Friday, 3 January 2025

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔


 

آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔

آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا، روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ امام محمد باقرؑ نے جناب حمیدؑہ کو بردہ فروش سے خرید کر اپنے فرزند امام صادقؑ کو عطا کیا، آپؑ کی قبر قبرستان بقیع کے مشرقی حصہ میں جناب نجمہ مادر امام صادق کی قبر کے قریب ہے. حدیثی منابع سے پتہ چلتا ہے کہ امام صادق نے اپنے ایک صحابی کے فقہی سوالات کے جواب کیلئے انہیں حمیدہ کی جانب رجوع کرنے کا حکم دیا اور ان سے فرمایا کہ اپنی کنیز کو حمیدہ کے پاس بھیجے اور اپنے سوال کا جواب معلوم کرے۔

امام صادقؑ حمیدہؑ، ام فروہؑ اور اپنی دختر کو اہل مدینہ کے حقوق کی ادائیگی کیلئے بھیجتے تھے، جناب حمیدہؑ ان پانچ افراد میں سے تھیں جنہیں امام صادقؑ نے اپنے وصی کے عنوان سے پہچنوایا تھا۔

امام باقرؑ جناب حمیدؑہ کو دنیا میں پسندیدہ اور آخرت میں مدح شدہ قرار دیا تھا، امام صادقؑ نے حمیدہؑ کو رجس سے پاکیزہ اور سونے کے ٹکڑے کے مثل توصیف کی ہے کہ ملائکہ ہمیشہ ان کی مراقبت کرتے تھے، اس لئے ان کو«حمیدة المصفَّاہ» کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔

امام موسیٰ کاؑظم کی والدہ گرامی جناب حمیدؑہ اپنے زمانہ کی فضیلت مآب خواتین میں سےتھیں ان کی فضیلت کے واسطے اتنی بات کافی ہےکہ امام محمدؑباقر نے اولین ملاقات اور تعارف میں ان کی مدح کرتے ہوئے اپنے فرزند امام صادقؑ سے ان کا عقد کردیا،ان کے فضائل اور مناقب زیادہ ہیں راویوں اور مورخین نے انہیں عقلمند خاتون اور راوی حدیث کے نام سے یاد کیا ہے۔ ([1])

حمیدہ ؑنے امام صادقؑ سے ازدواج کے بعد معصوم شوہر کی تعلیمات سے کسب فیض کرکے کمالات کے بلند ترین مرتبہ کو حاصل کرلیا کہ امام صادؑق عورتوں کو حکم دیاکرتے تھے کہ احکام شرعی کو حمیدہؑ سے حاصل کیا کریں ۔ ([2])

حمیدہؑ ان پاکیزہ کردار وسیرت خواتین میں سے ہیں جو کبھی شرک ،فسق وفجور میں مبتلا نہیں ہوئیں وہ اس رحم طاہر سے وجود میں آئیں ہیں کہ ان کی مادری لیاقت سےولی خدا کی پیدائش ہوئی اور مادران ائمہ ؑکے سلسلہ میں قرار پائیں ۔

نام و لقب و نسب:

سیرت نویسوں کے مادر امام موسیٰ کاظمؑ کے بارے میں مختلف بیانات ملتے ہیں ، مشہور نظریہ کی بنا پر امام ہفتم کی والدہ کا نام حَمِیدَہ یا حُـمَیدَہ ہے۔ ([3])

کمرہ ای نے علامہ مجلسی کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ حُمَیدَہ لفظ حَمِیدَہ کا اسم تصغیر ہے۔ ([4])

تذکرہ نویسوں کے بیانات اور روایات میں مادر امام موسیٰ کاظمؑ کے دو لقب ذکر ہوئے ہیں :

* مصفاۃ: جس کے معنی پاک وخالص کے ہیں ،حمیدہ کو یہ لقب ان کے شوہر امام صادقؑ کی جانب سے حاصل ہواتھا، حَمِیدَة مُصَفَّاة مِنَ الأَدنَاس۔  ([5])

* لؤلؤۃ: ابن شہر آشوب نےلفظ لؤلؤۃ کو حمیدہ کی کنیت قرار دیاہے۔ ([6])

لیکن اس میں ان کو اشتباہ ہواہےکیونکہ کنیت ہمیشہ لفظ «ام»سے شروع ہوتی ہے۔

جناب حمیدہ کے والد کانام صاعد بربری ہے، (بربر ایک قبیلہ کانام ہے جو مغربی پہاڑوں (مراکش)میں رہتے ہیں ۔) ([7])

جناب حمیدہ کے چار فرزند ہیں موسیٰؑ،اسحاق،محمد،فاطمہ کبریٰ۔ ([8])


 

مورخین اور راویوں نے جناب حمیدہ کی جائے ولادت اور قبیلہ کے بارے میں مختلف نظریات تحریر کئے ہیں :

(۱)۔ امام کاظمؑ کی والدہ کانام حمیدہ بربریہ یا اندلسیہ ہے اس میں بربریہ زیادہ صحیح ہے۔ ([9])

(۲)۔ امام کاظمؑ کی والد ہ کنیز تھیں ان کا نام حمیدہ اندلسیہ یا بربریہ ہے ،کچھ لوگ انہیں رومی بھی کہتے ہیں ان کے اندلسی ہونے کو رجحان حاصل ہے۔ ([10])

(۳)۔ امام کاظمؑ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بنت صاعد بربری ہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اندلسی ہیں ۔ ([11])

(۴)۔ علی ابن میثم کہتے ہیں کہ حمیدہ مادر امام کاظمؑ اشراف عجم میں سے ہیں ۔ ([12])

اس بنا پر ان کاعربی نہ ہونا تمام مورخین کی نظر میں متفق علیہ ہے۔

بیت الشرف امام محمدؑ باقر تک رسائی:

ابن عکاشہ کا بیان ہے میں امام محمدؑ باقر کی خدمت میں حاضر ہوا امام صادقؑ ان کی خدمت میں موجود تھے امام محمد ؑباقر نے میری عزت افزائی کی تھوڑا سا انگور میرے سامنے پیش کیا میں نے عرض کیا کہ امام صادق ؑسن ازدواج کو پہونچ چکے ہیں آپ ان کیلئے شریکۂ حیات کیوں نہیں لاتے ہیں ؟

امام محمدؑباقر نے پیسوں کی تھیلی جو سر بمہر تھی مجھے بتائی اور فرمایا کہ جلدی ہی ایک بردہ فروش بربر سے آئے گا اور دار میمون میں قیام کرے گا میں اس تھیلی سے ان کیلئے ایک لڑکی خریدوں گا۔

چند دنوں کے بعد دوبارہ امام باقرؑ کی خدمت میں گیا امامؑ نے فرمایا کہ وہ بردہ فروش ابھی آیا ہے تم یہ پیسوں کی تھیلی اٹھا لو اور اس سے ایک کنیز خرید لاؤ۔

میں غلام فروش کے پاس گیا اس نے کہا: میں نے تمام غلاموں اور کنیزوں کو بیچ دیا ہے صرف دو بیمار کنیزیں باقی ہیں ان میں سے ایک دوسرے سے بہتر ہے ۔

میں نے کہا انہیں لاؤتاکہ میں دیکھوں جب وہ انہیں لایا تو میں نے کہا یہ جو سب سے اچھی ہے اس کی قیمت کیا ہے؟اس نے کہا کہ ۷۰؍ اشرفی۔میں نے کہا کہ مہربانی کرکے کم کردو ،اس نے کہا کہ ۷۰ ؍اشرفی سے کم میں نہیں فروخت کروں گا،میں نے کہا کہ میں اسے اس کیسہ پول کے عوض خریدوں گا چاہے اس میں جتنا بھی پیسہ ہو ایک شخص باریش سفید بردہ فروش کے قریب تھا اس نے کہا کہ تھیلی کو کھولو اور شمار کرلو،بردہ فروش نے کہااسے نہ کھولو میں ۷۰ ؍دینار سے ایک حبہ کم میں نہیں بیچوں گا اس ضعیف شخص نے مجھ سے کہا قریب آؤ میں قریب گیا ،تھیلی کی مہر کھولی اور اشرفیوں کو شمار کیا بالکل ۷۰ ؍ اشرفی تھی کنیز کو اپنی تحویل میں لیا اور امام باقرؑ کے پاس آیا اس وقت امام صادقؑ وہاں موجود تھے۔


 

قبل اس کے کہ میں کچھ کہتا امام باقرؑنے ان تمام باتوں کوبیان کر دیا جو میرے اور بردہ فروش کے درمیان ہوئی تھی اس کے بعد حمد وثنا باری تعالیٰ بجالائے۔ ([13])

حمیدہ کی خریداری کے واقعہ کو مسعودی نے اثبات الوصیہ میں جناب جابر سے نقل کیا ہے۔

ابن عکاشہ کہتے ہیں کہ جب میں حمیدہ کو امام محمد ؑباقر کی خدمت میں لایا توآپ نے ان سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا حمیدہ امام باقرؑ نے فرمایا: حَمِیدَةٌ فِی الدُّنیَا وَمَحمُودَةٌ فِی الآخِرَۃِ۔ تم دنیا وآخرت میں پسندیدہ ہو۔

امام نے دوسرا سوال کیا تم باکرہ ہویا ثیبہ ؟اس نے جواب دیا باکرہ۔ امامؑ نے فرمایا: ایسا کیو ں کرہوا جبکہ بردہ فروش اپنے قبضہ کی کنیزوں کو فاسد کر دیتے ہیں ؟حمیدہ نے کہا کہ جب میرا مالک میرا قصد کرتا تھا تو خدا ایک باریش سفید شخص کو اس پر مسلط کردیتا تھا وہ اسے اتنے طمانچے لگاتا تھا کہ وہ اپنے ارادہ سے بازآتا تھا ،یہ واقعہ کئی بار ہوا۔ ([14])

ازدواج جناب حمیدہؑ:

عالم معاصر باقر شریف قرشی بعض ائمۂ معصومینؑ کی کنیزوں سے ازدواج کے بارے میں تحریر کرتے ہیں :

ہمارے ائمۂ معصومینؑ کی سیرت یہ رہی ہے کہ جب کسی کنیز سے ازدواج کا ارادہ کرتے تھے تو پہلے اس کنیز کو راہ خدا میں آزاد کرتے تھے اسلامی عقائد کی تعلیم دیتے تھے اور اس کو مختار بناکر اس سے ازدواج کرتے تھے امام محمد ؑباقر نے کنیز کی خریداری کے بعد اسے راہ خدا میں آزاد کیا پھر اپنے فرزند امام صادقؑ کے عقد میں دیا۔ ([15])

ازدواج امام صادق ؑو حمیدہ ؑکی تاریخ معلوم نہیں ہو سکی ہے، جناب جابر کا بیان ہے کہ جب امام باقرؑ نے حمیدہ کی خریداری کی اور طے کرلیا کہ انہیں امام صادقؑ کے عقد میں لائیں تو اپنے فرزند سےفرمایا: اے ابو عبد اللہ ، حمیدہ کنیزوں کی سردار، مہذب ، مؤدب اور گندگی سے پاک ہے، ملائکہ نے تمہارے لئے اس کی حفاظت کی ہے، یہاں تک کہ تم تک وہ پہونچی یہ ایک خدا کی جانب سے ایک کرامت ہے۔ ([16])

فرزند کی ولادت:

جناب حمیدہؑ کی سب سے عظیم فضیلت یہ ہے کہ آپ کے بطن پاکیزہ سے امام موسیٰ کاظمؑ کی ولادت باسعادت ہوئی، امام جعفر ؑصادق ؁۰۱۲۸۰ھ میں اپنی زوجہ کے ہمراہ مع اپنے اصحاب کے حج بیت اللہ کیلئے تشریف لے گئے، مناسک حج کی تکمیل کے بعد جب سرزمین ابواء پر پہونچے تو امام موسیٰ کاظمؑ کی ولادت ہوئی۔ ([17])

ابو بصیر کا بیان ہے کہ جس سال امام موسیٰ کاظمؑ کی ولادت ہوئی میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ سفرحج میں امام صادق ؑکی خدمت میں حاضر ہوا، جب ہم واپسی میں منزل ابواء پر پہونچے تو امام نے ہمارے لئے دوپہر کا کھانا تیار کرنے کا حکم دیا ،آپ کےخدمت گذار نے نہایت عمدہ کھانا ہمارے سامنے پیش کیا ، کھانے کے دوران حمیدہؑ کا ایک پیغامبر امامؑ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ حمیدہ کہتی ہیں کہ وقت ولادت قریب آگیا ہے، امامؑ نے اس سے قبل حمیدہ سے فرمایا تھا کہ جب ایسا وقت آئے تو مجھے خبر کرنا امام صادقؑ خوشی خوشی حمیدہ کے خیمہ کی طرف گئے اور تھوڑی دیر کے بعد خوشی و سرور سے مسکراتے ہوئے واپس ہوئے، ہم نے کہا کہ خدا آپ کو ہمیشہ مسکراتا ہوا رکھے، حمیدہ کا حال کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: خداوند عالم نے حمیدہ کو سلامتی عطا کرتےہوئے مجھے ایک ایسا فرزند عطا کیا جو بہترین مخلوق ہے، حمیدہ نے مجھے خبر دی جس سے میں آگاہ تھا، میں نے کہا : میں آپ پر قربان جاؤں ، حمیدہ نے آپ کو کیا خبر دی ؟امامؑ نے فرمایا: حمیدہ نے کہا کہ جب میرا فرزند دنیامیں آیا اس نےاپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھا اور اپنے سر کو آسمان کی جانب بلند کیا، میں نے حمیدہؑ سے کہا کہ یہ انبیاء ؑو اوصیاءؑکی ولادت کی علامت ہے۔ ([18])

منہال قصاب بیان کرتے ہیں : میں مدینہ جانے کے ارادہ سے مکہ سے نکلا ، منزل ابواء پر پہونچا تو میں نے دیکھا کہ خداوند عالم نے امام صادق ؑکو فرزند عطا کیا ہے، میں امامؑ سے جلدی مدینہ پہونچا، امامؑ بعد میں تشریف لائے آپ نے تین روز تک لوگوں کو فرزند کی ولادت کے سلسلہ میں کھانا کھلایا ،میں بھی ان کھانا کھانے والوں میں تھا۔ ([19])


 

فقہ اہلبیت کی نشر و اشاعت:

امام صادقؑ کی زوجہ حمیدہ ؑمصفاۃ کو اپنے شوہر سے کسب فیض کا بہترین موقع ملا آپ نے بھی ان کی تعلیم و تربیت میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں رکھی، کسب فیض کر کے حمیدہ عظمت اور بلندی کی اعلیٰ منزل پر پہونچیں ، گزرتے زمانہ کے ساتھ حمیدہ کے علم میں اضافہ ہوتا رہا، انہیں نے کسب علوم کی راہ میں اتنی کوشش اور لگن سے کام لیا کہ اہلبیتؑ کے علوم کی نشر واشاعت میں بھی مصروف ہوئیں ، متعدد بار امام صادقؑ نے ان سے فرمایاکہ مسلمان عورتوں کی تعلیم و ہدایت میں مشغول رہیں اور عورتوں سے فرمایا کہ اپنے احکام شرعی حمیدہ سے حاصل کرلیا کریں ۔ ([20])

محدث عظیم شیخ عباسؒ قمی اس بارے میں لکھتے ہیں کہ بعض روایات سے میرے لئے یہ بات ظاہر ہوئی کہ وہ اس درجہ فقیہہ اور عالمہ احکام ومسائل تھیں کہ امام صادقؑ عورتوں کو حکم دیتے تھے کہ مسائل و احکام دین معلوم کرنے کیلئےحمیدہ کی طرف رجوع کریں ۔ ([21])

سیرت نویسوں نے حمیدہ کو عالمہ اور راویہ حدیث اہلبیتؑ مانا ہے، عبد الرحمٰن بن حجاج شاگرد امام صادق ؑبیان کرتے ہیں کہ میں نے امام صادقؑ سے پوچھا کہ حج میں ایک بچہ ہمارے ساتھ ہےمیں چاہتا ہوں کہ اس کے حج کو بھی بجا لاؤں ؟ ہمیں کیا کرنا چاہئے امامؑ نے فرمایا کہ بچہ کی ماں سے کہہ دو کہ حمیدہ کے پاس جائے اور ان سے سوال کرے کہ بچہ کیلئے کیا کریں ؟ اس بچہ کی ماں حمیدہ کے پاس گئی اور ان سے پوچھا، حمیدہ نے جواب دیا کہ جب روز ترویہ آجائے تو اس کے بدن سے سلا ہوا کپڑا اتار دو اسے غسل کراؤاور محرم والا لباس پنہاؤ، اس کی طرف سے احرام کی نیت کرواور اس کو مواقف میں قرار دو ،جب دسویں ذی الحجہ روز قربانی آئے تو اس کی طرف سے رمی جمرات کرو اس کا سر مونڈواؤ اور اسے بیت اللہ کی زیارت کراؤ پھر اپنی کنیز کو حکم دو اسے خانۂ کعبہ کا طواف کرائے اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرائے۔  ([22])

امام صادؑق کے آخری کلام کی روایت:

ابومحمد معروف بہ ابو بصیر قریب ترین صحابی امام صادؑق بیان کرتے ہیں کہ امام صادؑق کی جانگدازشہادت کے بعد حمیدہ بربریہ کی خدمت میں تسلیت کیلئے گیا ، میں نے تعزیت اور تسلی کے جملے کہے، حمیدہ نے بھی گریہ کیا میں بھی رویا اس کے بعد کہا: لورأیت أبا عبد اللہ عند الموت لرأیت عجباً فتح عینیه ثمّ وقال: اجمعوا لی کل من بینی و بینه قرابة فلم نترك أحداً الا جمعناہ فنظر الیهم ثمّ قال: انّ شفاعتنا لا تنال مستخفّاً بالصلٰوۃ. ([23])

اے ابو بصیر !اگر تم ابو عبد اللہ (امام صادؑق) کو وقت رحلت دیکھتےتو عجیب چیز کا مشاہدہ کرتے ،انہوں نے اپنی آنکھوں کو کھول کر فرمایا کہ ان تمام لوگوں کوجمع کرو جن سے میری قرابت ہے ،ہم نے سب کو جمع کیا ، انہوں نے ان کی جانب نگاہ کی اور فرمایاکہ ہماری شفاعت اس شخص کو نہیں ملے گی جو نماز کو ہلکا سمجھتا ہے۔

حمیدہؑ وصیۂ شوہر:

ابو ایوب نحوی بیان کرتے ہیں : ایک رات ابو جعفرمنصور نے کسی شخص کو میرے پیچھے بھیجا اور طلب کیا ، میں گیا تو دیکھاکہ وہ کرسی پر بیٹھا ہے اس کے سامنے شمع رکھی ہے اور ہاتھ میں ایک خط لئے ہوئے پڑھ رہا ہے،میں نے سلام کیا اس نےخط میرے سامنے رکھ دیا اور رونے لگا اور کہا یہ محمد بن سلیمان مدینہ کے گورنر کا خط ہے اس میں امام جعفرؑصادق کے انتقال کی خبر ہے ، پھر تین بار اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیهِ رَاجِعُونکہا ، دوسرا کون شخص جعفر بن محمدؑ جیسا ہوگا دوسرے کون وہ والدین ہیں جن کی گود میں جعفرؑ فرزند آیا۔

اس نے مجھ سے کہا: مدینہ کے گورنر کے جواب میں لکھا کہ جعفر بن محمد کے وصی کی تحقیق کر کے پہچانے اور فوراًاس کو قتل کر کے سربغداد بھیج دے، میں نے خلیفہ کے حکم کے مطابق مدینہ کے گورنر کو خط لکھا چند دنوں کے بعد یہ جواب آیا کہ جعفر بن محمدؑ نے ۵؍افراد کو اپنا وصی قرار دیا ہے۔

(۱)خود خلیفہ( ۲)مدینہ کا گورنر (۳)ان کےفرزند عبد اللہ افطح (۴)ان کے فرزند موسیٰ کاظم( ۵)ان کی زوجہ حمیدہ بربریہ۔

جب خط خلیفہ کو ملا تو ہنسا اور کہا کہ اس کی قدرت کہاں ہے کہ ان پانچوں افراد کو قتل کردوں ۔ ([24])

علامہ مجلسی کا بیان ہے کہ امام صادؑق بخوبی جانتے تھے کہ منصور ان کو قتل کرنے کا ارادہ کرے گا تو خلیفہ اور مدینہ کے گورنر کو ظاہری طور پر وصی بنایا حمیدہ اپنے شوہر کی سیاسی اور الٰہی وصایت میں شریک ہوئیں تاکہ ان کے فرزند عزیز امام موسیٰ کاظمؑ کی جان محفوظ رہے۔



([1])- تنقیح المقال،ج:۳، قسم:۲ ، ص:۷۶۔

([2])- حیاۃ الامام موسی ابن جعفرؑ،ج:۱ ،ص:۴۳۔

([3])- الارشاد ،ص:۵۵۹ ،الدرالنظیم،ص:۶۵۰،مقاتل الطالبین،ص:۴۹۹۔

([4])- اصول کافی،ج:۲، ص:۱۲۰۔

([5])- اصول کافی،ج:۲، ص:۵۰۹۔

([6])- مناقب آل ابیطالب ،ج:۴ ،ص:۳۴۹۔

([7])- معجم البلدان،ج: ۱،ص:۳۶۸ ،مناقب آل ابیطالب ،ج:۴ ،ص: ۳۴۹۔

([8])- اعلام الوریٰ ،ص:۲۹۲، الثاقب فی المناقب،ص:۲۷۸۔

([9])- عوالم،ج: ۲۸،ص: ۱۷۔

([10])- سیرت رسولؐ اللہ واہلبیتہؑ ،ج:۲ ،ص:۳۲۷۔

([11])- مناقب آل ابیطالب،ج:۴، ص:۳۲۹۔

([12])- عیون اخبار الرضا،ص: ۸۴۔

([13])- الخرائج والجرائح ،ص:۲۲۴ ،بحار الانوار ،ج:۴۸،ص: ۵،عوالم ،ج: ۲۱،ص:۱۲۔

([14])- الدررالنظم ،ص:۶۵۰ ،الثاقب فی المناقب،ص: ۳۷۹،عوالم ،ج:۲۱ ،ص:۱۰۳

([15])- حیاۃ الامام موسی ابن جعفرؑ ،ج: ص:۳۹تا۴۰۔

([16])- اثبات الوصیۃ،ص:۳۵۶۔

([17])- اثبات الوصیۃ،ص:۳۵۶۔

([18])- دلائل الامامۃ، ص:۳۰۴، عیون المعجزات، ص:۹۵، بحار الانوار، ج:۲، ص:۳، عوالم، ج:۲۱، ص:۲۰۔

([19])- ہدایت گران راہ نور،ص:۶۳۹۔

([20])- زنان نامدار، ج:۱، ص:۸۰، حیاۃ الامام موسیٰ بن جعفرؑ، ج:۱، ص:۴۰۔

([21])- منتہیٰ الآمال،ج:۲،ص:۳۳۷۔

([22])- وسائل، ج:۸،باب:۱۱،اقسام حج ، حدیث: ۱۔

([23])- معصوم ہفتم، ص:۱۰۲، ریاحین الشریعۃ، ج:۳، ص:۱۹، اعلام النساء و لمومنات، ص:۳۱۱۔

([24])- اصول کافی ،ج:۲،ص:۱۲۰،کتاب الغیبۃ،ص:۳۳۔

 

 

 

 

 

#islam #quraan #imamat #ideology #iran #ghadeer #khum #prophet #muhammad #karbala #saqeefa #zahra #eid #jashn #maula #hadith #rawi #ahlesunnat #takfiri #wahabiyat #yahusain #aashura #azadari #mahfil #majlis #

#اسلام#قرآن # امامت#غدیر #خم # حدیث# راوی# عقاید# محمد# عاشورا#کربلا #  سقیفہ#خلافت # ملوکیت#عمر #ابو بکر# عثمان#  علی#صحابی # صحابیات#تاجپوشی ##islam #اسلامی تعلیمات #Islamic # اسلامیات#education # اسلام# karbalastatus #nadeemsarwar  #nohastatus  #imamraza #imamhussain #imamali #shia #yaali #yahussain #yaalimadad #labbaikyahussain #islam #najaf #imammahdi #iran #imam #yazainab #imamhassan #yaabbas #allah #imamezamana #ahlulbayt #azadar #azadari #imamaliquotes #imammehdi #muharram #shianeali #yazehra #hussaini #imamnaqi #shaam#labbaikyaabbas #imammusakazim #imamtaqi #mashad #madina #yahassan #yafatima #yazahra #shiamuslim #quran #imamhassanaskari #bibizainab #imamjaffar #ahlebait #imambaqar #hussain #life #prophetmohammed #sakina #iraq #quote #hazrathali #moharram #zainulabedeen #promoteazadari #bibifathima #ahylubaythmbibizainab #iraqkarbala #abbasalamdar#karbala #nohastatus #farsinoha #5tani #imamali #karbala #imamhussain #shia #yaali #najaf #yahussain #islam #imam #allah #yaalimadad #muharram #yaabbas #ali #azadari #labbaikyahussain #ahlulbayt #quran #hussain #azadar #iran #imamaliquotes #iraq #ahlebait #yazainab #imammahdi #hussaini #imammehdi #imamreza #muslim#hazratali #shianeali #imamhassan #e #prophetmuhammad #madina #shiatweets #muhammad #molaali #mashad #aliunwaliullah #islamicquotes #as #imamhasan #love #yazahra #arbaeen #abbasalamdar #imamalisayings #moharram #shiamuslim #yafatima #pakistan #khwaja #promoteazadari #maulaali #quotes #karbalaa #yazehra #fatima#imamali #quotes #islam #iran #muslim #pakistan #allah #quran #ramadan #iraq #islamicquotes #namaz #ali #muhammad #madina #karbala #shia #prophetmuhammad #yahussain #hussain #najafalihaq #labbaikyaabbas #kufa #muharram #imamaliquotes #yahassan #yahussain #ahlebait #molaali #najaf#hussaini #manqabat #karbala #labbaikyahussain #alishanawar #nadeemsarwar #mesumabbas #farhanaliwaris #bainulharamain #imamali#imamhussain #kaneez #shrine #karbalawrites #najaf #shia #azadar #azadari #alimola #azadariworld#hussainimadia #mylifekarbala #mirhassanmir #yahussain #yazahra #shianeali #hussaini_azadar #arbaeen #imammehdi #shia_youth#yaali #yaalimadad #yazehra #yafatema #labbaik_ya_husain #امام_علی #امام_حسین2⃣5⃣रमजान #متباركين #ابا_الفضل_العباس #الامام_الحسين_عليه_السلام#يازهراء #باب_الحوائج #الامام_الكاظم #كربلاء_المقدسة #كربلاء_الحسين #امام_حسين_عليه_السلام #وفاء_للحسين #بين_الحرمين #ابا_الفضل #حبيب_بن_مظاهر_الاسدي

#العتبة_الحسينية_المقدسة #كربلا_معلى #حبيب_بن_مظاهر #الامام_المهدي #ya_ali_madad92never #art #ahlulbayt #yamahdi #iraq #muharram#zainab #karbala #zainimam #love #allah #shia #imamali #ahlulbayt #justiceforzainab #asifa #justiceforasifa #najaf #imamhussain #quran #yaabbas #yahussain #ali #muharram #islam #yaali #hussain #yaalimadad #muslim #labbaikyaabbas #imammahdi #official #azadar #sayedazainab #e #imamhasan#muharram1441 #yaabbas #yafatima#fatima #allah #karbala #ali #hussain #jesus #najaf #f #imam #e #catholic #tima #imamali #virgenmaria #portugal #o #quran #muhammad #imamhussain #maria #nossasenhoradefatima #a #pray #yaali #salamyahussain #mashad #khwaja #shia #madina #iraq #worldazaadari #welovekarbala #کربلا #امام_زمان #امام_حسین #حضرت_ابوالفضل #محرم#نجف #سامرا #امیرالمؤمنین #امام_حسن #فاطمہ_زهرا #حضرت_زینب #بقیع #

#سلام‌عزیز‌خدا #خدا #بین_الحرمین #حرم #زیارت #عشق #مذهبی #مشهد #کربلاء #شهید#شهدا #کربلاء_المقدسة #شیعه #اربعین #چادری #حجاب #حجابات #رهبر #رهبری #syria #الشيعة #تهران #ويبقى_الحسين #لبيك_يا_حسين #ايران #اصفهان #عاشوراء #باسم_الكربلائي #العراق##या_अली_मदाद92कभी नहीं #कला #अहलूलबैत #यमहदी #इराक #मुहर्रम #जैनब #करबला #जैनिमाम #प्यार #अल्लाह #शिया #इमामाली #अहलूलबैत #जस्टिसफॉरजैनब #आसिफा #जस्टिसफॉरसिफा #नजफ #इमामहुसैन #कुरान #याब्बास #याहुसैन #अली #मुहर्रम #इस्लाम #याली #हुसैन #यालीमदाद #मुस्लिम #लब्बाइक्यअब्बास #इमामहदी #आधिकारिक #अजादार #सैयदाजैनब ##इमामहसन#मुहर्रम1441 #याब्बास #याफातिमा#फातिमा #अल्लाह #करबला #अली #हुसैन #जीसस #नजफ #एफ #इमाम ##कैथोलिक #तिमा #इमामाली #वर्जेनमारिया #पुर्तगाल ##कुरान #मुहम्मद #इमामहुसैन #मारिया #nossasenhoradefatima #a #प्रार्थना #याली #सलाम्याहुसैन #मशाद #ख्वाजा #शिया #मदीना

 

 

 

مادران معصومین ع ایک تعارف۔8۔

  آپ امام موسی کاظمؑ کی والدہ تھیں ، تاریخ سے ان کی ولادت با سعادت کی اطلاع نہیں ملتی ہے۔ آپ کے والد کا نام صاعد بربر یا صالح تھا،...