Sunday, 29 December 2024

مادران معصومین ایک تعارف۔7- جناب ام فروہ مادر امام جعفر صادق ع

 

امام صادقؑ کی  کا نام فاطمہؑ یا قریبہ ہے، کنیت ام فروہؑ یا ام قاسم تھی، آپ جناب قاسم بن محمد بن ابی بکر کی بیٹی تھیں ، ماں کی طرف سے بھی جناب ابو بکر تک پہونچتی ہیں ۔

جناب ام فروہؑ نیک سیرت و کردار خاتون تھیں امام صادقؑ نے ان کی مدح کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ وہ حدیث کی راوی بھی ہیں ، امام صادقؑ نے فرمایا ہے کہ میری والدہ مومن، متقی، نیکو کار تھیں اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے۔

بہت سے تاریخ نویسوں نے ان کو اپنے زمانہ کی پرہیزگار ترین خاتون قرار دیا ہے، ان کے فضائل اتنے تھے کہ بعض لوگوں نے امام صادق کو اِبْنُ المَکرِمَة (کریم خاتون کے فرزند) کے نام سے یاد کیا ہے.

ام فروہ بنت قاسم بن محمدؑ بن ابی بکر تیمی ،آپ کے والد امام زینؑ العابدین کے شاگرد تھے اس تعلق سے خاندان بنی ہاشم سے متعارف ہوئیں ، انہوں نے بچپن میں بارہا اس جملہ کی گواہی دی ، جب آپ کے والد کہتے تھے: قَالَ عَلِیُّ بن الحُسَینؑ وہ وقت بھی آیا جب آپ امام محمد ؑباقرؑ کی زوجیت پر فائز ہوئیں اور امام صادقؑکے بنا کردہ مکتب عظیم جعفری کو دنیا میں پیش کیا۔

نام و کنیت:

مورخین نے مادر امام صادؑق کے نام قریبہ اور فاطمہ ؑذکر کئے ہیں ، بعض لوگوں کی نظر میں ان کا اصلی نام قریبہ تھا بعد میں فاطمہؑ کے نام سے مشہور ہوئیں ۔ ([1])

آپ کی کنیت ام فروہ ؑہے۔([2])

تاریخ کی کتابوں میں ان کی کسی فروہ نام کی دختر کاذکر نہیں ملتا ہے، ممکن ہےاس کنیت کی وجہ عربوں کی رسم کی بنا پر ہو جو بچپن میں منتخب کی جاتی ہے۔

آپ کے والد قاسم بن محمد ؑبن ابی بکر اہلسنت کی نگاہ میں مدینہ کے سات فقہا میں سے تھے۔([3])  

 

اور امامیہ کا نظریہ ہے کہ وہ جلیل القدر اور مورد اطمینان شخصیت کے حامل تھے،  اصول کافی میں امام صادق ؑسے مروی ہے کہ علی بن حسینؑ کے مؤثق افراد میں سعید بن مسیب ، قاسم بن محمدؑ بن ابی بکر اور ابو خالد کابلی تھے۔([4])

قاسم امام زین ؑالعابدین کے خالہ زاد بھائی تھے کیونکہ زمانہ امیرؑ المومنین مین ایران کی فتح کے بعد بادشاہ یزدجرد کی دو بیٹیاں بھی اسیر ہو کر آئیں تھیں ، ان میں شہر بانوکا عقد امام حسینؑ سے اور شاہ زنان کاعقد محمدؑ بن ابی بکر سے ہوا تھا، جناب شہربانو کے بطن سے امامؑ چہارم اور شاہ زنان کے بطن سے جناب قاسم کی ولادت ہوئی۔([5])

جناب ام فروہؑ کی ماں اسماء بنت عبد الرحمٰن بن ابی بکر تھیں ، اس بنا پر ام فروہ کا مادری اور پدری دونوں نسب ابوبکر پر منتہی ہوتا ہے، اسی وجہ سے امام صادق ؑنے فرمایا: ولدنِیْ أَبُوْ بَکْر مَرَّتَیْن۔([6])

ازدواج ام فروہؑ:

امام سجادؑ کے بعد کے اماموں کی ماؤں کا تذکرہ تاریخ میں مفصل طور پر بیان نہیں ہوا ہے،اس وجہ سے ازدواج ام فروہ ؑو محمد ؑباقر کی تاریخ معلوم نہیں ہوتی ہے، امام محمدؑ باقر کی دو دائمی بیویاں ام فروہ اور ام حکیم تھیں ۔([7])

ام فروہؑ سب سے پہلی دائمی زوجہ تھیں ، امام سجادؑ نے خواہش کی کہ جناب قاسم کی بیٹی کو اپنے فرزند امام باقؑر کیلئےخواستگاری کریں ، جب آپ نے جناب قاسم بن محمدؑ سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ فرزند رسولؐ ! یہ آپ کو حق تھا کہ میری بیٹی کی خواستگاری کررہے ہیں ، آپ کو میری جان و مال اور عیال پر زیادہ اختیار ہے، اس طرح جناب ام فروہ زوجیت امام محمدؑباقر میں آئیں ۔([8])

ولادت فرزند:

امام محمد ؑباقرکے جناب ام فروہؑ کے بطن سے دو فرزند تھے ، امام جعفر ؑصادق اور عبدؑ اللہ، امام صادق ؑکی ۱۷؍ربیع الاول؁۰۸۰۰ھ یا ؁۰۸۲۰ھ یا ؁۰۸۳۰ھ میں ولادت با سعادت ہوئی۔([9])

جس روز بیت الشرف امامت میں روز ولادت پیغمبر ؐاسلام کے سرور و انبساط کا ماحول تھا تو اس فرزند چھٹے وصی رسولؐ کی ولادت سے خانۂ امامت نورانی ترین ہو گیا،جب امام صادقؑ کی ولادت ہوئی تو جو قابلہ مدد کیلئے تھی، اس نے دیکھا کی فرزند چھوٹا اور لاغر ہے، تو اسےفکر ہوئی کہ شاید یہ نو مولود زندہ نہ رہے لیکن اس کے بعد مژدہ جانفزا کہ فراموش نہیں کر سکی نو مولود ماں کی آغوش میں تھا کہ کمرہ سے نکل کر پدر بزرگوار کےپاس گیا قابلہ نے مکان میں نومولود کو تلاش کیا تو بچہ کو نہ پایا امام محمدؑباقرگھر میں موجود نہ تھے تو قابلہ مولود کے جد امجد امام سجادؑ کے پاس گئی اور کہا کی خدا نے آپ کو ایک پوتا عطا کیا ہے، امام سجادؑ نے فرمایا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس کی آمد میں بھلائی ہے کیا یہ خوشخبری تم نے ان کے والد کو دی ہے؟ قابلہ نے کہا کہ والد گھر میں نہیں ہیں ، امام سجادؑنے فرمایا کہ میں اپنے پوتے کو دیکھنا چاہتا ہوں ،پھر امام سجادؑ نے اس قابلہ کو خوشخبری سنانے کا انعام پانچ دینار عطا فرمایا۔([10])

ام فروہؑ کی طنفہ (گاؤں ) کی جانب ہجرت:

؁۰۹۰۰ھ میں مدینہ میں نہایت خطرناک اور پھیلنے والی چیچک کی بیماری پھیلی کچھ بچے اس میں مبتلا بھی ہوگئے امام صادقؑ اس وقت دس یا سات سال کے تھے ، تو ام فروہؑ اپنے فرزند وں کو لے کے طنفہ گئیں تاکہ بچے اس بیماری میں مبتلا نہ ہوں ، طنفہ میں سکونت کے زمانہ میں جب یہ اطمینان ہو گیا کہ ان کے بچے اس بیماری سے محفوظ ہیں لیکن وہ اس سے غافل رہیں کہ خود خطرناک مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں ، یہ ایک عام کیفیت تھی کہ جو لوگ بھی اس بیماری میں مبتلا ہوتے تھے وہ خود کو بیمار نہیں سمجھ پاتے تھے ، صرف انہیں اپنے بچوں کی فکر رہتی تھی، جناب ام فروہؑ نے کہا کہ انہیں طنفہ سے مدینہ پہونچایا جائے ، امام محمدؑ باقر کو اطلاع دی گئی کہ جناب ام فروہؑ چیچک کی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں چونکہ یہ ایک خطرناک بیماری تھی لہٰذا امام محمدؑباقرطنفہ جانے پر مجبور ہوگئے، درس و تدریس کو معطل کیا ، اس گاؤں کا عزم کرنے سے پہلے روضۂ پیغمبر ؐاسلام پر گئے اور دعا کی کہ زوجہ کو شفا حاصل ہو جائے، اس کے بعد طنفہ زوجہ کے پاس تشریف لےگئے،جب ام فروہ نے امامؑ کو دیکھا تو کہا کہ آپ یہاں کیوں تشریف لائے ہیں ؟ شائد لوگوں نے آپ سے نہیں بتایا کی میں چیچک کے مرض میں مبتلا ہوں ،کیا آپ نہیں جانتے ہیں کہ ایسے مریض کی عیادت کیلئے نہیں آیا جاتا ہے، امام محمدؑ باقر نے جواب میں فرمایا : میں نے روح پیغمبرؐ اسلام سے دعا کی ہے کہ خداآپ کو شفا عطا کرے ، میں جانتا ہوں کہ آپ کو شفا ملے گی اور میں اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوں گا،ام فروہؑ دوا علاج کے بعد مدینہ واپس ہوئیں لیکن چونکہ ابھی بیماری کا مدینہ سے خاتمہ نہیں ہوا تھا تو اپنے فرزندوں کو شہر میں واپس نہیں لائیں ۔([11])

جناب ام فروہؑ فرزند کی نگاہ میں :

امام صادقؑ نے مادر گرامی ام فروہؑ کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: کانت امّی ممن آمنت واتقنت واحسنت واللہ یحبّ المحسنین۔ ([12])

میری والدہ ان میں سےتھیں جو ایمان لائیں تقویٰ و نیکوکاری کے ساتھ زندگی بسرکی اور خدا نیکوکاروں کو دوست رکھتا ہے۔

اس حدیث میں اس عظیم خاتون کی توصیف بیان کی گئی ہے۔

۱۔ ایمان : خداوندعالم پرایمان رکھنا،شکست ناپذیر قلعہ ہے، جس کی پناہ میں آنے کے بعد انسان شیاطین کے حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

۲۔تقویٰ: اس قوت و طاقت کو کہا جاتا ہے جو انسان کو لغزشوں سے محفوظ کرتا ہے اس کے سایہ میں زندگی گزارنے والے پر گناہ کا انحرافی راستہ انسان کیلئے مسدود ہوجاتا ہے اور حق کا صراط مستقیم کھل جاتا ہے۔

۳۔نیکوکاری: نیکو کاری کی مدح و ستائش میں قرآن کریم کا بیان کافی ہے واحسنُوا اِنَّ اللہَ یُحِبُّ المَحسِنِین۔ نیکی کرو ،خدانیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

جناب ام فروہ راویہ نور:

جناب ام فروہ ؑکوتین ائمۂ معصومینؑ : امام سجادؑ (خسر معظم) امام محمد ؑباقر (شوہر) اور امام صادقؑ (فرزند) کا متبرک زمانہ حاصل ہوا ، عورتوں میں وہ حدیث کی راوی بھی تھیں ۔

اصول کافی میں آپ سے یہ روایت منقول ہے: امامؑ نے فرمایا کہ میری والدہ نےمجھ سےکہا کہ آپؑ کے والد نے مجھ سے فرمایا: یا أم فروہ انی لادعوا اللہ لمذنبی شیعتنا فی الیوم واللیلة ألف مرة لانا نحن فیما الرزایا نصبر علی مانعلم من الثواب وهم یصبرون علی ما لا یعلمون۔([13])

اے ام فروہ ؑ! میں ہر شب وروز گنہگار شیعوں کیلئے ہزار مرتبہ دعا کرتا ہوں کیونکہ مجھے صابرین کی جزا معلوم ہے اور صبر کرتا ہوں لیکن باوجودیکہ یہ لوگ صابرین کی جزا سے واقف نہیں ہیں صبر کرتے رہتے ہیں ۔

علامہ مامقانی نے اس حدیث کے نقل کرنے کے بعد لکھا ہے کہ اس روایت کا متن دلالت کرتا ہےکہ ام فروہؑ مؤثق تھیں اور وہ تقویٰ اور عمل صالح کی حامل تھیں تو ہم انہیں مورد اطمینان قرار دیتے ہیں ۔([14])

فقہ اہلبیتؑ کا دفاع:

عبد الاعلیٰ کا بیان ہے کہ میں نے جناب ام فروہؑ کو خانۂ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا وہ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھیں تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے وہ حجر اسود کواپنے بائیں ہاتھ سے بوسہ دے رہی تھیں ایک شخص جو وہاں مشغول طواف تھا اس نے ان سے کہا: یَا أمَة اللہُ أخطأت السنة فقالت انا لأغنیاء عن علمك۔ اے کنیز خدا سنت اور آداب میں غلطی کی ہے کہ بائیں ہاتھ سے حجر اسود کو بوسہ دیا ،ام فروہؑ نے فرمایا کہ ہم تمہارے علم سےبے نیاز ہیں ۔([15])

شیخ عباس قمی بیان کرتے ہیں کہ ظاہراً وہ شخص فقہائے عامہ میں سے تھا اورکیوں کر فقہائے عامہ سے وہ خاتون بے نیاز نہ ہوتیں جن کاشوہر باقر العلومؑ اولین وآخرین ہے اور ان کے خسر امام زینؑ العابدین اور فرزند سرچشمۂ علم ومعدن حکمت امام جعفر ؑصادق ہیں ،خود ان کے والد امام سجادؑ کے موثق اور معتمد لوگوں میں اور مدینہ کے سات فقیہوں میں سے ایک ہیں ،جنھوں نے دامن علم میں تربیت پائی،خانہ فقہ میں نشوونما پائی یہ خاتون باعظمت اس درجہ کرامات کی حامل تھیں کہ امام جعفر ؑصادق کو لوگ ابن المکرمہ کے نام سے بھی یاد کرتے تھے۔ ([16])

وکیل فرزند:

ظالم وجابر حکام کی گرفت کے ڈر سےشیعہ ائمۂ معصومینؑ سے ملاقات کی جرات اور ہمت نہیں رکھتے تھے ،شیعوں کا گروہ بھی مسافت کی دوری کی وجہ سے ائمہؑ کی بارگاہ میں شرفیاب نہیں ہوپاتاتھا۔اس درمیان میں تشیع کی حفاظت اور شیعوں تک ائمہؑ کے پیغام کو پہونچانے کیلئے وکالت کا طریقہ جاری تھا وکیل امامؑ اور شیعوں کے درمیان رابطہ کاکام کرتاتھا وکیلوں کی ذمہ داری یہ ہوتی تھی کہ وجوہات شرعیہ کو لوگوں سے حاصل کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کریں اور لوگوں کے اعتقادی اور سیاسی سوالات کے جوابات دیں ،ائمۂ معصومینؑ کے وکلاء مسائل اعتقادی اور شرعی سے واقف اور ان کیلئے مورد وثوق تھے امام صادق ؑکی مادر گرامی اور ان کی شریکۂ حیات دونوں امام صادقؑ کی وکیل تھیں :

کلما أراد الامام الصادق (ع) تقسیم حقوق أهل المدینة اعطاھا لأمه أم فروة وزوجة حمیدة المصفَّاة۔([17])

جب امام صادقؑ مدینہ کے لوگوں میں مالی حقوق تقسیم کرنا چاہتے تھے تو اپنی والدہ ام فروہؑ اور زوجہ حمیدہ ؑمصفاۃ کو دیتے تھے۔ 


([1])- روضۃ الواعظین، ص:۱۸۱، مقاتل الطالبین،ص:۱۵۹، اعیان الشیعۃ، ج:۹، ص:۶۵۹۔

([2])- کشف الغمۃ، ج:۲، ص:۱۵۵، الفصول المہمۃ، ص:۲۲۲۔

([3])- الطبقات الکبریٰ،ج:۵،ص:۱۹۴۔

([4])- اصول کافی ،ج:۲، ص:۵۰۱۔

([5])- اعلام الوریٰ، ص:۲۵۶۔

([6])- دلائل الامامۃ، ص:۲۴۸۔

([7])- الارشاد، ص:۵۲۴۔

([8])- معصوم ہفتم ، ص:۸۶.

([9])- علی الترتیب: کشف الغمۃ، ج:۲، ص:۱۵۵، الامام الصادق والمذاہب الاربعۃ، ج:۱، ص:۳۵، الارشاد، ص:۵۳۵، دلائل الامامۃ، ص:۲۴۴.

([10])- مغزمتفکر جہان شیعہ امام جعفر صادق،ص: ۱۹ تا ۲۱۔

([11])- مغز متفکر جہان شیعہ، ص: ۳۰تا۳۱۔

([12])- اصول کافی، ج:۲، ص:۵۰۱۔

([13])- اصول کافی،ج:۲،ص:۵۰۱۔

([14])- تنقیح المقال، ج:۳،ص:۷۳،قسم :۲۔

([15])- بحار الانوار، ج:۲۶، ص:۳۷۶ ، اعیان الشیعہ،ج: ۱، ص:۶۵۱۔

([16])- منتہی الآمال، ج:۲ ، ص:۲۳۵۔

([17])- تنقیح المقال،ج: ۳، ص:۷۶، اعلام النساء المومنات، ص:۳۱۱۔

 

 

 

 

 

 

 

 

#islam #quraan #imamat #ideology #iran #ghadeer #khum #prophet #muhammad #karbala #saqeefa #zahra #eid #jashn #maula #hadith #rawi #ahlesunnat #takfiri #wahabiyat #yahusain #aashura #azadari #mahfil #majlis #

#اسلام#قرآن # امامت#غدیر #خم # حدیث# راوی# عقاید# محمد# عاشورا#کربلا #  سقیفہ#خلافت # ملوکیت#عمر #ابو بکر# عثمان#  علی#صحابی # صحابیات#تاجپوشی ##islam #اسلامی تعلیمات #Islamic # اسلامیات#education # اسلام# karbalastatus #nadeemsarwar  #nohastatus  #imamraza #imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najafalihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي

#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan#muharram1441 #yaabbas #yafatima#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #

#سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق##या_अली_मदाद92कभी नहीं #कला #अहलूलबैत #यमहदी #इराक #मुहर्रम #जैनब #करबला #जैनिमाम #प्यार #अल्लाह #शिया #इमामाली #अहलूलबैत #जस्टिसफॉरजैनब #आसिफा #जस्टिसफॉरसिफा #नजफ #इमामहुसैन #कुरान #याब्बास #याहुसैन #अली #मुहर्रम #इस्लाम #याली #हुसैन #यालीमदाद #मुस्लिम #लब्बाइक्यअब्बास #इमामहदी #आधिकारिक #अजादार #सैयदाजैनब ##इमामहसन#मुहर्रम1441 #याब्बास #याफातिमा#फातिमा #अल्लाह #करबला #अली #हुसैन #जीसस #नजफ #एफ #इमाम ##कैथोलिक #तिमा #इमामाली #वर्जेनमारिया #पुर्तगाल ##कुरान #मुहम्मद #इमामहुसैन #मारिया #nossasenhoradefatima #a #प्रार्थना #याली #सलाम्याहुसैन #मशाद #ख्वाजा #शिया #मदीना

 

 

 


 

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...