امام محمدؑ باقر کی مادر گرامی کا نام فاطمہؑ ہے۔ کنیت ام عبد اللہ اور مشہور القاب صدیقہ، آمنہ، تقیہ اور محسنہ ہے۔
آپ امام حسنؑ مجتبیٰ کی دختر ہیں ، تو چونکہ امام محمدؑ باقر کی جد پدری امام حسینؑ اور جد مادری امام حسنؑ ہیں لہذا امام باقرؑ کے سلسلہ میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایسے ہاشمی ہیں جو دو یاشمی سے اور ایسے علوی ہیں جو دو علوی سے اور ایسے فاطمی ہیں جو دو فاطمی سے یا دو مصطفی (برگزیدہ) کے فرزند ہیں ، وہ پہلے فرزند ہیں جو نسل امام حسنؑ سے بھی ہیں اور نسل امام حسینؑ سے بھی ہیں اور چونکہ باقی ائمہؑ شیعہ اولاد امام باقرؑ سے ہیں اس لئے سب کے سب حسنی بھی ہیں اور حسینی بھی۔
امام محمدؑ باقر نے ارشاد فرمایا ہے کہ میری والدہ ایک دیوار کے نیچے تشریف فرما تھیں کہ ناگاہ بہت زور و شور سے دیوار میں لرزہ پیدا ہوا، میری والدہ نے دیوار کو اشارہ کیا اور فرمایا: بر حق محمد مصطفیؐ بخدا تمہیں اجازت نہیں دی ہے کہ گر جائے دیوار گرنے کی حالت میں تھی تو دیوار زمین و ہوا کے درمیان معلق رہی یہاں تک کی میری والدہ وہاں سے گزر گئیں میرے والد امام سجاد نے ۱۰۰ دینار طلائی (یعنی ۱۰۰ ؍درہم x ۴۰۰۰۰ ؍روپئے = غالبا ۴۰۰۰۰۰۰ ؍ روپئے کے قریب ہوئے۔) ان کیلئے صدقہ کیا۔
ایک روز امام صادقؑ نے اپنی جدہ ماجدہ جناب فاطمہ بنت حسنؑ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ مکرمہ، صدیقہ خاتون تھیں ۔ امام حسنؑ کے خاندان میں کوئی خاتون اس کے درجہ و مرتبہ کو نہیں پہونچیں ۔
امام محمدؑباقرکی والدۂ ماجدہ امامؑ کی پوتی، امامؑ کی بیٹی اور امامؑ کی شریکۂ حیات بھی تھیں ، وہ خاندان بنی ہاشم میں تیسری فاطمہؑ ہیں جن کےرحم متبرک میں امامؑ نے پرورش پائی پہلی فاطمہؑ ، جناب فاطمہؑ بنت اسد ہیں جو امام علیؑ کی ماں ہیں ، دوسری فاطمہؑ زہرا ہیں جو امام حسنؑ و امام حسینؑ کی والدہ ہیں اور تیسری فاطمہؑ بنت امام حسنؑ ہیں جو چوتھے امامؑ کی شریکۂ حیات اور پانچویں امامؑ کی والدہ ہیں ،خداوندعالم نے یہ چاہا کہ اس عظیم خاتون کے فرزند کے ذریعہ علوم آل ؑمحمد کو ظاہر کرے اور دنیا میں پھیلائے یہ پہلی دخترزہراؑو علیؑ ہیں جن سے ایک امامؑ دنیا میں وجود میں آئے اور آخری علوی اور فاطمی خاتون ہیں جنہیں امام کی والدہ ہونے کا شرف ملاہے کیونکہ امام محمد باقرؑ کے بعد دوسرے ائمہؑ کی مائیں مختلف خاندانوں سے تھیں ۔
مادر امام محمد باقرؑ کی خانوادگی عظمت اور خاندان پیغمبرؐ اسلام سے نسبت کی بنا پر اس امر کی امید تھی کہ ان کے حالات تفصیل سے کتابوں میں بیان کئے گئے ہوں گے لیکن بنی امیہ کے ظالمانہ دور اور بنی عباس کے ستم و جور سے بھر پور زمانہ کے مورخین نے بہت مختصر حالات اس عظیم خاتون کے بیان کئے ہیں ۔
نام وکنیت :
مادر امام محمدؑباقرکا صرف ایک نام فاطمہؑ ذکر ہوا ہے۔([1])
آپ کی کنیت ام عبد اللہ، ام الحسن ، ام عبدہ اور ام عبیدہ ہے۔([2])
آپ کے القاب:
آپ کے القاب صدیقہ، آمنہ، نقیہ اور محسنہ ہیں ۔([3])
آپ کی مادر گرامی کے نام کے بارے میں مورخین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے، شائد اس کاایک سبب یہ ہے کہ امام حسنؑ کی بیٹیوں کے نام میں مشابہت پائی جاتی ہے، شیخ مفید ؒ کے قول کے مطابق امام حسنؑ کی دو دختر مزید فاطمہؑ کے نام کی تھیں ۔([4])
ازدواج:
امام سجادؑسے جناب فاطمہ بنت امام حسنؑ کا ازدواج بیت الشرف امامت کا عظیم ترین ازدواج برسوں پہلے جناب فاطمہؑ زہرا اور حضرت علیؑ کے ازدواج سے خانۂ نبوت سرورو انبساط میں تھا، دوسری بار اس ازدواج سے خانۂ امامت میں سرور و خوشی کا ماحول پیدا ہوا اور پوری فضا انبساط سے معمور ہوگئی، اس ازدواج کی بنا پر امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی نسل متصل ہو گئی اور پاکیزہ و طاہر فرزند دنیا میں آئے۔([5])
اس ازدواج کے تعلق سے تحقیقی خبر تاریخ کے بارے میں نہیں ملتی ہے جواد فاضل نے بس اتنا اشارہ کیا ہے کہ۰۵۰۰ ھ میں جب امام حسنؑ کی شہادت ہوگئی تو امام حسینؑ بھائی کے فرزند کے کفیل ہوئے، امام حسینؑ نے اپنی بھتیجی فاطمہؑ کا عقد اپنے فرزند علیؑ سے کیا اور اپنی بیٹی فاطمہؑ کا عقد حسن مثنیٰ بن امام حسنؑ سے کیا۔([6])
یہ امر مسلم ہے کہ یہ ازدواج امام حسینؑ کی امامت کے زمانہ میں ہوا ، امام صادقؑ نے فرمایا ہے کہ جب امام سجادؑ کاعقد ام عبد اللہ بنت امام حسنؑ سے ہواتو امام زینؑ العابدین نے ان کا نام صدیقہ رکھا۔([7])
امام زینؑ العابدین کی چھ ازواج تھیں ان میں دائمی زوجہ صرف فاطمہؑ بنت امام حسنؑ تھیں باقی سب یا توکنیز تھیں یا ام ولد۔
فرزند کی ولادت با سعادت:
جناب فاطمہ بنت امام حسنؑ کی حیات کا بہترین زمانہ وہ تھا جب پانچویں تاجدار امامت امام محمدؑ باقر کی ولادت با سعادت ہوئی پیغمبرؐ اسلام نے اس فرزند کی بشارت جناب جابر بن عبد اللہ انصاری کے ذریعہ دی تھی اور کہا تھا کہ انہیں سلام کہہ دیناان کا نام بھی ذکر کیا تھا۔([8])
امام پنجم ؑکی ولادت ۵۷ ھ میں مدینہ منورہ میں ہوئی آپ کی ولادت سے نسل امام حسنؑ و امام حسینؑ آپس میں متصل ہو گئی۔([9])
ابن شہر آشوب بیان کرتے ہیں کہ امام محمدؑ باقر ہاشمی ہیں ، ہاشمی اور علوی والدین سے دنیا میں تشریف لائے کیونکہ یہ وہ پہلی ذات ہے جس میں نسل امام حسنؑ و امام حسینؑ دونوں جمع ہوگئی کیونکہ آپ کی والدہ امام حسنؑ کی بیٹی تھیں ۔([10])
اس طرح امام پنجم کیلئے امامت کے مستقر ہوجانےسے دونوں اماموں کی نسلیں جاری رہیں اور امام محمد باؑقر کے بعد بھی دونوں اماموں کی نسل میں امامؑ آتے رہے، اس بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ جناب فاطمہ ؑآٹھ معصوم اماموں کی ماں ہیں دونوں نسل امامت کے مربوط ہونے کے بارے میں جناب فاطمہ معصومہ ؑ(قم) بنت امام موسیٰ کاظمؑ کی زیارت میں ذکر کیا ہے: اَلسَّلَامُ عَلَیكَ یَا بِنتَ الحَسَنِ وَ الحُسَینِ ۔
اس جملہ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام باقر ؑکے بعد نسل دونوں بھائی امام حسنؑ و امام حسینؑ سے چلے گی۔
فرزندوں کی تعداد:
قول مشہور کی بنا پر امام سجادؑ کے۱۵ ؍فرزند تھے ، کچھ لوگوں نے امام باقرؑ کو تنہا فرزند جناب فاطمہؑ لکھاہے اور دوسرے فرزندان امام سجادؑ کی مائیں ام ولد تھیں ۔([11])
ابن شہرآشوب اور علامہ مجلسی نے امام سجادؑ کے دوپسربطن جناب ام عبد اللہ (فاطمہؑ) سے لکھا ہے،انہوں نے لکھا ہے کہ امام سجادؑ کے تمام فرزندیا تو کنیزوں سے یا ام ولد سے تھے لیکن دو لڑکے امام باقؑر اور عبد اللہ کی ماں ام عبد اللہ بنت امام حسؑن تھیں ۔([12])
ابن سعد اور شیخ عباسؒ قمی نے امام سجادؑ کے بطن ام عبد اللہ (فاطمہؑ) سےچار فرزندوں کا ذکر کیا ہے، جن کے نام امام باقرؑ، حسن ،حسین، اور عبد اللہ باہر ہیں ۔([13])
جناب فاطمہ کی کرامت:
جناب فاطمہؑ مادر امامؑ پنجم مثالی اور ممتاز خاتون تھیں بیحد متقی اور پرہیزگار تھیں ، وہ مستجاب الدعوۃ ہونے کے ساتھ امور تکوینی میں تصرف کی قدرت کی حامل تھیں ۔
امام محمدؑباقر کا بیان ہے: کانت أمّی قاعدة عند جدار فتصدع الجدار و سمعنا هدة شدیدة فقالت بیدها لا وحق المصطفیٰ ما اذن اللہ لك فی السقوط فبقی معلقاً فی الجو حتّیٰ جازته فتصدق أبی عنها بمئةدینار۔ ([14])
میری والدہ ایک دیوار کے کنارےبیٹھی تھیں کہ وہ دیوار گرنے لگی، ہم نے اس کی خوفناک آواز کو سنا ، والدہ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور کہا: نہیں ! محمدمصطفیٰؐ کے حق کا واسطہ خدا نے تجھے گرنے کی اجازت نہیں دی ہے وہ دیوار ہوا میں معلق رہ گئی یہاں تک کہ والدہ ایک جانب چلی گئیں تب دیوار گری ، میرے والد نے ان کی طرف سے سو دینار صدقہ کیا۔
اس حدیث سے معلوم ہوتاہے کہ جناب فاطمہؑ کرامت الٰہی کی حامل تھیں جو کرامت اولیائے مخصوص کیلئے ہے یہ کرامت طہارت اور خدا سے مستحکم رابطہ کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے۔
نیز اما م صادقؑ نے اپنی جدۂ ماجدہ کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: کانت صدیقة لم تدرك فی آل الحسن مثلہا وہ صدیقہ خاتون تھیں امام حسنؑ کی آل میں ان کا کوئی مثل نہیں ملا۔([15])
جناب فاطمہؑ کربلا میں :
ام عبد اللہ (فاطمہؑ) اپنے شوہر امام سجادؑ اور فرزند امام محمدؑ باقر کے ساتھ کربلا میں موجود تھیں ۔([16])
وہ اپنے چچا امام حسینؑ اور بھائی و عبد اللہؑ کی شہادت اور اپنے شوہر کے اسیر اور زنجیر و بیڑی میں جکڑے جانے اور فرزند امام محمد ؑباقر کی تشنگی کی گواہ تھیں ، امام باقرؑ (عاشورا) اس روز کی سختی اور مصیبت کو اس طرح یاد کرتے ہیں : قتل جدی الحسین و لی أربعة سنین و انی لا ذکر مقتله وما نالنا فی ذٰلك الوقت۔([17])
اپنے جدامام حسینؑ کی شہادت کے وقت میں چار سال کا تھا، شہادت اور اس دن کے طاقت فرسا تمام واقعات مجھے یاد ہیں ۔
ظاہر ہے کہ ایسے میں یہ بعید ہے کہ آپ بغیرماں کے کربلا تشریف لائے ہوں اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ امام محمدؑ باقر کی والدہ کربلا میں موجود تھیں اور اسیروں میں سے تھیں ۔
صحیفہ نور اور مادر محمد ؑباقر:
جابربن عبد اللہ انصاری کا بیان ہے کہ جب امام حسنؑ کی ولادت با سعادت ہوئی تو نبیؐ و علی ؑسے محبت کرنے والے مبارکباد دینے کیلئے خانۂ علیؑ و فاطمہؐ پر آنے لگے،میں بھی اسی غرض سے ان کے دولت کدہ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ ایک بیحد نورانی صحیفہ فاطمہؑ زہرا کے ہاتھ میں ہےاور وہ رو رہی ہیں ، میں نے پوچھا: اے سیدۂ عالیہ یہ صحیفہ کیا ہے؟آپ نے فرمایا:یہ وہ صحیفہ ہے جس میں ان ائمہؑ کے نام درج ہیں جو میری نسل سے آئیں گے۔
جابر کہتے ہیں کہ میں نے جناب فاطمہؑ زہراسے صحیفہ کو طلب کیا تاکہ پڑھوں ،جناب فاطمہؑ نے فرمایا: اے جابر!اگر ممنوع نہ ہوتا تو میں تمہارے ہاتھ میں دیدیتی لیکن اس کو ہاتھ لگاناجائز نہیں ہے، مگر نبیؐ، وصیؑ یا اہلبیتؑ نبی کیلئے،تمہیں اتنی اجازت ہے کہ ہاتھ لگا ئے بغیر اس کو پڑھ لو، جابر کہتے ہیں کہ میں نے اس صحیفہ میں تمام اماموں اور ان کی ماؤں کے نام لکھے ہوئے دیکھے،ان کا بیان ہے کہ صحیفہ کے ایک حصہ میں لکھا ہو تھا: أَبُو جَعفَر مُحَمَّد بنِ عَلِیّ بَاقِر أُمُّہُ أُمُ عَبدِ اللہِ بِنت حَسَنِ بنِ عِلِیّ بنِ أَبِی طَالِب۔([18])
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اماموں اور ان کی ماؤں کی تعیین خدا وند عالم کی جانب سے ہوتی ہے۔
وفات :
فاطمہ بنت امام حسنؑ کی حیات تین اہم تاریخی ادوارسے گزری ہے ،امامت امام حسن وامام حسینؑ،امام سجادؑ۔
اس زمانہ میں ظالم و جابر حکام کی چیرہ دستیاں برابر جاری تھیں ، خانوادہ پیغمبرؐ اسلام مسلمانوں کی جانب سے بے مہری کا شکار تھا ، امام سجادؑ نے اس زمانہ کے حالات کا ایک گوشہ اس طرح بیان کیا ہے ، پورے مکہ اور مدینہ میں بیس افراد بھی ہمارے دوست نہ تھے۔([19])
اس زمانہ کے ظلم و ستم کی بنا پر مادر امام محمدؑ باقر کی تاریخ وفات اور قبر کا بھی پتہ نہیں مل پایا، بعض مدارک میں بیان ہوا ہےکہ فاطمہ بنت امام حسنؑ مادر امام ؑباقر کی وفات ۵۷ سال کی عمر میں مدینہ میں ہوئی۔([20])
([20])- ریاحین الشریعۃ،ج:۳،ص:۱۶۔
#islam #quraan #imamat #ideology #iran #ghadeer #khum #prophet #muhammad #karbala #saqeefa #zahra #eid #jashn #maula #hadith #rawi #ahlesunnat #takfiri #wahabiyat #yahusain #aashura #azadari #mahfil #majlis #
#اسلام#قرآن # امامت#غدیر #خم # حدیث# راوی# عقاید# محمد# عاشورا#کربلا # سقیفہ#خلافت # ملوکیت#عمر #ابو بکر# عثمان# علی#صحابی # صحابیات#تاجپوشی ##islam #اسلامی تعلیمات #Islamic # اسلامیات#education # اسلام# karbalastatus #nadeemsarwar #nohastatus #imamraza #imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najafalihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain✋ #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي
#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan#muharram1441 #yaabbas #yafatima#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #
#سلامعزیزخدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق##या_अली_मदाद92कभी नहीं #कला #अहलूलबैत #यमहदी #इराक #मुहर्रम #जैनब #करबला #जैनिमाम #प्यार #अल्लाह #शिया #इमामाली #अहलूलबैत #जस्टिसफॉरजैनब #आसिफा #जस्टिसफॉरसिफा #नजफ #इमामहुसैन #कुरान #याब्बास #याहुसैन #अली #मुहर्रम #इस्लाम #याली #हुसैन #यालीमदाद #मुस्लिम #लब्बाइक्यअब्बास #इमामहदी #आधिकारिक #अजादार #सैयदाजैनब #ए #इमामहसन#मुहर्रम1441 #याब्बास #याफातिमा#फातिमा #अल्लाह #करबला #अली #हुसैन #जीसस #नजफ #एफ #इमाम #ए #कैथोलिक #तिमा #इमामाली #वर्जेनमारिया #पुर्तगाल #ओ #कुरान #मुहम्मद #इमामहुसैन #मारिया #nossasenhoradefatima #a #प्रार्थना #याली #सलाम्याहुसैन #मशाद #ख्वाजा #शिया #मदीना
No comments:
Post a Comment