واقعہ غدیر کا ارتقائی سفر:
گفتار اول: مکہ سے غدیر کی طرف کوچ:
الف: مکہ سے نکلنا:
۱۵/ ذی الحجہ مکہ آنسو بہا رہا ہے، فریاد کررہا ہے، کعبہ ناطق مکہ سے جارہا ہے، اذان صبح سے کچھ لمحہ قبل نبیؐ نے کوچ کرنے کا حکم دیا الوداعی طواف کے لئے رسولؐ خدا مسجد الحرام میں تشریف لے گئے، طواف کے بعد نماز طواف پڑھی، اور خانہ خدا کو الوداع کہا اور قافلہ سے ملحق ہوگئے اور مکہ کے نشیبی علاقہ کی طرف روانہ ہوگئے ایک لاکھ بیس ہزار کا مجمع نبیؐ کے ہمراہ غدیر کی طرف رواں دواں تھا منظر دیدنی تھا۔
ب:مقام قدیر میں نزول اجلال:
۱۷/ ذی الحجہ، حجاج کرام کا قافلہ وادی قدیر پہونچا جہاں سے غدیر خم کی ایک روزہ مسافت ہے، قدیر کی آبادی میں قافلہ ٹھہرا آرام کی غرض سے حجاج سواریوں سے اترے نماز کا وقت ہوا تو سب نے نبیؐ اکرم کی امامت میں نماز ادا کیا نماز کے بعد حضرتؐ نے بآواز بلند(اتنی بلند آواز کہ سب سن لیں) فرمایا: "اے خدا محبت علیؑ مؤمنین کے سینوں میں اور منافقین کے دلوں میں ہیبت و عظمت بٹھا دے" پھر علیؑ کو بلایا اور لوگوں کے سامنے فرمایا: " اے علیؑ اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرکے دعا کرو تاکہ میں آمین کہوں، اے علیؑ کہو میرے لئے اپنے پاس کچھ عہد و پیمان قرار دے اور اپنی بارگاہ میں میری محبت و الفت قرار دے اور میری محبت مؤمنین کے قلوب میں جاگزین فرما" امیر المؤمنینؑ نے رسولؐ خدا کی دعا کو دہرایا اور آمین کہا۔ اس کے بعد رسولؐ اسلام نے فرمایا : " اے علیؑ جو دعا کرنا چاہتے ہو دعا کرو میں آمین کہتا ہوں امیر المؤمنینؑ نے تین بار دعا کیا "پروردگار میری مودت و محبت کو مؤمنین مرد و زن کے دلوں میں پائدار وثابت فرما" پیغمبرؐ نے آمین کہا اس دعا کا رد عمل مسلمانوں میں یہ ہوا کہ امیر المؤمنینؑ کی حیثیت تعجب آور ہوگئی منافقین میں کھلبلی مچ گئی اور ایسی باتیں زبان پر جاری ہوئیں کہ نبیؐ کبیدہ خاطر ہوگئے لیکن پروردگار نے سورہ مبارکہ ھود کی آیت ۱۲ تا ۲۴ کے نزول سے پیغمبرؐ کی دلجوئی فرمایا۔
منزل قدیر میں آرام کا زمانہ ختم ہوا قافلہ عازم سفر ہوا غدیر کے نزدیک ہونے کے سبب منافقین اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے فراق میں تھے پیغمبرؐ اکرم کے پاس آکر یہ درخواست کیا کہ ہمیں غدیر کے اجتماع میں شرکت سے معاف فرمادیں تاکہ جلد اپنے وطن لوٹ جائیں۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ گھر لوٹ کر اپنے سازشی منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں منافقین کی یہ باتیں سن کر رسولؐ خدا ناراض ہوئے اور فرمایا " تمہیں کیا ہوگیا کہ اپنے پیغمبرؐ سے بھاگ رہے ہو؟ یہ سن کر سب شرمندہ ہوئے اور ارادے سے پلٹ گئے اور سارے سازشی منصوبے ناکام ہوگئے۔
#islam#quraan#imamat#ideology#iran#ghadeer#khum#prophet#muhammad#karbala#saqeefa#zahra#eid#jashn#maula#hadith#rawi#ahlesunnat#takfiri#wahabiyat#yahusain#aashura#azadari#mahfil#majlis#
#اسلام#قرآن#امامت#غدیر#خم#حدیث#راوی#عقاید#محمد#عاشورا#کربلا#سقیفہ#خلافت#ملوکیت#عمر#ابو بکر#عثمان#علی#صحابی#صحابیات#تاجپوشی#

No comments:
Post a Comment