موجودہ موقعیت و حیثیت:
غدیر اب بھی ایک بیابان کی شکل میں موجود ہے جس میں ایک تالاب اور چشمہ ہے مکہ سے دو سو کیلو میٹر اور شہر رابغ سے چھبیس کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے، رابغ جحفہ سے قریب ہے اور جحفہ حجاج کا میقات ہے اس علاقہ کے باشندے دقیق طور پر اس مقام کے جاء وقوع اور نام سے باخبر ہیں انہیں معلوم ہے شیعہ وقفہ وقفہ سے اس علاقہ کو ڈھونڈتے ہوئے آئیں گے اور جستجو کریں گے غدیر خم تک پہونچنے کا اب دو راستہ ہے ایک جحفہ سے دوسرا شہر رابغ سے (غدیر کجاست؟ ،ص۶۱)
بحمدللہ عرب کے دو معروف محققین نے غدیر کی تلاش و جستجو کیا اور اپنی تحقیقات کا نتیجہ مستند انداز میں کتابی شکل میں درج کیا جو طبع بھی ہوئی ہے:
۱۔ اہل سنت کا جغرافیا دان عاتق بن غیث بلادی جو غدیر کے نزدیک بلادیہ نامی علاقہ کا باشندہ ہے اس کو حکومت سعودیہ کی طرف سے ذمہ داری دی گئی تھی کہ پیغمبرؐ اکرم کی ہجرت کی راہیں تلاش کرے وہ چلتے چلتے مقام غدیر خم پر پہونچا اور اس کی دقیق شناخت کیا، اس نے ۱۳۹۳ھ و ۱۳۹۶ھ میں دو مرتبہ بنفس نفیس اس علاقہ کا سفر کیا اور وہاں کے باشندوں سے تحقیقی معلومات اور علاقہ کے جغرافیائی جزئیات حاصل نہایت عرق ریزی سے ثبت کیا ہے۔
۲۔علامہ ڈاکٹر شیخ عبد الہادی فضلی مشرقی عربستان کے شیعہ عالم نے ۱۴۰۲ھ و ۱۴۰۹ ھ میں بذات خود منطقہ غدیر کا دو تحقیقی سفر کیا اور تاریخٰ شواہد کے ذریعہ منطقہ غدیر کے حدود اربعہ کی دقیق معلومات، چھوٹے چھوٹے دریا اور چشمے جو اس علاقہ میں ہیں کے بارے میں تحقیق و بررسی کیا۔
ان دونوں تحقیقات کا اہم ترین نقطہ یہ ہے کہ ان دو محققین نے علاحدہ علاحدہ تحقیقات انجام دی ہیں لیکن دونوں کے نتائج یکساں ہیں، دونوں کی غدیر خم کے حوالہ سے گفتگو ایک جیسی ہے، ہم غدیر کی موجودہ صورت حال کے بہتر طور پر معلومات حاصل کرنے کے لئے اس مقام پر عاتق بن غیث بلادی کی تحقیق کے اقتباسات درج کررہے ہیں، اس نے اپنے مشاہدات کو اس طرح بیان کیا ہے:
جحفہ سے قصر علیا آیا وہاں پر ایک اس علاقہ کا باشندہ ملاجس سے چشمہ غدیر کے سلسلے میں سوال کیا تو اس نے کھجوروں کے ان درختوں کی جانب اشارہ کیا جو مشرقی سمت میں تھے اور کہا وہاں عُرَبَہ ہے اس کی مراد غدیر خم تھی جس کو کبھی کبھی آج بھی اسی نام سے یاد کیا جاتا ہے، قصر علیا کے بعد آٹھ کیلو میٹر کے فاصلہ پر غدیر خم پہونچا جس کے فاصلہ مشرقی رابغ سے ۲۶ کلیو میٹر ہے ایک تالاب مغربی حصہ میں ہے جس کے گرد تقریبا ڈیڑھ سو خرما کے درخت ہیں اس دشت کو پہلے خرار نام سے بھی جانا جاتا تھا سیلاب وہاں آتا تھا لیکن اب ایک ٹیلہ بن گیا ہے جو سیلاب کو روک دیتا ہے، اس تالاب کے مشرق میں دشت خانق ہے شراء نامی پہاڑی جو ۲۵ کیلو میٹر پر ہے اس کا پانی یہاں بہتا ہے اور اس تالاب میں گرتا ہے یہی اس تاریخی تالاب کی بقا کا سبب ہے یہ تالاب ہمیشہ پانی سے بھرا ہوتا ہے چاہے کتنی خشک سالی ہو یہ سوکھتا نہیں ہے تالاب کے جنوبی سمت میں وبریہ نامہ صحراء ہے جس کے کنارے عویرضہ ہے، مغربی سمت اور شمال مغرب میں غدیر خم جس میں قدیمی شہری آبادی کے نشانات موجود ہیں جو بآسانی نظر آتے ہیں منجملہ تین بلند عمارتیں یا قلعہ جو کھنڈڑ ہورہے ہیں مشرقی شمال ایک سیاہ رنگ بیابان ہے جس کو ذُوَیبان کہا جاتا ہے، شمال مغربی میں رُمحہ نامی بیابان ہے جس میں سَمُر نامی درخت بہت اگے ہیں، سَمُر نامی درخت عام طور پر جنگلوں اور ریتیلی زمین میں اگتے ہیں جو بہت تیزی سے بڑھتے اور تناور ہوتے ہیں، شاخیں اور پتے بھرے بھرے چنار کے درخت سے بہت زیادہ ملتے جلتے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سوکھے جنگل میں مناسب سایہ ہوتا ہے شمالی جانب ایک وسیع صحراء ہے جس کو وادی ظہر کے نام سے جانا جاتا ہے اس پورے جنگل کو سمر نامی درخت اس طرح گھیرے ہوئے ہیں کہ گزرنا مشکل ہے (غدیر کجاست؟ ،خلاصہ،ص۷۶۔۸۰)کبھی کبھی اس کو غربہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جحفہ اور غربہ دونوں ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں، آج غدیر خم کو غربہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہ، وہ تالاب ہے جس کے کنارے کچھ درخت خرما اگا ہوا ہے جو قبیلہ حرب کے خاندان بلادیہ کے ایک گروہ کی ملکیت میں ہے جحفہ سے آٹھ کیلو میٹرشرقی سمت میں واقع ہے ان دونوں کی آراضی وادی خرار سے متعلق ہے چشمہ جحفہ غدیر کے نزدیک سے ابلتا ہے اور اب ایک گڑھے کی شکل میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے غدیر کے مغرب اور شمال مغرب میں شہری آثار پائے جاتے ہیں پتھروں کی دیواریں ابھی بھی دکھائی دیتی ہیں، کھنڈرات بتاتے ہیں کہ ان میں کچھ محل اور کچھ قلعہ تھا اور شاید شہر جحفہ کا کوئی محلہ تھا کیوں کہ ایک دوسرے سے مشابہ ہیں۔
بہر حال ان دونوں محققین کی تحقیقات کے نتائج سے ہمیں اس بات کا اطمینان حاصل ہوجاتا ہے کہ غدیر اب بھی موجود ہے چشمہ غدیر جاری ہے اور اس کا پانی تالاب کی طرف آکر تالاب میں گرتا ہے، غدیر خم کے جغرافیا میں دور پیغمبرؐ اکرم سے اب تک زیادہ تبدیلی دکھائی نہیں دیتی ہے۔
#islam#quraan#imamat#ideology#iran#ghadeer#khum#prophet#muhammad#karbala#saqeefa#zahra#eid#jashn#maula#hadith#rawi#ahlesunnat#takfiri#wahabiyat#yahusain#aashura#azadari#mahfil#majlis#
#اسلام#قرآن#امامت#غدیر#خم#حدیث#راوی#عقاید#محمد#عاشورا#کربلا#سقیفہ#خلافت#ملوکیت#عمر#ابو بکر#عثمان#علی#صحابی#صحابیات#تاجپوشی#
No comments:
Post a Comment