرتے اگر کسی نے خراج دینے سے انکار کر دیا تو زندان میں ڈال دیتے یا درندوں کے حوالہ کر دیتے. یہ طریقہ کار قرآنی آئین، انسان ساز تعلیمات اہلبیت، مکتب اسلام کے بالکل بر عکس تھا. (الکامل فی التاریخ، ج ۶، ص ۲۶۸، مولفہ ابن اثیر)


عباسی حکمران بیت المال سے عیش و عشرت، شراب و شباب کی محفلیں سجاتے، اقربا پروری، درباریوں کو نوازتے، مکار و شاطر شعراء کی پذیرائی میں صرف کرتے تھے. جب متوکل نے اپنے تین بیٹوں (منتصر، معتز و مؤید) کیلئے بیعت لیا تو صولی نامی شاعر نے مدح و ثناء میں کچھ اشعار پڑھے تو متوکل اور اس کے بیٹوں نے ایک سو درہم انعام سے نوازا. (الاغانی ج ۱۴، ص ۱۹۳، مولفہ ابو الفرج اصفہانی)

زرق برق محلات کی تعمیر، ان میں مختلف النوع آرائش عباسی خلفاء کا وہ غلط طریقہ کار تھا جس کے شواہد تاریخ کے صفحات پر مرقوم ہیں «برج» نامی محل جس کو متوکل نے زر و جواہر سے آراستہ کرایا، حیوانات کے مجسمے نصب کرائے، قیمتی پتھروں اور جواہرات سے مزین کرایاان سیکڑوں نمونوں میں سے ایک نمونہ ہے. (حیات الامام العسکری، مولفہ باقر قرشی، ص ۱۹۳)

اس زمانہ میں فقر و فاقہ عام تھا کیونکہ حکومتی بجٹ عوام کی رفاہیات کے بجائے اقرباء، متعلقین پر خرچ ہوتا تھا. مسلمان نان شبینہ کے محتاج تھے فقر و فلاکت کے عفریتی پنجوں کی گرفت، روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی تھی. ہر قسم کی مالی محرومیت عوام کاـمقدر بن چکی تھی لیکن سلاطین و حکام کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی تھی.

امام حسنؑ عسکری نے اپنی الہی ذمہ داری، فریضہ رہبری کو محسوس کرتے ہوئے امت کی صحیح ہدایت، حقیقی اسلام کی تبلیغ، بر حق اسلامی حکومت کے قیام، اجتماعی، سیاسی و اقتصادی عدالت کے نفاذ کی خاطر پیہم کوششیں کیا ان کی سیاسی حکمت عملی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے. عملی و زبانی طور پر اپنی ناراضگی کا اعلان فرماتے رہے. جس دور میں معاشرہ فقر و فاقہ سے جوجھ رہا تھا، غلط مدیریت کا رنج و الم جھیل رہا تھا اور حکام و سلاطین اپنے درباریوں کے ساتھ مجلل محلات میں لہو لعب میں مصروف تھے کیا تصور کیا جا سکتا ہے کہ حجت خدا و امام وقت خاموش تماشائی بنا رہے؟ امام نے غاصب حکومت، ظالم حکمران کی انسانیت سوز سیاست سے مقابلہ کو اپنا فریضہ منصبی سمجھا اور مقابلہ کیلئے عملی اقدام فرمایا. ال علی کی تمام انقلابی تحریکوں کی ذمہ داری قبول کیا تا کہ مخالفت و مقابلہ کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہو سکے اور امت اسلامیہ حکام جور کے پیدا کردہ ہرج و مرج سے نجات حاصل کر لے اسی وجہ سے تینوں معاصر عباسی خلفاء نے امام کے مقابل صف آرائی کیا اور سیاسی محدودیت، قید و بند کے ذریعہ حضرت پر دباؤ بنانا شروع کر دیا. (الکامل، ج ۵، ص ۳۱۴)

شیعوں نے بالعموم اور علویوں نے خاص طور پر عباسی جابرانہ نظام حکومت سے آزادی پانے، عدالت اجتماعی کے استقرار سنت نبوی کے احیاء کی خاطر جابر سلاطین عباسی کے خلاف قیام کیا اور بغاوت کا اعلان کر دیا. سب سے پہلے کوفہ سے یحیی بن عمر طالبی نے حکومت کے خلاف قد علم کیا چونکہ یحیی بلند ہمت صفات کے حامل تھے، ان کا نعرہ اسلامی و انسانی تھا لہذا ستم رسیدہ و محروم شیعیان آل محمد آپ کے گرد جمع ہوتے چلے گئے، کوفہ پر فتح و کامیابی کا پرچم لہرا کر بے گناہوں کو قید سے آزاد کرایا لیکن دشمن کو جب یہ محسوس ہوا کہ حکومت چھن جائے گی تو پوری طاقت اس انقلاب کو کچلنے کیلئے جھونک دیا جس کے نتجہ میں یحیی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے. شہادت یحیی پر شعراء نے ان کی شہامت و پاکیزگی کا قصیدہ پڑھا، لوگوں نے ایک زمانہ تک ان کا غم منایا اور ماتم کیا. (حوالہ سابق)

بصرہ سے خاندان زنگی سے تعلق رکھنے والے ایرانی النسل علی بن محمد نے بھی حکومت عباسی کے خلاف احتجاجی قیام کیا اور ایک معتد بہ علاقہ پر کامیابی کا پرچم بھی لہرا دیا ان کے انقلاب کا محور ظلم و ستم کے علاوہ، عدالت اجتماعی کا فقدان، ترکوں کا حکومت پر تسلط، جس کے سبب حکومت میں سیاسی و اداری فتنہ و فساد بڑھتاہی جا رہا تھا کیونکہ مسلمانوں کی تقدیر ناسمجھ ترک لکھ رہے تھے خلفاء تو صرف نام کیلئے تھے. (مروج الذہب، ج ۴، ص ۶۱)

امام حسنؑ عسکری نے علی بن محمد کے بعض دعووں اور زیادتیوں پر اعتراض فرمایا اور اپنی لا تعلقی کا اعلان فرمایا: مثلا «صاحب الزنج لیس منا أهل البیت.» (المناقب ابن شہر آشوب، ج ۴، ص ۴۲۸؛ سفینة البحار، ج ۱، ص ۵۵۹) خاندان زنگی کا چشم و چراغ ہم اہلبیت میں سے نہیں ہے.


★ فکری و عملی انحراف کا سدباب:

عصر امام حسنؑ عسکری میں شعبدہ بازوں نے اسلامی عقائد جو کمزور کرنے اور مسلمانوں کو راہ مستقیم سے منحرف کرنے کیلئے سعی مسلسل کیا، عباسی حکومت کی بھرپور حمایت کے سہارے دسیسہ کاروں نے ہر ممکن کوشش کیا مگر عصمتی حکمت عملی کے مقابل سارے مکر و فریب بے کار ہو گئے.

عراق کے بزعم خود عظیم فلسفی اسحاق کندی کے ذریعہ تضاد قرآن نامی فتنہ ہو یا گمراہ کن پروپگنڈے، خواہشات کے سیلاب میں ڈوبتی ہوئی اقدار اسلامی کا تحفظ، بقاء و احیاء کا عمل ہو یا ارباب اقتدار کے اشاروں پر سجنے والی بزم عیش و عشرت ہر ایک کیلئے متقن و مدلل راہ عمل ترتیب دے کر عملی جامہ پہنایا معارف الہی کی تشریح و توضیح، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا دینی فریضہ بحسن و خوبی انجام دیتے رہے، دشمن کے سارے منصوبے نقش بر آب بن کر رہ گئے اور مختصر ہی سہی مگر ایک دیندار، متقی، علم دوست، خدا ترس افراد کا گروہ تیار ہوا جس کے کردار و عمل سے فضا و عالم منور و معطر ہوگئی.

اہلبیت نے زمانہ کے تقاضوں کے پیش نظرانداز ہدایت ضرور بدلا ہے لیکن تبلیغ و ارشاد سے دامن تہی نہیں کیا ہے. دعا، راز و نیاز، مناجات کے ذریعہ معارف الہی، تعلیمات ربانی کو لوگوں تک پہونچایا ہے امام حسنؑ عسکری سے منقول ادعیہ نہایت ہی پر مغز مطالب پر مشتمل ہیں جس میں عبادتی پہلو کے علاوہ عرفانی، سیاسی و معاشرتی پہلوؤں پر بھی گفتگو فرمایا ہے.

امام بارگاہ الہی میں دست بدعا ہیں: "پروردگارا! میں نے پورے وجود کے ساتھ تیری بارگاہ کا رخ کیا ہے، قلب خاشع سے راز و نیاز کیا ہے کہ تجھ کو بہترین شفیع پایا، پروردگارا! میری دعا کو مستجاب فرما، بار الہا! فتنوں نے مجھے گھیر رکھا ہے، حیرت کے حجابات نے مجھ پر احاطہ کر لیا ہے، ذلت و رسوائیاں میرے دروازے کو کھٹکھٹا رہی ہیں، خائن ہم پر حاکم ہیں، کینہ و نفرت مقدر بن چکے ہیں تیرے بندوں کے خاتمہ اور شہروں کی تباہی پر کمر بستہ ہیں … بیواؤں اور یتیموں کے اموال سے آلات لہو و لعب خریدے جار ہے ہیں، مومنین پر اہل ذمہ، ہر قبیلہ کے فاسق افراد امور قبائل کو ہاتھوں میں لئے ہوئے ہیں." (مہج الدعوات و منہج العبادات، ص ۶۳)

امام کے جملات پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے الفاظ دعا میں سماجی و معاشرتی حالات کا شکوہ پروردگار کی بارگاہ میں کیا ہے، وحشتناک فتنوں کے پھیلنے، مسلمانوں کی ذلت و رسوائی، غیر آئینی حکمرانی، ظالم و جابر سلاطین عصر، گناہوں کی طرف بڑھتے رجحانات، عیش و عشرت کے بڑھتے رواج جیسے عظیم خطرات کا شکوہ زبان معصوم پر تھا.

اعتقادی، ثقافتی اور سیاسی محاذ پر عباسی حکومت سے امام مسلسل برسر پیکار رہے اور وقتا فوقتا لوگوں کے اذہان تک اجتماعی حقائق، مروجہ طرز حکمرانی کی تباہ کارہوں کو پہونچاتے رہے، اپنے اصحاب و خاص متعمدین کو سماج میں پھیلتی جا رہی برائیوں اور جڑ پکڑتے فتنوں سے با خبر کرتے رہے، محدثین کی تعلیم و تربیت، دور دراز علاقوں میں بسنے والے شیعوں کی خطوط کے ذریعہ راہنمائی، آیات قرآنیہ کی تفسیر، اعتقادی، معاشرتی و سیاسی مسائل پر قران و سنت کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو وہ اہمترین اقدامات تھے جو امام نے دین و قانون مذہب کے تحفظ کی خاطر انجام دیئے.

عصر امام حسنؑ عسکری میں صوفیت کا رواج ہواجو خرقہ درویشان زیب تن کئے اسلامی نظام کی اپنی رائے کے مطابق تشریح و توضیح کرتے تھے، احمد بن ہلال نے لباس صوفیت میں گمراہ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا تھا دین کی غلط توضیح و تبیین کے ذریعہ راہ حق سے منحرف کرنے میں ایک لمحہ کوتاہی نہ کرتا تھا، امام نے ان جیسے تمام افراد کو راہزن سرگرداں کے نام سے یاد کیا جو دین کو چرا کر الحاد کی آبیاری کر رہے تھے.

گروہ واقفیہ جو عقیدہ رکھتا ہے کہ امام موسی کاظم کے بعد کسی امام کو امام نہیں مانتے تھے امام حسنؑ عسکری نے اس فتنہ سے شیعوں کو بچانے کیلئے فرمایا: "ان سے دوستی نہ کرو ان کی عیادت کیلئے نہ جاؤ." چونکہ یہ گروہ بھی دائرہ دین سے خارج تھا لہذا امام نے سختی سے اس فتنہ کا مقابلہ فرمایا.

قحط کے دور میں جب مسلمان نماز استسقاء (بارش کیلئے نماز) پڑھ رہے تھے اور دور دور تک بارش کا پتہ نہیں چلتا تھا توـاس وقت ایک عیسائی عالم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ میں بارش کرا دوں گا اس نے صحراء میں جا کر دعا کی بارش ہو گئی فرزندان توحید کے ذہن و دماغ میں شکوک و شبہات جنم لینے لگے امام کو اطلاع ملی آپ نے اس کے مکر و فریب سے پردہ اٹھایا اور فرمایا: "اس کے پاس ایک صالح مرد کی ہڈی ہے اگر اس ہڈی کو اس کے یاتھ سے ہٹا دو کوئی دعا قبول نہ ہو گی چنانچہ وہی ہوا جو زبان عصمت ہر جارہی یوا تھا.

ایسے دور اور ایسے ماحول میں جہاں ہر روز نئے نئے فتنے سر اٹھا رہے ہوں کبھی علمی تو کبھی سیاسی، کبھی فکری تو کبھی اعتقادی فتنے پیروان مذہب حقہ کے فکر و خیال کو مشوش کرنے کی کوشش کر رہے ہوں ایسے میں امام نے مختلف النوع طریقے سے ان فتنوں کو ختم کرنے اور برباد کرنے کی سعی بلیغ فرمایا.

امام حسنؑ عسکری کے خدمات میں ایک اہم پہلو یہ بھی نظر آتا ہے کہ آپ نے اپنے دور میں ہی غیبت امام زمانہ کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کر دیا، ذہنی طور پر لوگوں کو انتظار، غیبت، نواب اربعہ جیسے مسائل سے کنایتاً و اشارتاً آمادہ فرمایاـ دوران غیبت مسلمانوں کی ذمہ داری، علماء سے روابط کی نوعیت و کیفیت کو اپنے اصحاب خاص سے بیان فرمایا. سیکڑوں شاگردوں کی تربیت فرمایا تا کہ وہ شیعوں کو غیبت کیلئے آمادہ کر سکیں، انہیں مختلف علاقوں میں ترویج دین و تبلیغ مذہب کیلئے روانہ فرماتے رہے تا کہ یہ ذہن سازی کا عمل کسی مخصوص علاقہ سے مختص ہو کر نہ رہ جائے بلکہ دنیا کے گوشہ و کنار میں معارف اسلامی کی کرنیں پھیل کر صبح ظہور کے طلوع ہونے کا انتظار کریں.


#محمد #رسول #عید میلاد النبی #ربیع النور #اسلام_ناب #شیعہ #prophet #mohammad #eid #milad #islam #shia #منہال #امام #حسن #عسکری #imam #hasan #askari #zohoor #ظہور #غیبت #کبری #ghaibat #karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam #labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar #karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim #hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima #imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf #hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali #imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld #hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth #yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام #يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي #العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram #zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan #muharram1441 #yaabbas #yafatima #fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم #نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان #سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید #شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق #طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

Saturday, 5 November 2022

امام عسکری ع کا شیعوں سے مطالبہ

 امام حسن عسکرى (علیه السلام) ہم سے کیا چاہتے ہیں؟

فلک عصمت کا تیرہواں ستارہ.سلسلہ امامت کی گیارہویں کڑی. حضرت امام عسکری ع نےمدینہ منورہ میں ماہ ربیع الثانی سنہ 232ھ (1-2)کو عرصہ شہود پر قدم رکھا. کائنات آپ کے نور سے منورہوگئی. والد گرامی امام علی نقی اور مادر گرامی ایک باتقوی وبافضیلت خاتون تھیں جنکو حدیثہ. سلیل اور سوسن کے نام سے یاد کیا گیا ہے.ایک اسلامی سماج میں ماں نے تربیت پائی تھی اس لئے اسلامی افکار کی حامل تھیں آپ کی فضیلت کیلئے یہی کافی ہے کہ شہادت امام عسکری کے بعد کے پر آشوب دوراوربحرانی زمانہ میں شیعوں کا ملجا وماویٰ قرارپائی.(3)

 امام حسن عسکرى(علیه السلام) کا چھ سالہ دور امامت تین عباسی خلفاء جو اعلیٰ درجہ کے ظالم وجابرتھے کےدورحکومت کے معاصرتھا

المعتز باللّه - المهتدى باللّه - و المعتمد باللّه

آپ کادور امامت سنہ 254 سےشروع ہوکر سنہ 260 میں اختتام پر پہونچتاہے.10ربیع الثانی روز ولادت کی مناسبت سے ہم ان نکات کی طرف اشارہ کرنے کی کوشش کریں گے جن کا مطالبہ امام نے ہم سے کیا ہے

وہ صفات پسندیدہ جو امام ایک شیعہ میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ کیا ہیں. لوگوں کی ساتھ ہمیں کیسا برتاؤکرناچاہئے. احکام الہی. فرامین قرآن واحادیث پر عمل کرنے کے سلسلے میں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں.امام عسکری نے شیعہ کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

«شیعة عَلِّىٍ هُمُ الّذین یؤثِرُونَ اِخوانَهم عَلى اَنفُسِهِم وَ لَو کانَ بِهِم خصاصَةٌ وَ هُمُ الَّذینَ لایَراهُمُ اللّه حَیثُ نَهاهُم وَ لا یَفقَدُهُم حَیثُ اَمرَهُم، وَ شیعَةُ عَلِىٍّ هم الَّذینَ یَقتَدُون بِعَلىٍ فى اکرامِ اِخوانِهُم المُؤمِنین(4)؛علی ع کا شیعہ وہ ہوتاہےجو اپنے ایمانی بھائی کو اپنے پر مقدم رکھے خواہ خود ضرورتمند ہو. شیعہ وہ ہوتاہےجو اللہ کی طرف سے ممنوع چیزوں سے پرہیزاور اسکے احکامات کو بجا لاتاہے. برادر مومن کی تکریم واحترام میں حضرت علی ع کی اقتدا کرتاہے.

ایک دوسری حدیث میں شیعوں کی نشانیوں وعلامات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:

«علامات المؤمنین خمسٌ صلاة الاحدى و الخمسین و زیارة الاربعین و التختم فى الیمین و تعفیر الجبین و الجهر ببسم اللّه الرحمن الرحیم(5)،


مومن کی پانچ نشانیاں ہیں. اکیاون رکعت نماز پڑھنا(17رکعت واجب. 34رکعت نافلہ)زیارت اربعین پڑھنا. داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا. خاک پر پیشانی رگڑنا. بلند آواز سے بسم اللہ پڑھنا.

 امام عسکری ع ظاہری طور پر سماج کی ہدایت کرنے والے آخری امام تھے کیونکہ انکی شہادت کے بعد امام غائب کی امامت کا آغاز ہوا جسکے نتیجہ میں ایک طویل زمانہ سے شیعوں کا ظاہری طور پر امام سے رابطہ نہیں رہا ہاں باطنی اور غائبانہ طور پر ہر آن ہم امام کی نگرانی وراہنمائی میں ہیں. مگر چونکہ ہم حضور امام کے شرف سے محروم ہیں لہذا یہ دور بہت ہی عظیم امتحان کادور ہےجسکے پیش نظر امام نے شیعوں کی راہنمائی اور انکی دلجوئی. فرائض وذمہ داریوں کو احادیث کے قالب میں بیان فرمایا تاکہ دور غم ہجراں. عصر غربت میں عالم تشیع کی دلگرمی کا سبب قرار پائے.امام کے مطالبات شیعوں سے کیا ہیں.زندگی گزارنے کی نوعیت کیسی ہونی چاہئے اسکی شاہ سرخیاں درج قرطاس کررہے ہیں امید ہے دانش وبینش کے شناور گوہرہای آبدار سے جہان تشیع کو مالامال کرتے رہیں گے.

1- اندیشه و افکار:

طول تاریخ میں بشریت اس بات کی معترف رہی ہے کہ مادی ومعنوی ترقیوں کی بنیاد ایک طرف اندیشہ وافکار ہیں تو دوسری طرف سعی مسلسل وپیہم کوشش.آج اکیسویں صدی میں صنعتی. ٹیکنالوجی کےشعبہ میں معتد بہ ترقی بشریت کو حاصل ہوئی ہے تو افکار وکوشش کی بناپرہوئی ہے جیسے سماج کی معنوی ترقی قوت عقل وفکر.سعی وکوشش کی مرہون منت ہے. انبیاء. ائمہ معصومین ع اولیاء الہی. بندگان نیک وصالح ہر ایک صاحبان عقل وفکر تھے جناب ابوذر کے سلسلے میں امام جعفر صادق ع نے ارشاد فرمایا:اللہ ابوذر پر رحمت نازل کرے انکی اکثر عبادت اندیشہ و عبرت اندوزی تھی(6)


آسمانی والہی دستور حیات قرآن مجید نے افکار واندیشہ کو بہت ہی اہم بتایاہےاور اسکی افادیت کو واضح کیا ہے. دانش وعلم. تعقل وتفکر. غور وخوض کے حوالہ سے نہایت ہی سلیس ودلنشین انداز میں گفتگو کیاہے. قرآن میں ایک ہزار سے زائد مرتبہ کلمہ علم یا اسکے مشتقات استعمال میں آئے ہیں جو اسکی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرتے ہیں. سترہ مقامات پر واضح طور پر انسانوں کو دعوت فکر دیا ہے

دس سے زائد مرتبہ لفظ انظروا(دقت کرو غور کرو)سے گفتگو کا آغاز کیا ہے پچاس سے زائد مرتبہ عقل اور اسکے مشتقات کو استعمال کیاہےاور چار آیتوں میں تدبر وغور وفکر کاقاطعانہ حکم دیاہے.(7)

لفظ فقہ وتفقہ یا اس جیسے الفاظ سے بھی قرآن نے استفادہ کیاہے.(8)

غور وفکر کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر امام عسکری نے اپنے شیعوں سے مطالبہ کیاہے کہ اہل تفکر وتدبر بنکر زندگی بسر کریں ارشاد ہوتاہے:

«عَلیکُم بِالفِکرِ فَاِنَّهُ حَیاة قَلب البَصیر وَ مَفاتیحُ اَبوابِ الحِکمَةِ ؛ فکر کرنا تم پر لازم ہے کیونکہ فکر مایہ حیات وزندگی ہے. درحکمت کی کلید ہے.(9)

وہ افراد جو فکر نہیں کرتے. چشم دل حقائق دیکھنے کے لئے استعمال نہیں کرتے روز محشرنابینا محشور ہوں گے.ایک خط میں امام نے اس حقیقت کو بیان کرنے کیلئے قرآنی آیت سے استفادہ کرتے ہوئے اسحاق ابن اسماعیل نیشاپوری کو تحریر فرمایا:

«اے اسحاق! اللہ نےتم پراور تم جیسوں پر جو رحمت الہی کے زیر سایہ ہیں اور تمہاری طرح بصیرت کے حامل ہیں اپنی نعمتیں تمام کردیاہے......پس یقینی طورپر جان لواے اسحاق جو دنیا سے نابینا اٹھتاہے وہ آخرت میں بھی نابیناوگمراہ ہوگا.اےاسحاق آنکھیں نابینا نہیں ہوتی ہیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں نابینا ہوتے ہیں (فکر نہ کرنے کی وجہ سے)یہی بات خدا نے اپنی متقن کتاب میں ستم پیشہ افراد کی زبان حال سے نقل کیا ہے(10):

«پروردگاراکیوں ہمیں نابینا محشور کیا باوجودیکہ ہم آنکھ رکھتے تھے ؟خداوندعالم نے فرمایا کہ تمہارے پاس میری آیتیں آتیں تم انکو فراموش کردیتے تھے آج تمکو فراموش کردیا جائے گا(11)»

امام عسکری نے سماج میں پھیلی ہوئی غلط فہمی کہ صرف نماز وروزہ عبادت ہے پر خط بطلان کھینچتے ہوئے واضح فرمایا کہ صرف چند امور کو انجام دینا ہی عبادت نہیں ہے بلکہ نظام عالم میں غوروفکر افضل ترین عبادت ہے ارشادہوا:

«لَیست العِبادَةُ کَثرَةَ الصِّیامِ وَ الصَّلوةِ وَ اِنّما العِبادَةُ کَثرَةُ التفکُّرِ فى اَمرِ اللّه(12)؛ کثرت نماز وروزہ عبادت نہیں ہے بلکہ امور الہی میں زیادہ سے زیادہ فکر کرناعبادت ہے».

2- خداپرایمان وبندگان خدا کوفائدہ پہونچانا :

غور وفکر. تدبر وتفکر اس وقت حقیقت کا جامہ پہنتاہے جب ایمان وعمل کے ساتھ ہوورنہ بے سود قرارپاتاہے اسی لئے امام نےاپنے شیعوں کو دو خصلتوں کی تاکیدفرمایاہے «خِصلَتانِ لَیس فَوقَهُما شَى‏ءٌ الایمانُ بِاللّه، وَ نَفعُ الاِخوان(13)دو خصلتیں ایسی ہیں جن سے برتر کچھ نہیں. اللہ پر ایمان اور دینی بھائی کو فائدہ پہونچانا ».


3- خدا و قیامت کو یاد رکھنا:

وہ ایمان جو تفکر وتدبر کے ہمراہ ہوتاہے اسکالازمہ عمل ویادالہی ہے جو انسان کو مسلسل عبادت کے  طرف لےجاتاہے امام عسکری نے شیعوں کو اس بات کی طرف متوجہ کیاہے کہ کسی بھی حال میں خداوروز قیامت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے : «اَکثرُوا ذِکرُ اللّه و ذِکرَ المَوتِ وَ تِلاوَةَ القُرآن و الصَّلاةَ عَلى النَّبى(14)اللہ اور موت کو زیادہ سے زیادہ یاد کرو ہمیشہ تلاوت قرآن اور نبی اکرم ص پر صلوات پڑھتے رہا کرو.

باہوش اورزیرکترین شخص وہ ہے جوموت کے بعد کو یاد کرے اور اپنے وجدان کو اپنے اعمال کا قاضی قراردیتاہے.(15)

4- اعمال کا محاسبہ اور وجدان پر لبیک:

امام عسکری ع کا اپنے شیعوں سے ایک مطالبہ یہ ہے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں ہرشب وروز .اور اپنے ضمیرووجدان کی آواز پرلبیک کہیں. ہرروز اعمال نیک انجام دینےاور گناہوں سے بچنے کی شرط کرے اور شب وروز اس شرط پر قائم رہنے کی کوشش کرتارہےاور جب بسترپر جائے تو اپنے کئے ہوئے کا محاسبہ کرے.وہ افرادجو سماجی ذمہ داریوں کے حامل ہیں انھیں عوام کو جواب دیناہوگاصرف عوام نہیں اللہ ورسول کو بھی جواب دیناہوگا. اپنے ضمیر ووجدان کو بھی جواب دینا ہوگا.ممکن ہے کہ کچھ لوگ حساب وجوابدہی سے فرار کو ہوشیاری سے تعبیر کریں لیکن یہ بات یاد رکھنی ہوگی کہ کوئی باشعوراسکو ہوشیاری نہیں کہہ سکتاہےامام عسکری ع نے اس سلسلے میں ارشاد فرمایا:

«اَکیَسُ الکیِسین مَن حاسب نَفسَه وَ عَمِلَ لما بَعدِ المَوت(16)لوگوں میں سب سے زیادہ ہوشیاروہ شخص ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرتاہےاورموت کےبعد کیلئے عمل کرتاہے».

5 - تقویٰ و امانتدارى‏:

اہم ترین مطالبہ اور بہترین صفت جو ایک شیعہ کے اندر پائی جانی چاہئے وہ تقوی وپرہیزگاری ہےجو انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتی ہےاور محرمات سےدوررہنے کی تلقین کرتی ہےاسی کے ساتھ ساتھ امانتداری وصداقت گفتار ایک سماج کو منظم رکھنے اور پر سکون بنانے میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں ان صفات کی ترویج سے بہت سے سماجی مشکلات کاحل ممکن ہےنیز سعادت دارین کی آرزو کہ جاسکتی ہے امام نے ان صفات اور ان جیسی دیگر ضروری صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

«اُوصیکُم بِتَقوىَ اللّهِ وَ الوَرَعِ فى دِینِکم والاِجتهاد لِلّه و صِدقِ الحَدیثِ وَ اَداءِ الاَمانَةِ اِلى مَن اِئتَمَنَکُم مِن بِرِّ اَوفاجِرٍ وَ طُولِ السُّجُودِ وَ حُسنِ الجَوار فَبِهذا جاءَ مُحَمَّد (ص) صَلّوا فى عَشایِرِهِم وَ اَشهِدُوا جَنائِزَهُم وعُودُوا مرضاهُم، وَ اَدّوا حُقُوقَهُم، فَاِنَّ الرَّجُل مِنکم اِذا وَرِعَ فى دِینِهِ وَ صَدَقَ فى حَدیثِهِ وَ اَدّى الاَمانَةَ و حَسُنَ خُلقُه مَعَ النّاس قیلَ هذا شیعى فَیسرّنى ذلک؛(17)میں تمہیں تقوای الہی. دین میں ورع.راہ خدا میں کوشش کرنے. صداقت گفتار. امانتوں کے لوٹانے. طولانی سجدہ. پڑوسیوں سے اچھے برتاؤکی وصیت کرتاہوں کیونکہ حضرت محمد ص انھیں امور کیلئے مبعوث ہوئے تھے.

مخالفین کے جرگہ میں رہ کر نمازادا کرو. انکی تشییع جنازہ میں شرکت کرو. انکے بیماروں کی عیادت کرو. انکےحقوق کی رعایت کرو کیونکہ اگر کوئی  شخص باورع ہو. سچ بولتاہو. امانتوں کو ادا کرتاہو. لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتا ہوتو اسکو شیعہ کہا جاسکتاہےاس سے میں خوش ہوتاہوں.»

ایک دوسری حدیث میں ارشاد ہوا:

«المُؤمِنُ بَرَکَةٌ عَلى المُؤمِنِ و حُجّةٌ عَلى الکافِر(18)؛

مومن مؤمن کیلئےبرکت اور کافر کیلئے اتمام حجت ہے.

6- بهترین‏فرد بنکر زندگی بسر کرو بدترین نہیں:

امام اپنے شیعوں سے اس بات کی امید کرتے ہیں کہ وہ سماج کے بہترین افراد بنکر زندگی بسر کریں.بہترین افراد کے صفات وخصوصیات کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:اورع النّاس من وقف عند الشّبهة، اعبد النّاس من اقام على الفرائض، ازهد النّاس من ترک الحرام، اشدّ النّاس اجتهاداً من ترک الذّنوب(19)؛ سب سےزیادہ پارسا وہ شخص ہے جو شبہات کے وقت رک جائے اور سب سے بڑا عبادتگزار وہ ہے جوواجبات کو انجام دے.حرام سے دوری اختیار کرنےوالا سب سے زیادہ زاہد ہوتاہے.گناہوں کو ترک کردینے والاسب سے زیادہ کوشش کرنےوالاہے»

اس کے بعد بدترین افراد کے صفات بیان کرتے ہوئے اس بات کی تاکید فرمایاہے کہ لاشعوری طور پر انمیں شامل نہ ہوجاناارشاد فرماتے ہیں:

«بِئسَ العَبدُ، عَبدٌ یَکون ذا وجهین وذالِسانین یَطرى اَخاهُ شاهِداً وَ یأکُلُهُ غائِباً، اِن اُعطِىَ حَسَدَهُ وَ اِن ابتَلى خانَهُ(20)اللہ کے بندوں میں بدترین افراد وہ ہیں جو دو چہروں اور دوزبان کے مالک ہوتے ہیں سامنے اپنے مومن بھائی کی تعریف کرتے ہیں اور اسکی غیر موجودگی میں اسکا گوشت کھاتے ہیں یعنی غیبت کرتے ہیں. اگر کچھ اس کے بھائی کو ملتاہے تو حسد کرتے ہیں اور اگر گرفتار مصیبت ہوتاہےتو خیانت کرتے ہیں.»

7- عزّت نفس کےساتھ ذلّت‏ سے دور رہنا:

انسان کی اہم ترین وبنیادی ضرورتوں میں سے ایک عزت نفس اور اسکی شخصیت کا مورداحترام ہوناہے.بشر بھوک وپیاس.فقروتنگدستی کا غم برداشت کرسکتاہےلیکن توہین وتحقیر کادکھ سہہ نہیں سکتا. روح وروان آزردہ ہوں ناقابل تحمل رنج ہے. جسکے دیرپااثرات عمرکے ساتھ ساتھ رہتے ہیں.خداوند عزیز نے انسانوں کو عزتدار بنایاہے اور ایک دوسرے کو ذلیل ورسوا کرنے کی اجازت نہیں دیاہےامام صادق (علیه السلام) نے فرمایا:

«خداوندعالم نے بندوں کے تمام امور بندوں کے حوالہ کردیا ہےلیکن اسکو ذلت ورسوائی بھری زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیاہے. کیا اللہ کا فرمان نہیں سناہے کہ فرماتاہے:عزّت تو صرف خدا و رسول اورمؤمنین کیلئےہے لیکن منافقین نہیں جانتےہیں، پس مؤمن همیشه عزتدار ہوتاہےکبھی ذلیل نہیں ہوتاہے»(21)

زمانہ غیبت امام میں شیعوں سے ایک مطالبہ امام عسکری نے یہ فرمایاہے کہ تم باعزت زندگی گزارناکبھی ذلتوں کو قریب نہ آنے دیناارشاد فرمایا:

«ما اَقبَحُ بِالمُؤمِنِ اَن تکُونَ لَهُ رَغبَة تُذِلُّه؛(22)ایک مومن کیلئے کتنی بڑی برائی ہے کہ وہ ایسی چیزوں سے دل لگائے جو اسکو ذلیل وخوار کردے».

ایک دوسرے مقام پر نہایت دردمندانہ نصیحت فرماتے ہیں:

«لا تمار فیذهب بهاؤک و لا تمازح فیحقر علیک؛لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرو کہ اس سے انسان کی شخصیت مجروح ہوتی ہے اور ذلت کا سبب قرار پاتی ہے. حد سے زیادہ ہنسی مذاق نہ کرو کہ لوگ جری ہوجائیں.»(23)

عزت دار زندگی بسر کرنے کے راہنما اصول کی طرف راہنمائی کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:

«ما ترک الحقّ عزیزٌ الّا ذلّ و لا اخذ به ذلیلٌ الّا عزّ؛عزتدار حق چھوڑ کرذلیل ہوجاتاہے اور ذلیل حق پر عمل کرکے عزتدار بن جاتاہے»(24)

8 - ہمارے لئے باعث فخر بنوباعث ذلت نہیں:

امام عسکری اپنے شیعوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ سماج میں اس طرح زندگی بسر کریں کہ انکے اخلاق وکردار سے قرآن وسنت کی خوشبو سماج ومعاشرہ میں پھیل جائے. مسلمانوں اور غیر اسلامی سماج میں کردار واخلاق حسنہ کا نمونہ قرار پائیں. لوگ کہیں آل محمد ع کا شیعہ ہے. کردار گواہی دے علی وفاطمہ والاہے.رفتار بتائے کہ مکتب اہلبیت کا پروردہ ہے امام ارشاد فرماتے ہیں :

«اِتَّقُوا اللّهَ وَ کُونُوا زَیناً وَلا تَکُونُو شَیناً، جَرّوا اِلَینا کُلَّ مَوَدَّةٍ، وَ ادفَعُوا عَنّا کُلَّ قَبِیحٍ، فَاِنَّهُ ما قیلَ فِینا مِن حَسَنٍ فَنَحنُ اَهلُهُ و ما قیل فینا مِن سوءٍ فَما نَحن کذلک...(25)اللہ سے ڈروہمارے لئے زینت کے سبب بنو ملامت کا سبب نہ بنو. ہر محبت کو ہماری طرف جذب کرو اور برائیوں کو دور کروکیونکہ جو اچھائیاں ہمارے بارے میں کہی جاسکتی ہیں ہم اسکے حقدار ہیں. اور ہر برائی کو ہمارے بارے میں بیان ہو سکتی ہے ہم اس سے پاک ہیں. کیونکہ اللہ نے ہمیں پاک کردیاہے ہمارے علاوہ کوئی دوسرا یہ دعوی نہیں کر سکتا اگر کرتا ہوتو جھوٹاہے.»

9 - ریاست‏ طلب نہ بنو:

اقتدار کی خواہش. منصب کی تمنا سخت ترین گمراہی کا سبب بنتی ہے اور دیمک کی طرح روح انسانی کو برباد کردیتی ہے. اقتدار کی ہوس نے کیا کیا کرشمہ کئے ہیں اسکی شہادت تاریخ کے اوراق پر موجود ہے. اسلام کو سب سے زیادہ نقصان منصب کی ہوس نے پہونچایاہے. اسی نے خلافت جیسے الہی منصب کو دنیاداروں کا کھیل بنا دیااور اس منصب کو اصلی ڈگر سے ہٹادیا جس کے بعد بنت رسول کی آہ وفغاں نے غاصبین خلافت کی نیند حرام کردیا. شہزادی ع نے ارشاد فرمایا:افسوس اسکو مقدم کردیا جسکو اللہ نے پیچھے کردیاتھا. اور اسکو حاشیہ پر ڈالدیا جسکو اللہ نے مقدم کیاتھا یہاں تک کہ بعثت کی افادیت سے انکار ہونےلگابدعتیں رائج ہونے لگیں آن لوگوں نے ہواوہوس کا انتخاب کیا ایک شخص کی ذاتی رائے پر عمل کیا.ہلاکت ونابودی انکا مقدر ہو. کیا اللہ کا پیغام نہیں سناتھا کہ ارشادفرمایا:اللہ تو جوچاہتاہے خلق کرتاہے اور جس چیز کو چاہتاہے اختیار کرتاہے اور انکو تو اختیار ہی نہیں ہے...(26)

افسوس رؤساء سقیفہ نے اپنی ریاست طلبی کی تمنا کو دنیا میں پوراکرلیااور آئندہ سے غافل ہوگئے اللہ انکو نابودکرے وہ اپنے کاموں میں گمراہ ہیں...(27)

آج بھی ہمارے معاشرہ میں اقتدار کی تمنائیں کروٹ بدلتی رہتی ہیں. منصب کے حصول کے فراق میں سازشوں کے تانے بانے بنے جاتے ہیں. دولت وسرمایہ کو بے دریغ خرچ کیا جاتاہے. ہر وہ وسیلہ استعمال کیا جاتاہے جسکے ذریعہ سے کرسی اقتدارتک پہونچنے کی ذرہ برابر بھی امید ہوتی ہے. جائزوناجائز ہتھکنڈے استعمال میں آتے ہیں. قتل وخون. املاک کی غارتگری جیسے غیر انسانی امور سے بھی پرہیز نہیں کیا جاتاہے.جھوٹے وعدہ ووعید.طفل تسلیاں الغرض ہر حربہ استعمال کیاجاتاہے. امام عسکری نے ان خطرات کے پیش نظر اپنے چاہنےوالوں کو تاکید فر مایا تھا :

«اِیّاکَ وَ اَلاذاعَةَ وَ طَلَبَ الرِّیاسَة فَاِنَّهُما یَدعُوانِ اِلَى الهَلکَة؛»(28)

ہم اہلبیت کے راز فاش کرنے اور ریاست طلبی سے پرہیز کرو کہ یہ دونوں ہلاکت ونابودی کاسبب ہیں

10 -زمانہ غیبت امام میں دین وولایت پر ثابت قدم رہو:

زمانہ غیبت کبری میں شیعوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ دور بہت سخت ہے اسمیں صبر واستواری کا بہت سخت امتحان ہوگا. لہذا شیعوں کو صبر وتحمل کے ساتھ راہ دین وولایت پر ثبات قدم.واستقامت کا ثبوت دیں اور پیہم ظہور امام کی دعا کرتے رہیں. کیونکہ«وَ اللّهِ لَیَغیبَنَّ غَیبَةً لایَنجُوا فیها مِن الهَلَکَةِ اِلّا مَن ثَبّته اللّهُ عَزَّ وَ جَلَّ بِاِمامَتِهِ وَ وَفّقَهُ لِلدّعاء بتَعجیل فَرَجِه؛ بخدا حضرت مہدی کی غیبت طولانی ہوگی جسمیں وہ افراد ہی نجات یافتہ ہوں گے جنکو خداوند متعال پر اعتقادوعقیدہ امامت پر استوار ہوگابتوفیق الہی.فرج حضرت کی دعا کرتاہوبتوفیق الہی.(29)


حوالہ جات

1. مسعودى و على بن عیسى اربلى نے حضرت کی ولادت کا سال 231 ھ بتایاہے

2. اصول کافى، ج 1، ص 503.

3. شیخ عباس قمى، الانوار البهیة، ص 151.

4. محمدى رى شهرى، میزان الحکمه، ج 5، ص 231.

5. بحارالانوار، ج 95، ص 348 و مصباح المتهجد، ص 787، روضة الواعظین، ج 1، ص 195.

6. بحارالانوار، ج 22، ص 431.

7. سوره نحل، آیه 44؛سوره آل عمران، آیه 191 و سوره نحل، آیه 69.

8. کتاب «المعجم المفهرس» محمد فؤاد عبدالباقى (دارالحدیث القاهره) سے یہ تعداداقتباس ہیں.

9. محمد باقر مجلسى، بحارالانوار، ج 8، ص 115 و الحکم الزاهرة، ج 1، ص 19.

10. على بن شعبه حرّانى، تحف العقول، ص 513 و 514.

11. سوره طه، آیه 126.

12. بحارالانوار، ج 71، ص 322، وسائل الشیعه، ج 11، ص 153 ؛ اصول کافى، ج 2 ص 55 و تحف العقول، ص 518، حدیث 13.

13. تحف العقول، ص 518، حدیث 14.

14. همان، ص 487.

15. حر عاملى، وسائل الشیعه، ج 16، ص 98.

16. همان.

17. همان، ج 8، ص 389، حدیث 2 و تحف العقول، ص 518، حدیث 12 و میزان الحکمه، ج 10، ص 491.

18. تحف العقول، ص 519، حدیث 20 ومطبوعہ انتشارات آل على(ع) ص 892، روایت 20.

19. همان، ص 519 ح 18، و انوار البهیّة، شیخ عباس قمى، ص 318.

20. تحف العقول (همان) ص 518، ح 14 ومطبوعہ انتشارات آل على(ع)، ص 892 روایت 14.

21. میران الحکمه، ج 5، ص 1957.

22. تحف العقول، ص 520.

23. بحارلانوار، ج 75، ص 371، میزان الحکمه، ج 9، ص 135.

24. تحف العقول، ص 520 و در چاپ انتشارات آل على (ع)، ص 894، روایت 35.

25. همان، ص 518 و طبعہ آل على(ع)، ص 890، روایت 12.

26. سوره قصص، آیه 68.

27. محمد باقر مجلسى، بحارالانوار (بیروت، داراحیاء التراث)، ج 36، ص 353 و ر - ک احقاق الحق ج‏21، ص 26.

28. تحف العقول (انتشارات آل على (ع)) ص 888، روایت 4.

29. شیخ صدوق، کمال الدین، ج 2، ص 384

#shia

#islam

#imam

#hasan

#askari

#ghaibat 

#mahdi

#ZAHOOR

#محمد #رسول #عید میلاد النبی #ربیع النور #اسلام_ناب #شیعہ #prophet #mohammad #eid #milad #islam #shia #karbalastatus#nadeemsarwar #nohastatus #imamraza#imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam #labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar #karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim #hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima #imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najaf alihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf #hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali #imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld #hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth #yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام #يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي #العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram #zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan #muharram1441 #yaabbas #yafatima #fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم #نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #the #‏‮🌷🌘🌸😍🍃 #به_وقت_ماه_رمضان #سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید #شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق #طهران #الحشد_الشعبي #كربلا #ارباب #قم #الكاظمية_المقدس

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...